بعد از الیکشن 2018: متوقع کابینہ اور دیگر تقرریاں

فرقان احمد

محفلین
پرویز خٹک ..سرحد کے وزیر اعلی ہوسکتے ہیں
پرویز خٹک آئیڈیل شخصیت نہیں ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ تو خیر وہ بن بھی نہیں سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی پنجاب کے وزیراعلیٰ بنا دیے جائیں تو ان سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
 
یاز

محفلین
پرویز خٹک ..سرحد کے وزیر اعلی ہوسکتے ہیں
میرا ذاتی خیال ہے کہ اب عمران خان کسی صورت پرویز خٹک کو وزیرِ اعلیٰ نہیں بنانا چاہیں گے۔ پچھلی دفعہ سادہ اکثریت بھی نہیں تھی تو جوڑ توڑ والا بندہ چاہئے تھا۔ اس دفعہ کسی اور کو لگانے کا امکان ہے۔

تاہم یہ فقط میری رائے ہے، جو غلط بھی ہو سکتی ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
تو آپ کو آزاد امیدواروں کی سمت کے تعین پہ ابھی تک شبہ ہے کیا؟
شبہ تو نہیں ہے. حتمی کچھ نہیں. ابرار الحق ہار چکے ہیں وہ کیا حاصل کریں گے؟

نیز اک سوال. عمران سرحد سے تو سیٹ چھوڑ دیں گے مگر وہ سندھ کی برقرار رکھیں گے یا پنجاب کی اور اس کے چھوڑنے کی وجوہات کیا ہوں گی؟؟
 
پرویز خٹک آئیڈیل شخصیت نہیں ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ تو خیر وہ بن بھی نہیں سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی پنجاب کے وزیراعلیٰ بنا دیے جائیں تو ان سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
چونکہ بظاہر یہی کہا جا رہا ہے اور سمجھا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کامیابی کے پی کے کی پرفارمنس پر ملی ہے، تو اس کے تسلسل کے لیے پرویز خٹک کا وزیر اعلیٰ ہونا اہم ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
شبہ تو نہیں ہے. حتمی کچھ نہیں. ابرار الحق ہار چکے ہیں وہ کیا حاصل کریں گے؟

نیز اک سوال. عمران سرحد سے تو سیٹ چھوڑ دیں گے مگر وہ سندھ کی برقرار رکھیں گے یا پنجاب کی اور اس کے چھوڑنے کی وجوہات کیا ہوں گی؟؟
عمران خان صاحب شاید لاہور کی نشست اپنے پاس رکھنا چاہیں گے کیونکہ سعد رفیق صاحب کے ضمنی انتخاب میں وہاں سے فتح یاب ہونے کا امکان موجود ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
عمران خان صاحب شاید لاہور کی نشست اپنے پاس رکھنا چاہیں گے کیونکہ سعد رفیق ضمنی الیکشن میں وہاں سے فتح یاب ہو سکتے ہیں۔
میرے بھی ذہن میں یہی تھا ... بلوچستان میں خان صاحب کی حکومت بنانے کے بارے میں کیا خیال.ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین

یاز

محفلین
سندھ کا وزیرِ اعلیٰ اس دفعہ بھی قائم علی شاہ صاحب کو ہی لگانا چاہئے، کہ ان کو سندھ کا وزیرِ اعلیٰ لگانا ہماری پرمپرا کا حصہ ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
پنجاب کا گورنر تو سنیٹ کی جانب سے ہوگا نا؟
گورنر کی تعیناتی کا اختیار صدرِ مملکت کے پاس ہوا کرتا ہے۔ جب ممنون حسین صاحب کرسیء صدارت سے علیحدہ ہوں گے تو ان کی جگہ منتخب کردہ صدر مملکت گورنر کی تعیناتی کے مجاز ہوں گے۔ گورنر دراصل کسی صوبے میں صدر کا نمائندہ ہوتا ہے۔
 
یاز

محفلین
صدر کا عہدہ بھی چند ماہ تک خالی ہو رہا ہے۔ شاید اس کے لئے بلوچستان سے کوئی بندہ لگایا جائے۔ ظفراللہ جمالی کا نام بھی سننے میں آیا تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
آپ کے خیال میں فارن منسٹر کون ہوگا؟ شاہ صاحب فارن منسٹر پہلے بھی رہ چکے ہیں
شاہ محمود قریشی صاحب انتہائی موزوں امیدوار ہیں۔ ذاتی طور پر ہمیں وہ پسند نہ ہیں۔ تاہم، اُن کی اہلیت و قابلیت میں کوئی کلام نہیں۔
 
Top