محفلین کے انٹرویو

نیرنگ خیال

لائبریرین
میری ذاتی رائے میں ان ہستیوں کا انٹرویو ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہیے

محب علوی
سین خے
نمرہ
نمرہ سے ہم نے پوچھنا ہے کہ وہ اتنا اچھا کیسے لکھتی ہیں؟ اور اتنا کم کیوں لکھتی ہیں؟
 
میری ذاتی رائے میں ان ہستیوں کا انٹرویو ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہیے

محب علوی
سین خے
نمرہ
نمرہ سے ہم نے پوچھنا ہے کہ وہ اتنا اچھا کیسے لکھتی ہیں؟ اور اتنا کم کیوں لکھتی ہیں؟

سین خے اور نمرہ کی حد تک تو میں سو فیصد متفق ہوں مگر انٹرویو دینے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں اور حقیقی معنوں میں

میرا حقہ پانی تو نہیں مگر چائے پانی ضرور بند ہو جائے گا۔
 
زیک

مسافر
سین خے اور نمرہ کی حد تک تو میں سو فیصد متفق ہوں مگر انٹرویو دینے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں اور حقیقی معنوں میں

میرا حقہ پانی تو نہیں مگر چائے پانی ضرور بند ہو جائے گا۔
یہ ہوئی نا پرانے محب والی بات
 
بالفاظ دیگر۔۔۔۔ محب کی واپسی

اس سے مجھے ساجد کے الفاظ یاد آگئے جب میں تقریبا دو تین سال بعدسات سال قبل محفل پر واپس آیا تھا۔ :)
محب ، واپسی مبارک ہو۔ امید کرتے ہیں کہ یہ واپسی ٹارزن کی واپسی نہیں ہو گی جو تھوڑی دیر بعد کہانی سے نکل کر دوبارہ جنگلوں میں غائب ہو جاتا ہے۔ آپ کی ذات سے موسوم ماضی کی بہت سی یادیں ہیں خاص طور پر اردو بلاگنگ کے دوران آپ کی مصروفیت کے حوالے سے۔
 
اعوان کی واپسی بہتر عنوان رہے گا

مندرجہ ذیل عنوانات سے دو دفعہ واپسی تو ہو چکی ہے اب انشاللہ ایسا کچھ نہیں ہونا کہ مسلسل سات آٹھ سال سے محفل پر موجود ہوں اور پڑھتا رہتا چاہے پوسٹ کم کروں۔

خوشگوار واپسی
محب کی واپسی

ویسے کیا زمانہ تھا ، لوگ غیرحاضر ہو کر جایا کرتے تو واپسی پر ان کے نام کے واپسی کے دھاگے کھل جایا کرتے تھے۔ چند نمونے پیش خدمت ہے
امن ایمان کی واپسی
واپسی
سارا کی واپسی

جیہ کی واپسی
قبل از مرگ واپسی

محمد وارث

لائبریرین
میرا تو بہت دل کرتا ہے پرانا محب بننے کو مگر ابھی کوشش شروع ہی کرتا ہوں کہ پکڑ ہو جاتی ہے اور یہ سننے کو ملتا ہے

کب بڑیں ہوں گے آپ
بیچلرز والی حرکتیں چھوڑ دیں
محب کیا واقعی تم ابھی تک بڑے نہیں ہوئے؟;)

ویسے،"ان بیچلر" ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا۔ :)
 
کیا بھائی جان کب یاد کیا
اواز بھی تو دینا تھا
یہیں دلی میں ہوں
عندلیب آپا سے ملاقات ہوئی تھی گذشتہ سال
اور نایاب بھائی میں آپ کو نہیں بھولا ۔۔۔ دیکھئے مکالمہ میں کتنے مراسلے بھیجے تھے ۔۔۔ آپ کو بھلا کیسے بھول سکتا ہوں۔۔۔ آپ تو میرے دل میں بستے ہیں ۔۔۔
اللہ سدا آپ کو خوش رکھے ۔۔
محمد علم اللہ بھائی! بڑے دنوں کے بعد آئے ہیں! آپ کے انٹرویو کی اجازت درکار ہے! :)
 
محمد علم اللہ بھائی! بڑے دنوں کے بعد آئے ہیں! آپ کے انٹرویو کی اجازت درکار ہے! :)
کب لیں گے ؟ :)
اور ہم تو چھوٹے لوگ ہیں ۔ کسی بڑے سے لیجے نا ۔۔۔ ایسے میں سر کٹانے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں :)
سوال آسان آسان کیجے گا نا :)
 
ابھی تاریخ تو نہیں بتائی جا سکتی لیکن دس یوم کے اندر اندر! :)

اور ہم تو چھوٹے لوگ ہیں ۔ کسی بڑے سے لیجے نا ۔۔۔
بھائی بھی چھوٹے یا بڑے لوگ ہوتے ہیں؟؟
ہمیں یقین ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا! :)

۔ ایسے میں سر کٹانے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں :)
سوال آسان آسان کیجے گا نا :)
تیار رہئیے! :)
 
Top