محفلین کے انٹرویو

سین خے

محفلین
میں سوچتی رہی ہوں کہ بستر مرگ کی بات کہاں کی گئی ہے. دو پیجز پیچھے کرتے پھر سے پڑھ ڈالے ... سارے محفلین اتنے سلجھے ہوئے ہیں .. اچھے قاری بھی ہی. ....بس کچھ کرنے کی بے چینی نہ ہوتی تو ہدف پورا کہاں ہوتا؟

کچھ عرصے پہلے جب محفل بہت ڈاوَن جا رہی تھی تو دو ایک بار زیک بھائی نے کیفیت نامہ ڈالا تھا کہ محفل بسترِ مرگ پر :) اب وہ اے ڈی ایچ ڈی کا ذکر کر رہے ہیں۔ زیک بھائی سے مذاق کیا تھا، سنجیدہ نہ لیجئے :) کسی پر کوئی طنز وغیرہ نہیں کیا گیا ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

م حمزہ

محفلین
یہ سوالات تو ہم ان سے باتیں کرکے ہی جان سکیں گے ۔۔ان سے باتوں کروں تو لگتا ہے علم کا وسیع دریا معجزن ہے جبکہ ان کی زندگی میں رسمی تعلیم کا نام و نشان ہی نہیں ۔ جی تو ہم سب کے من و ذہن میں بہت سے سوالات کلبلا رہے ہوں گے ، آئیے ہم بھرپور تالیوں سے ان کا استقبال کریں ۔۔۔ ہمارے ساتھ محفل کی ہردلعزیز شخصیت ہیں نایاب صاحب ۔۔۔
موج زن
 
م حمزہ

محفلین
ہمارا ج کو زیر کرنا بھی ملاحظہ فرمالیں ذرا!!!
تو ہم نے کونسا زبر لکھا تھا؟ ہم نے پڑھنے والے کی فہم و فراست پر اسے چھوڑ دیا تھا۔
ویسے آپ کے اس جوابی (یا پھر سوالی) مراسلہ نے میری curiosity بڑھائی اور میں نے کوشش کی کہ مجھے بھی کہیں سے ج مکسور ملے۔ کوشش رائیگاں گئی۔ اگر آپ نے ج کو "زیرکرلیا" ہے تو ہماری کیا مجال؟
 
جیمِ مکسور کے بعد ایک عدد لفظ 'زن' (عورت) بھی تھا، جس پر غور کیے بنا آپ زَن سے گزر گئے! :)
 
م حمزہ

محفلین
جیمِ مکسور کے بعد ایک عدد لفظ 'زن' (عورت) بھی تھا، جس پر غور کیے بنا آپ زَن سے گزر گئے! :)
جتنا مجھے 'زن' پر غور کرنے کی ضرورت پڑی ہے اتنا تو شاید آپ کو ساری عمر نہ کرنا پڑے۔ خیر یہاں ںایاب صاحب کا انٹرویو چل رہا ہے وہی چلنے دیں۔
 
آخری تدوین:
Top