محفلین کے انٹرویو

اے خان

محفلین
شاید میں کوئی قانون توڑ رہا ہوں گا یہاں تبصرہ کر کے۔ مگر یار لوگو! یہ مصاحبہ کا کیا چکر ہے۔ میں کل سے اس کو صاحبہ صاحبہ پڑھ رہا ہوں۔ نور سعدیہ تک ٹھیک تھا۔ مگر فہد اشرف کے ساتھ بھی صاحبہ دیکھا تو غور کیا۔
کہتے ہیں کہ انٹرویو کو اردو میں مصاحبہ کہتے ہیں صاحبہ سے ملتا جلتا نام ہے. کافی پذیرائی ہونی چاہیے اس نام کی:p
 
یاز

محفلین
شاید میں کوئی قانون توڑ رہا ہوں گا یہاں تبصرہ کر کے۔ مگر یار لوگو! یہ مصاحبہ کا کیا چکر ہے۔ میں کل سے اس کو صاحبہ صاحبہ پڑھ رہا ہوں۔ نور سعدیہ تک ٹھیک تھا۔ مگر فہد اشرف کے ساتھ بھی صاحبہ دیکھا تو غور کیا۔
لے دَس۔
یہاں احباب آپ کا مصاحبہ کرنے کو تیار بیٹھے تھے، اور آپ ابھی تک لفظوں میں ہی "گھمن پھیریاں" ڈال رہے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیکن فہد سے ملنے کے لیے الگ سے انڈیا جانے کی ضرورت کیوں پڑ گئی ہے؟ محفل فورم پاکستان میں تو نہیں ہے۔
 
خرم بھیا نے اب تک جو جو مصاحبات (میں نے ٹھیک جمع تو بنائی ہے؟) کِیے ہیں، ان کے لیے انہوں نے کوئی نا کوئی جگہ منتخب کی تھی اور اس جگہ کے اعتبار سے انٹرویو کا ابتدائی منظرنامہ بھی پیش کِیا. اب بھی فہد بھائی کے انٹرویو کا تو بس بہانہ ہے، یہ پروڈیوسر کے خرچے پہ ہمسایہ ملک کی سیر حاصل سیر وغیرہ چاہتے ہیں. :battingeyelashes:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

میں تو یوں بھی مصاحبوں کا مخالف ہوں۔ کیوں کہ مصاحب ہوتے ہی اترانا روایت ہے جو مجھ سے نہیں ہوگا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن فہد سے ملنے کے لیے الگ سے انڈیا جانے کی ضرورت کیوں پڑ گئی ہے؟ محفل فورم پاکستان میں تو نہیں ہے۔
صاحب و صاحبات جو "مصاحبہ" کے اراکین ہے ان کا دل بلاوجہ جیٹ جہاز پروٹوکول پر ہے۔ ان سب کو مفتے سفر کی "چس" پڑ گئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خرم بھیا نے اب تک جو جو مصاحبات (میں نے ٹھیک جمع تو بنائی ہے؟) کِیے ہیں، ان کے لیے انہوں نے کوئی نا کوئی جگہ منتخب کی تھی اور اس جگہ کے اعتبار سے انٹرویو کا ابتدائی منظرنامہ بھی پیش کِیا. اب بھی فہد بھائی کے انٹرویو کا تو بس بہانہ ہے، یہ پروڈیوسر کے خرچے پہ ہمسایہ ملک کی سیر حاصل سیر وغیرہ چاہتے ہیں. :battingeyelashes:

وضاحت کا شکریہ۔ :)
 
شاید میں کوئی قانون توڑ رہا ہوں گا یہاں تبصرہ کر کے۔ مگر یار لوگو! یہ مصاحبہ کا کیا چکر ہے۔ میں کل سے اس کو صاحبہ صاحبہ پڑھ رہا ہوں۔ نور سعدیہ تک ٹھیک تھا۔ مگر فہد اشرف کے ساتھ بھی صاحبہ دیکھا تو غور کیا۔
صاحب ہم نے تو پہلے ہی دن اپنا اختلافی نکتہ جمع کروا دیا تھا، مگر "مصاحبہ" کے سامنے سب بےبس ہیں۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی! پاسپورٹ ویزا کیلئے جمع کروادیں۔
کل انٹرویو ہے. اب تو حالات ان چکروں سے بہت آگے نکل چکے ہیں.
ارے بھئی ویزا وغیرہ پہلے لے لیا ہے، میرے اس مراسلے سے یہ نہ سمجھا جائے کہ خرم بھائی اور عدنان بھائی اس وقت بارڈر کراس کرتے ہوئے چپکے چپکے آن لائن ہیں.
 
م حمزہ

عدنان بھائی کو ویزا نہیں ملا تھا۔ (مطلب ٹیگ نہیں ہوا تھا ).
 
سید عمران

محفلین
غلط بندہ کو ویزہ ملنے کے بعد اب مصاحبہ کمیٹی کے ارکان یہ ہیں:
محترمہ نور سعدیہ، محترمہ مریم افتخار، محترم خرم یاسین اور محترم غلط بندہ!!!
 
السلام علیکم محفلین آپ سب بھی بھارت کے لیے ٹکٹیں بک کروا لیں مصاحبہ کمیٹی نے تو بک کروالی ہیں۔۔۔اس بار محترم فہد اشرف سے مصاحبے کے لیے کمیٹی بھارت روانہ ہوئی چاہتی ہے (ذرا سیر بھی ہوجائے گی اور مصاحبہ بھی)۔ کمیٹی جس میں محترم عدنان اکبر نقیبی، محترمہ نور سعدیہ، محترمہ مریم افتخارر اور خاکسار شامل ہے۔ کل مصاحبے کا آغاز ایک بجے کے لگ بھگ ہوگا۔ (پرایا دیس ہے اگر وقت کچھ آگے پیچھے بھی ہوجائے تو قبل از وقت معذرت :) )

عدنان اکبر نقیبی، فہد اشرف
صرف انٹرویو کے لیے الگ لڑی بنائیں۔ باقی اعلانات کے لیے یہی لڑی استعمال کیجیے۔ :)
 
انٹرویو پینل سے ایک التماس یہ بھی ہے ٹین ایجرز کے مزید انٹرویو لینے سے گریز کریں- وہ اپنی حاضر دماغی و جوابی سے ادارے کو مسلسل اسکی نالائقی اور کج فہمی کا احساس دلا رہے ہیں- شکریہ وغیرہ

عبداللہ بھائی! ایک اور انٹرویو شروع ہونے لگا ہے. سیٹ بیلٹ باندھ لیں! یا پھر جوابی حملے کے طور پر اپبے انٹرویو کی اجازت ہی دے دیں. اب تو ایک اور سوال بھی بن گیا ہے. :p

غلط بیانی منع جے پائن -
سیدھی طرح دسو ادارے کو ساتھ ملا کر - آھو !!
 
Top