سالگرہ اور پائتھون کورس ایک ساتھ ہیں اس میں نشانیاں ہیں اور تو اور گوشہ بھی تو آباد کرنا ہے. پرانے طالب علم تو لارے لگا کر چلے گئے اور اب دور دور تک نظر نہیں آتے!
یہ تو ہے ، میں نے بھی اس لیے ہی پائتھون کورس کو سست رکھا ہے کہ سالگرہ کے ساتھ زیادہ نہ ٹکرائے گو ٹکرائے بغیر رہ نہیں رہا۔

پرانے طالب علموں میں سے نیرنگ خیال کے آنے کی دیر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کوئی کنفیوژن تو نہیں ہوریا ہے؟
کنفیوژن بس یہی ہے کہ یہ فارمولے یاد کیسے رکھنے ہیں، یہ تو ایک حرفی غلطی سے بھی چلنے سے محتاج ہو جاتے ہیں. میرا تو کوئی حافظہ وغیرہ بھی نہیں ہے اور پھر یہ عام زندگی میں استعمال بھی نہیں کرتے. :)
 
یہ تو ہے ، میں نے بھی اس لیے ہی پائتھون کورس کو سست رکھا ہے کہ سالگرہ کے ساتھ زیادہ نہ ٹکرائے گو ٹکرائے بغیر رہ نہیں رہا۔

پرانے طالب علموں میں سے نیرنگ خیال کے آنے کی دیر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرانے طالب علم لفظ میں نین بھیا ہی چھپائے ہوئے تھے ہم نے! (یعنی ٹیگ وغیرہ) :)
 
اوراسباق کی رفتار کے ساتھ آپ کیسے نمٹ لیتیں ہیں؟
جب رات کو نیند نہ آ رہی ہو تو کہتی ہوں خود کو کہ آؤ بچو پائتھون پائتھون کھیلیں!
پھر جتنے لیکچرز اپلوڈ ہو چکے ہوں ایک ہی ہلے میں کمانڈ لائن پر رن کر کر کے دیکھتی ہوں اور ساتھ ساتھ سوال بناتی جاتی ہوں جس میں کنفیوژن ہو. اس کے بعد ہنسی خوشی رہنے لگ جاتی ہوں! :)
 
Top