متفرق پائتھون گپ شپ کارنر

محب علوی نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 18, 2018

  1. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مجھے تو یوں لگتا ہے کہ خود سے سیکھنا بس ایک گَل ہی بنی ہوئی ہے ورنہ ہر وہ چیز جس سے ہم سیکھتے ہیں، خواہ وہ کتاب ہو یا ٹیوٹوریل، زمانے کی ٹھوکریں ہوں یا لہرِ حیات کے نشیب و فراز، وہ استاد ہی ہوتی ہے!

     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,617
    موڈ:
    Cool
    میں نے ایک کتاب( نام نہیں بتا سکتا) خود سے ۳ بار پڑھی۔ مجھے لگا کہ مجھے اس کے بارے میں کسی سے پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسی کتاب کو کچھ مدت بعد ایک استاد سے پڑھا۔ تب سمجھ آیا کہ جو میں نے پہلے سمجھا تھا وہ بیس فیصد سے کسی طور زیادہ نہ تھا۔
     
  3. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,617
    موڈ:
    Cool
    آپ کی بات صحیح ہے۔ البتہ میں خاص طور سے انسان استاد کی بات کر رہا ہوں۔
     
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,319
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کتاب ہو، ٹٹوریل ہو، سٹیک اوور فلو ہو۔
    سب کےپیچھے انسان ہی ہے استاد کی صورت میں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    پینٹنگ میری زندگی کی فینٹیسی تھی. میں سمجھتی تھی پتا نہیں کبھی کر پاؤں گی یا نہیں! مجھے کبھی کوئی ایک استاد تو کیا ویسے ہی کوئی انسان نہیں ملا جسے یہ آتی ہو اور سیکھ سکتی ہوؤں اور ہمارے شہر میں بلکہ شاید پورے ضلع میں کوئی آرٹ اکیڈمی نہیں. پچھلے ہفتے رنگ خریدے اور اس ہفتے زندگی کی پہلی پینٹنگ بنائی ٹیوٹوریل سے دیکھ دیکھ کر اور پہلی ہی پینٹنگ ایسی بن گئی کہ میں اندھوں میں کانا مہاراجہ بن گئی ہوں یہاں! میری روم میٹ نے کہا کہ 'واقعی سائنس اتنی ترقی کر گئی ہے کہ اب مشکل سے مشکل کام بندہ خود کر سکتا ہے کسی چیز کے لیے استاد کی ضرورت نہیں.' اور میں نے کہا ' ٹیوٹوریل والی خاتون کیا تھیں؟ استاد ہی تو تھیں!' :)
     
  6. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    4,617
    موڈ:
    Cool
    صحیح۔ فرق یہ ہے کہ آپ جب کتاب پڑھتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کئی سوال آسکتے ہیں اور آنے چاہیے۔ ورنہ آپ کند ذہن ہیں۔ اور کسی بھی کتاب میں ایسی خاصیت نہیں ہے کہ جو آپ کے ہر سوال کا جواب پہلے سے ہی دے رکھے۔ آپ کتاب سے ون وے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انٹریکشن نہیں۔ ہر شخص کا ذہن مختلف صلاحیتوں کا مخزن ہے۔ یہی بات "استاد" پہ صادق آتی ہے لیکن وہ آپ کے ذہن کی گرہیں کھولنے ، اسے وسعت دینے اور نئی راہوں اور نئے زاویوں کی طرف بہتر سے بہتر رہنمائی کرتا ہے۔

    بہرحال یہ میرا ذاتی مشاہدہ اور تجربہ ہے بس۔
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 18, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,593
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    پینٹنگ کی تصویر؟
     
  8. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,127
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    فرصت اب کہاں ہو گی بھئی ، شادی کے بعد کچھ لوگ ایسے مصروف ہوتے ہیں کہ بالکل ہی ہاتھ سے جاتے رہتے ہیں۔
     
  9. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,127
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غم کی حکایت اور کتنی کہوں تم سے نیرنگ ۔

    ۔۔۔۔ تم تو واقف ہو۔۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    سالگرہ کی کچھ مصروفیات ختم ہو جائیں تو مشاغل کے زمرے میں ایسی کئی تصاویر وقفے وقفے سے اپلوڈ کرتے رہنے کا ارادہ ہے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    استاد محترم ! یہ ایک سنجیدہ سوال بھی ہے! :)
     
  12. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,127
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یاد رکھنے کی قطعا ضرورت نہیں ، نیٹ پر مثالیں بھری پڑی ہیں ۔
    جب بھی استعمال کرنا ہو نام لکھ کر مثال ڈھونڈ لی یا نوٹس بنا لیے اپنے لیے اور ان میں سے تلاش کر لیا۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. ملک عدنان احمد

    ملک عدنان احمد محفلین

    مراسلے:
    375
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    السلام علیکم احباب!
    میں جاننا چاہتا ہوں سبق کے سابقے والی لڑیوں میں سے کہاں سے شروع کرنا مناسب ہے؟ اولین مراسلے سے؟

    رہنمائی کے لیے پیشگی شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,383
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    وعلیکم السلام بھائی!

    آپ یہ صفحہ دیکھیے یہاں مضامین کی فہرست اور روابط موجود ہیں۔
     
  15. ملک عدنان احمد

    ملک عدنان احمد محفلین

    مراسلے:
    375
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    جزاک اللہ بھیا !
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. امان اللہ خان

    امان اللہ خان محفلین

    مراسلے:
    174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    یہ پائیتھون ہوتا کیا ہے ساتھیو؟
     
  17. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کمپیوٹر لینگیوج
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. ابن سعید اردو

    ابن سعید اردو محفلین

    مراسلے:
    79
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    میں نے پائتھون پر ایک پروگرام لکھا ہے۔ جو کہ گوگل میپس سے کسی بھی شہر کے میں کسی بھی مخصوص بزنس کے موبائل نمبر نکال سکتا ہے۔ کیا کسی کو اس میں دلچسپی ہے؟ اور کوئی میرے ساتھ اس میں تعاون کرکے اس کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے؟
    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    انتباہ: اس پروگرام سے متعلق میں یہاں صرف سیکھنے اور سیکھانے کے مقاصد کے لیےپوسٹ کررہا ہوں۔
     
  19. سید رافع

    سید رافع محفلین

    مراسلے:
    1,267
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    https://pyfiddle.io/
    اسکے لیے آپکو سارا کوڈ github پر رکھنا ہو گا۔ تاکہ لوگ آپکے ساتھ مل کر کام کرسکیں۔ کوئی فڈل بنا لیں یا بہتر ہے کہ جیوپٹر نوٹ بک بنا لیں تاکہ کوئی بھی فوری استعمال کر کے دیکھ لے۔ نوٹ بک سب سے بہتر ہے۔ ساتھ ہی ریڈ می بھی بنا لیں۔
    1. jupyterlab
    2. pyfiddle.io
    3. repl.it
     
  20. ابن سعید اردو

    ابن سعید اردو محفلین

    مراسلے:
    79
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ہمم۔۔۔ مگر اس کوڈ کو ایزیکیوٹ کرنے کے لیے کچھ تصاویر کی بھی ضرورت پڑے گی جو کہ شاید آن لائن ریپل بنانے پر کام نہیں کرے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر