نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے تو صدام حسین کے کویت پر قبضے نے اردو سے محبت پر مجبور کیا تھا۔ اس کے پیچھے ایک لمبی، مزیدار کہانی ہے لیکن سر عام سنائی بھی نہیں جا سکتی۔ :)
"عامیوں" کو تو سنائی جا سکتی ہے نا۔۔۔۔ تو پھرمنتظر رہوں۔ :D:p
 
عرفان سعید صاحب کہاں غائب ہیں؟؟ کسی کو معلوم ہے؟؟ کافی دن سے نظر نہیں آئے۔
لاریب بہنا وہ انفارم کر کے گئے ہیں کہ غالبا جولائی کے آخر تک شاید غائب رہیں اور وجہ بھی بتائی ہے کہ وہاں چھٹیاں ہوئی ہیں تو شاید فیملی کے ساتھ کسی ایسی جگہ گھومنے نکلے ہیں جہاں انٹرنیٹ نہ ہو.
 
لاریب مرزا

محفلین
انہوں نے کہا تھا کہ ان کی چھٹیاں ہورہی ہیں اور انٹرنیٹ سے دور ہوجائیں گے،

لاریب بہنا وہ انفارم کر کے گئے ہیں کہ غالبا جولائی کے آخر تک شاید غائب رہیں اور وجہ بھی بتائی ہے کہ وہاں چھٹیاں ہوئی ہیں تو شاید فیملی کے ساتھ کسی ایسی جگہ گھومنے نکلے ہیں جہاں انٹرنیٹ نہ ہو.
اوہ، اچھا!! ہماری نظر سے ان کا یہ مراسلہ نہیں گزرا۔ شکریہ احباب!! :)
 
نعمت کے معاملے میں اپنے سے کمتر کو دیکھو اورشکر گزار بن جاؤ اور مصیبت کے معاملے میں اپنے سے زیادہ مصیبت والے کو دیکھو صبر کرنے والے بن جاؤ ۔ بیشک اللہ کریم کے ہر کام میں مصلحت اور حکمت ہے۔
 
اپنا محاسبہ !!!
جائزہ لینا ہے کہ دنیا کی کس چیز نے مجھے پکڑرکھا ہے ،
جس کی وجہ سے میں اللہ کی عبادت صحیح طور پرنہیں کر سکتے ،
اپنی خواہشات پر نظر رکھنی ہے کہ ان کے پورے ہونے پر میرا رویہ کیا ہے ؟
کیا اللہ کے ذکر سے میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں؟
کیا ہم سنتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،
اپنے مختلف اوقات کا جائزہ لینا ہے کہ کیا ہم اللہ کی عبادت کا حق ادا کر رہے ہیں ؟
وہ کون سی چیز ہے جس کی فکر ہمیں ہر لمحے رہتی ہے؟
کیا ہمارے اندر اپنی اور دوسروں کی بھی ہدایت کی تڑپ ہے ؟
جائزہ لینا ہے کہ ہم کس شوق اور محبت سے قرآن پڑھتے ہیں ؟
اکیلے میں بیٹھ کر ندامت کے ساتھ اپنے ان گناہوں کی معافی مانگنی ہے ،
اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل کرے ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیں ہم سے راضی ہوجائیں، آمین ۔
 
جاسمن

لائبریرین
کچھ دن پہلے ایک سیل نمبر سے کال آئی کہ میں پاکستان فوج سے فلاں صوبیدار بات کر رہا ہوں۔
پھر اس نے حالیہ مردم شماری کا پوچھا اور پوچھا کہ آپ کاروبار کرتے ہیں یا نوکری۔آپ کا اکاونٹ کون سے بینک میں ہے؟
میں نے کہا کہ آپ سیل نمبر سے بات کر رہے ہیں کسی حکومتی نمبر سے نہیں۔ اور مجھے کیسے علم ہوگا کہ آپ واقعی پاکستانی فوج سے بات کر رہے ہیں اور اس کام کے مجاز بھی ہیں۔
لوجی میں کیوں جھوٹ بولوں گا۔ اور حکومتی نمبر بھلا کون سے ہوتے ہیں؟
بھئی آپ ایکس وائے زیڈ کوئی بھی ہوسکتے ہیں۔ہم اپنی معلومات آپ کو کیوں دیں؟
ایسی ہی دوچار سخت باتوں کے بعد اس نے جان چھوڑی۔
 
جاسمن

لائبریرین
چند دن پہلے جب میں ریل گاڑی سے واپسی کے سفر میں تھی تو فون پہ ایک لڑکی نے اپنے کسی ادارہ کا بتایا اور کہا کہ ہم لوگ سروے کر رہے ہیں کہ لوگ کتابیں پڑھتے ہیں یا نہیں اور کون سی کتابیں پڑھتے ہیں تو آپ نے آخری کتاب کون سی پڑھی۔
میں بہت خوش ہوئی کہ یہ سروے تو بہت اچھا ہے۔ سو میں نے بتایا۔
پھر اس نے بالکل مختلف سوال پوچھا۔
کیا آپ کا کوئی عزیز باہر کے ملک میں ہے؟
نہیں۔
کیا آپ کو باہر کے کسی ملک جانے کا شوق ہے؟
نہیں۔
میں مروّت میں جواب دیے جارہی تھی۔اس نے فون بند کیا تو اپنی بے وقوفی کا احساس ہوا۔
لیکن سمجھ نہیں آئی کہ اسے اس سب سے کیا فائدہ حاصل ہوگا؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
ہک ہا!!
مجھے پہلی بار کل تھوڑا سا شک ہوا لیکن میرے یقین کرنے سے پہلے وہ مٹ گیا یا نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
آج پورا یقین ہوگیا۔
جی ہاں۔
میرے موبائل کے کی بورڈ میں اردو زبان کے حروف کے ساتھ زیر زبر پیش اور دیگر کی سہولت بھی موجود ہے۔
ّ ٘ ئے أ ۂ ۃ ؤ ٗ ِ ُ
 
چند دن پہلے جب میں ریل گاڑی سے واپسی کے سفر میں تھی تو فون پہ ایک لڑکی نے اپنے کسی ادارہ کا بتایا اور کہا کہ ہم لوگ سروے کر رہے ہیں کہ لوگ کتابیں پڑھتے ہیں یا نہیں اور کون سی کتابیں پڑھتے ہیں تو آپ نے آخری کتاب کون سی پڑھی۔
میں بہت خوش ہوئی کہ یہ سروے تو بہت اچھا ہے۔ سو میں نے بتایا۔
پھر اس نے بالکل مختلف سوال پوچھا۔
کیا آپ کا کوئی عزیز باہر کے ملک میں ہے؟
نہیں۔
کیا آپ کو باہر کے کسی ملک جانے کا شوق ہے؟
نہیں۔
میں مروّت میں جواب دیے جارہی تھی۔اس نے فون بند کیا تو اپنی بے وقوفی کا احساس ہوا۔
لیکن سمجھ نہیں آئی کہ اسے اس سب سے کیا فائدہ حاصل ہوگا؟؟
میرے تو ہر ماہ لکی ڈرا میں انعام بہت نکلتے ہیں.:p جولائی میں 'جیتو پاکستان' میں نکلا تھا. میں نے گھرکا تو آگے سے وہ نمائندہ صاحب سینئیر بن کر غصہ کرنے لگے اور میں نے ہر بر کی طرح اس بار بھی کہا کہ آپ رکھ لیں! (میں نے کونسا کمایا ہے جو مجھے فکر ہو کہ سچ جھوٹ کیا ہے!)
 
Top