محفلین کے انٹرویو

یاز

محفلین
طرزِ تعمیر میں شاہانہ شوکت اور برقی قمقموں سے رنگ و نور میں ڈوبا بڑا ہال ۔۔۔جس کے درمیان گول شکل کی اسٹیج موجود ہے جو خود کار طریقے سے بہت آہستگی سے گھوم رہی ہے تاکہ کسی جانب بھی بیٹھے ناظرین اپنے مہمان گرامی قدر کی زیارت سے محروم نہ رہ سکیں۔۔۔اس سٹیج پر تین عدد منقش کرسیاں جن پر نفاست سے کمخواب کے استر چڑھائے گئے ہیں اور ان کی نشستیں اتنی نرم کہ بیٹھتے ہی دھنستےچلے جائیے۔۔۔ہرکرسی کے سامنے منحنی سا مائیک جو سانسوں کا زیرو بم اور معمولی ارتعاش تک من و عن آگے پہنچا دینے کی اہلیت رکھتا ہے ۔۔
میزبان والے دروازہ کی جانب سے لمبا چوڑا پردہ سرکنے کی آواز۔۔۔ مصاحبہ کمیٹی کے ارکان ہال میں داخل ہوتے ہیں۔ناظرین کا تالیوں کی گونج میں پرزور استقبال۔​

محمد خرم یاسین: اہہم اہہم ۔۔۔میرا مائیک ٹھیک ہے عدنان بھائی ذرا اپنا مائیک بھی دیکھ لیجیے۔
(عدنان بھائی غور سے اپنے مائیک کو دیکھ رہے ہیں۔۔۔ناظرین کی جانب سے دبی دبی سرگوشیوں اور ہنسی کی آواز)
جی تو ناظرین اردو محفل کے اس کوچہ ء مصاحبات میں آپ سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید ۔۔۔۔میں ہوں آپ کا میزبان محمد خرم یاسین اور میرے ساتھ آپ کے ہر دل عزیز محفلین میزبان جناب عدنان اکبر نقیبی صاحب (ناظرین کی جانب سے زور دار تالیاں البتہ تابش بھائی کے چہرے پر گہری مسکراہٹ ہے۔ )

عدنان اکبر نقیبی : حاضرین و ناظرین آج ہم اردو محفل کی ایک ایسی شخصیت کو صاحبہ مصاحبہ کے مہمان کے طو ر پر پیش کرنے جارہے ہیں جو یقیناً خود اپنی ذات میں ایک مکمل محفل ہیں۔محفل کے کسی بھی تھریڈ میں جھانکیے یا لڑی اٹھائیے، کسی بھی ادبی موضوع کو کھنگالیے یا صنفِ ادب کا دروازہ کھٹکھٹائیے آپ کو ہر جگہ ہنسی مسکراتی ، اردوادب کی بہاریں لٹاتی مریم افتخار صاحبہ موجودملیں​
گیں۔
(محمدخرم یاسین سے سرگوشی کے انداز میں، مگر آواز اتنی بلند کہ سب سن لیں :شکر ہے انھیں اللہ تعالیٰ نے مریم نواز یا مریم اورنگزیب نہیں بنایا ۔ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹ۔عدنان بھائی آگے بھی کچھ کہیے سب سن رہے ہیں)

عدنان اکبر نقیبی : جی جی تو میں کہہ رہا تھا کہ آج ہم جس شخصیت کا انٹرویو لینے جارہے ہیں ۔۔۔ نہیں نہیں، انھیں یہیں پر بلا رہے ہیں وہ ہیں ۔۔۔محترمہ مریم افتخارصاحبہ! جو اپنی باکمال اردو تحاریر ، متین لہجے، گفتگو میں ٹھہراو ر شائستگی کی وجہ سے محفلین کی ہر دل عزیز ہیں۔۔۔ آپ سب کی بھرپور تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر تشریف لاتی ہیں جنابہ مریم افتخار صاحبہ!
(حاضرین کی تالیوں کا شور ۔۔۔اے کے خان بھائی کوبڑی مشکل سے زیک بھائی نے نعرے سے باز رکھا ہے )

محمد خرم یاسین: مریم بہنا اردو محفل کے اس خصوصی گوشے میں خوش آمدید۔امیدِ واثق کہ اس نشست میں ہونے والے سوالات و جوابات سے ہم آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے بھی اور عمومی نوعیت کی معلومات سے محفلین کے ربطِ باہمی کو فروغ بھی ملے گا۔ آئیے آپ سے باقاعدہ مصاحبے کا آغاز کرتے ہیں۔
واہ واہ۔ منظرکشی و منظرنگاری کمال است۔
 

یاز

محفلین
محمد خرم یاسین : مریم بہنا! عدنان اکبر بھائی کی مشاورت سے چند سوالات ترتیب دیے ہیں امید ہیں آپ ان کا جواب اپنی معلومات کے مطابق درست درست ارشاد فرمائیں گیں۔

آپ کا مکمل نام اور یہ کس نے انتخاب کیا ۔۔؟
پیدائش کا ضلع ، اور تاریخِ پیدائش ؟
والدِ محترم کا نام اور پیشہ ؟
والدہِ محترمہ گھریلو خاتون ہیں یا پھر کام کرتی ہیں ؟
والدین میں کس کے زیادہ قریب ہیں ؟
دیگر بہن بھائیوں میں کون کون شامل ہے ؟ان میں آپ کا نمبر کونسا ہے ؟
آپ کا ستارہ (Zodiac Sign)؟
اب تک حاصل کردہ تعلیم کا درجہ ؟
آگے کتنی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے ؟
ماسٹرز میں مضامین کے انتخاب کا مشورہ کس نے دیا اور اس میں آپ کی اپنی رضا کتنے فیصد شامل رہی؟
موجودہ منتخب مضمون میں آگے چل کر کیا کرنے کا ارادہ ہے یا اس کے حوالے سے دنیا کو کیا بہتر دینے کا جذبہ رکھتی ہیں ؟


کیا نام کے شخصیت پر اثرات ہوتے ہیں ؟ اپنی شخصیت کے مطابق آپ کو کیا لگتا ہے؟
اگر آپ کو نام بدلنے کا اختیار دے دیا جائے تو کیا رکھے گیں اور کیوں ؟
پسندیدہ قاری اور سورۃ ؟
پسندیدہ نعت خواں اور نعت ؟
پسندیدہ زبان ؟
پسندیدہ شاعر ؟ اور کیوں ؟
پسندیدہ شاعرہ ؟اور کیوں ؟
پسندیدہ مذہبی کتاب ؟
پسندیدہ غیر مذہبی کتاب ؟
موسیقی سے کتنا لگا و ہے اور اس کے بارے میں کیا خیالات ہیں ؟
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت؟
پسندیدہ کھیل ؟
پسندیدہ کھلاڑی ؟
پسندیدہ رنگ ؟
پسندیدہ لباس ؟
پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟
پسندیدہ کھانا؟
پسندیدہ ہیرو؟
پسندیدہ ہیروئن ؟
پسندیدہ فلم ؟
پسندیدہ ڈرامہ ؟
پسندیدہ سیاستدان ؟
اپنے وطن کے علاوہ پسندیدہ ملک یا جس ملک کو دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں؟
قدِ آدم آئینہ کیا کہتاہے ؟
اپنے بارے میں لوگوں کے منھ سے کیا سننا پسندہے ؟
2018 کے سوالات کا کوٹہ پورا ہو گیا۔ مزید سوالات (اگر کچھ رہ گیا ہو) 2019 میں پوچھے جائیں گے۔
:D
 

زیک

مسافر
حصہ دوم:


اردو ادب سے کب سے تعلق ہے ؟ یہ تعلق کیسے بنا ؟
گھر میں اور کون کون اردو ادب سے دلچسپی رکھتا ہے ؟
اصنافِ ادب میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ نظم یا نثر ؟
اردو کی قدیم اصنافِ نظم میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
اردو کی جدیداصنافِ نظم میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
اردو کی قدیم اصنافِ نثر میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
اردو کی جدیداصنافِ نثر میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
اردو تنقید سے کسی قسم کی دلچسپی ؟ پسندیدہ نقاد؟
اردو تحقیق سے کبھی دلچسپی پیدا ہوئی ہو یا کوئی کتاب کبھی زیرِ مطالعہ رہی ؟
آج تک اردو کی کتنی کتب سے فیض یاب ہوئیں ؟
آپ سائنس کی طالب علم ہیں اور اچھی ادیبہ بھی۔ اردو اور سائنس کے باہمی ربط پر اگر کچھ کہنا چاہیں تو ؟
سائنس کے طلبا کس حد تک زبان و ادب کے قریب ہوتے ہیں ؟
غالبیات و اقبالیات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو کس کا کریں گیں اور کیوں؟
اگر غالب سے ملاقات ہو تو کیا سوال پوچھنا چاہیں گیں ؟
اگر اقبال سے ملاقات ہو تو کچھ پوچھنا چاہیں گی یا کوئی شکوہ کریں گیں؟
عصرِ حاضر میں کس شاعر کو ہماری نسل کا نمائندہ شاعر قرار دیں گیں؟
عصرِ حاضر میں کس نثر نگار کو اردو کا نمائندہ نثر نگار قرار دیں گیں؟
آپ کے خیال میں ہمارے ادب میں کسی قسم کے انقلاب کی ضرورت ہے ؟
کیا واقعی ادب تنقیدِ حیات ہے ؟
آج تک کسی رسالے یا اخبار میں کوئی تحریر شائع ہوئی ؟
اردو محفل فورم تک رسائی کیسے ہوئی ؟
پسندیدہ محفلین شاعر اور نثر نگار کون کون ہیں ؟
کبھی کسی خاتون محفلین سے جیلسی محسوس ہوئی ؟
اگر اچانک اردو محفل ختم ہوجائے تو ؟
آپ ہنسی مذاق والی لڑیوں میں اکثر غائب کیوں پائی جاتی ہیں ؟
اگر آپ کی زندگی سے اردو ادب کو ختم کر دیا جائے تو؟
صبر۔ پہلے سو سوالات کے جواب تو آنے دیتے
 
Top