’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ بھارتی کھلاڑی ایران سے باہر

506889_4878959_updates.jpg

شطرنج کی بھارتی کھلاڑی سومیا سوامی ناتھ نے ایران میں ایک مقابلے میں شرکت سے اس لیے انکار کر دیا ہے کیوں کہ اسے سر ڈھانپنے کی شرط منظور نہیں ہے۔سومیا سوامی ناتھ جو کہ عالمی سطح پر سابقہ جونئیر چیمپئن بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ’ایشین نیشنز چیس کپ‘ کا ڈریس کوڈ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

506889_4939346_updates.jpg

29 سالہ سوامی ناتھ کا کہنا ہے کہ ’’ اپنے سر کو ڈھاپنے کا ایرانی قانون میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کے علاوہ آزادیٔ اظہار، اپنے خیالات اور اپنے مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔‘‘سوامی ناتھ کا مزید کہنا ہے کہ ’’ میں یہ بات سمجھتی ہوں کہ کھیل کے دوران ہمیں اپنے ممالک کا یونیفارم پہننا ہوتا ہے لیکن کھیل میں زبردستی کے ڈریس کوڈ کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘

506889_9563584_updates.jpg

یاد رہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سے وہاں خواتین پر اپنا سر ڈھانپنے کا قانون نافذ ہے۔
ربط
 
فاخر رضا

محفلین
اس خبر کو اتنے بڑے بڑے اخباروں نے چھاپا ہے
ویسے یہ جو ان خاتون نے کیا ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں اپنے گیم سے کتنی محبت ہے
اگر چند گھنٹے اسکارف پہن لیتی اور اپنے حقوق کی قربانی دے دیتی (جنہیں میں بھی مانتا ہوں) تو انڈیا کو ایک اور میڈل دلا دیتی
فوجی تو اپنی جان دے دیتے ہیں ملک کا سر بلند کرنے کے لئے اور اپنے سب سے بڑے حق (زندہ رہنے) سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتے ہیں. اس طرح کی قربانیاں ملک کے لئے دے دینی چاہیئیں
اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ ضرور کرواتی میرے خیال میں اس سے اسے زیادہ بلندی ملتی
 
فاتح

لائبریرین
عنوان میں "بھارتی کھلاڑی ایران سے باہر" پڑھ کر تو ایسا لگ رہا ہے گویا اسے ایران سے نکال باہر کیا گیا ہو لیکن خبر پڑھنے پر پتا چلا کہ اس نے ایران جانے پر چار حرف بھیج کر وہاں جانے سے خود انکار کیا۔
کیا گھٹیا صحافت ہے۔
 
اس خبر کو اتنے بڑے بڑے اخباروں نے چھاپا ہے
ویسے یہ جو ان خاتون نے کیا ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں اپنے گیم سے کتنی محبت ہے
اگر چند گھنٹے اسکارف پہن لیتی اور اپنے حقوق کی قربانی دے دیتی (جنہیں میں بھی مانتا ہوں) تو انڈیا کو ایک اور میڈل دلا دیتی
فوجی تو اپنی جان دے دیتے ہیں ملک کا سر بلند کرنے کے لئے اور اپنے سب سے بڑے حق (زندہ رہنے) سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتے ہیں. اس طرح کی قربانیاں ملک کے لئے دے دینی چاہیئیں
اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ ضرور کرواتی میرے خیال میں اس سے اسے زیادہ بلندی ملتی
اس کے خیال میں شاید وہ اس طرح ملک کا نام زیادہ روشن کر رہی ہو.
 
فاتح

لائبریرین
اس خبر کو اتنے بڑے بڑے اخباروں نے چھاپا ہے
ویسے یہ جو ان خاتون نے کیا ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں اپنے گیم سے کتنی محبت ہے
اگر چند گھنٹے اسکارف پہن لیتی اور اپنے حقوق کی قربانی دے دیتی (جنہیں میں بھی مانتا ہوں) تو انڈیا کو ایک اور میڈل دلا دیتی
فوجی تو اپنی جان دے دیتے ہیں ملک کا سر بلند کرنے کے لئے اور اپنے سب سے بڑے حق (زندہ رہنے) سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتے ہیں. اس طرح کی قربانیاں ملک کے لئے دے دینی چاہیئیں
اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ ضرور کرواتی میرے خیال میں اس سے اسے زیادہ بلندی ملتی
اگر کل کلاں کو کوئی ملک یہ قانون بنا دے کہ یہاں صرف برہنہ ہو کر مقابلوں میں حصہ لیا جا سکے گا تو کیا تب بھی آپ یہی دلیل دیتے؟
اس خبر کو اتنے بڑے بڑے اخباروں نے چھاپا ہے۔۔۔ ویسے یہ جو ان خاتون نے کیا ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں اپنے گیم سے کتنی محبت ہے۔۔۔ اگر چند گھنٹے ننگی ہو جاتی اور اپنے حقوق کی قربانی دے دیتی (جنہیں میں بھی مانتا ہوں) تو انڈیا کو ایک اور میڈل دلا دیتی۔۔۔ فوجی تو اپنی جان دے دیتے ہیں ملک کا سر بلند کرنے کے لئے اور اپنے سب سے بڑے حق (زندہ رہنے) سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتے ہیں. اس طرح کی قربانیاں ملک کے لئے دے دینی چاہیئیں۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ ضرور کرواتی میرے خیال میں اس سے اسے زیادہ بلندی ملتی
کیونکہ آپ کے تمام دلائل ثانوی صورت کو بھی اتنا ہی سپورٹ کرتے ہیں، کیا ہو جاتا اور فوجیوں کی قربانی وغیرہ وغیرہ
 
محمد وارث

لائبریرین
اس خبر کو اتنے بڑے بڑے اخباروں نے چھاپا ہے
ویسے یہ جو ان خاتون نے کیا ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں اپنے گیم سے کتنی محبت ہے
اگر چند گھنٹے اسکارف پہن لیتی اور اپنے حقوق کی قربانی دے دیتی (جنہیں میں بھی مانتا ہوں) تو انڈیا کو ایک اور میڈل دلا دیتی
فوجی تو اپنی جان دے دیتے ہیں ملک کا سر بلند کرنے کے لئے اور اپنے سب سے بڑے حق (زندہ رہنے) سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتے ہیں. اس طرح کی قربانیاں ملک کے لئے دے دینی چاہیئیں
اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ ضرور کرواتی میرے خیال میں اس سے اسے زیادہ بلندی ملتی
ایک تو یہ کہ ایران اور انڈیا کے تعلقات بہت اچھے ہیں سو یہ کوئی سفارتی جنگ نہیں ہو سکتی۔

دوسرے یہ کہ مذکورہ خاتون کا فیصلہ، اگر اسے درست لگتا ہے تو پھر، درست ہے۔ ایسی پابندیاں نہیں ہونی چاہیئں۔ جب طالبان نے پابندی لگائی تھی کہ مرد بھی نیکر پہن کر فٹبال نہیں کھیل سکتے اور پاکستانی فٹبال ٹیم کو وہاں نیکر پہن کر کھیلنے پر قید کیا گیا تھا اور انکے سر مونڈ کر چھوڑا گیا تھا وہ بھی ایسی ہی پابندی تھی جیسی ایران کی ہے!
 
سوامی ناتھ کا موقف اس کے کلچر اور اس کے مذہبی اعتبار سے ٹھیک ہے اور ایران کے اپنے قوانین بھی ریاست چلانے کے لیے بنائے گئے ہیں مگر اس بات کو عالمی میڈیا پراچھلنا شاید مناسب نہیں ، مجھے یہ خبر حجاب کے خلاف چلائی گئی مہم کا حصہ لگا رہی ہے ۔
 
سوامی ناتھ کا موقف اس کے کلچر اور اس کے مذہبی اعتبار سے ٹھیک ہے
لازمی طور پر سر ننگا رکھنا ہندو مذہب میں ضروری نہیں ہے، اگر اس کے مذہب میں سر ننگا رکھنا ضروری ہوتا تو کہا جاسکتا تھا کہ اس کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ نہ ہی اس کے کلچر میں سر ننگا رکھنا لازمی ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اگر کل کلاں کو کوئی ملک یہ قانون بنا دے کہ یہاں صرف برہنہ ہو کر مقابلوں میں حصہ لیا جا سکے گا تو کیا تب بھی آپ یہی دلیل دیتے؟

کیونکہ آپ کے تمام دلائل ثانوی صورت کو بھی اتنا ہی سپورٹ کرتے ہیں، کیا ہو جاتا اور فوجیوں کی قربانی وغیرہ وغیرہ
آپ نے جو برہنہ ہونے والی مثال تھی اس پر افسوس ناک خ
حیرت کا اظہار کرنا چاہوں گا
 
فاخر رضا

محفلین
ایک تو یہ کہ ایران اور انڈیا کے تعلقات بہت اچھے ہیں سو یہ کوئی سفارتی جنگ نہیں ہو سکتی۔

دوسرے یہ کہ مذکورہ خاتون کا فیصلہ، اگر اسے درست لگتا ہے تو پھر، درست ہے۔ ایسی پابندیاں نہیں ہونی چاہیئں۔ جب طالبان نے پابندی لگائی تھی کہ مرد بھی نیکر پہن کر فٹبال نہیں کھیل سکتے اور پاکستانی فٹبال ٹیم کو وہاں نیکر پہن کر کھیلنے پر قید کیا گیا تھا اور انکے سر مونڈ کر چھوڑا گیا تھا وہ بھی ایسی ہی پابندی تھی جیسی ایران کی ہے!
یہ مثال زیادہ مناسب ہے
اس کے مقابلے میں وہ مثال دیکھیں جو ایک اور محفلین نے دی تھی
ہم کب سیکھیں گے کہ کب کونسی بات کس جگہ مناسب ہے
ان صاحبہ نے احتجاج کا ایک طریقہ اپنایا جو انہوں نے مناسب سمجھا
بات اس پر ہوسکتی ہے کہ پردے کی پابندی کس طرح، انسانی، مذہبی حقوق سے متصادم ہے. اور یہ پہلو بھی نکلتا ہے کہ فردی حقوق اور اجتماعی حقوق میں کیا بیلینس ہونا چاہیے
 
جان

محفلین
اگر کل کلاں کو کوئی ملک یہ قانون بنا دے کہ یہاں صرف برہنہ ہو کر مقابلوں میں حصہ لیا جا سکے گا تو کیا تب بھی آپ یہی دلیل دیتے؟

کیونکہ آپ کے تمام دلائل ثانوی صورت کو بھی اتنا ہی سپورٹ کرتے ہیں، کیا ہو جاتا اور فوجیوں کی قربانی وغیرہ وغیرہ
اگر کوئی کہے کہ وہ برہنہ ہوئے بغیر مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتا تو اس صورت میں بھی شخصی آزادی متاثر ہو گی؟ سوال یہ ہے کہ "شخصی آزادی کا معیار کیا ہے؟" کیونکہ تب بھی یہ بات اتنی ہی درست ہو گی جتنی اس محترمہ کی درست ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آپ نے جو برہنہ ہونے والی مثال تھی اس پر افسوس ناک خ
حیرت کا اظہار کرنا چاہوں گا
میں نے تو آپ کی دی ہوئی دلیلوں کے متعلق ہی پوچھا ہے کہ وہ جبراً سر ڈھانپنے کی طرح جبری برہنگی کی صورت میں بھی اتنی ہی زوردار ہیں۔
 
Top