کون ہے جو محفل میں آیا 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
اس دفعہ میں ذرا مصروف ہوں۔ اور آپ کا گلا کون سا آخری دفعہ خراب ہوا ہے، یہ مواقع تو ملتے ہی رہیں گے۔ ;)




animated087.gif

ہاں کہتے تو آپ بھی ٹھیک ہی ہیں کونسا آخری بار تھا ۔ ۔۔ یہ تو آئے دن ہوتا ہی رہتا ہے اس لئے مواقع بہت ہیں ،
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے سوچا دفتر جاتے جاتے ایک نظر دیکھ لوں۔

آج تو اعجاز بھائی بھی نہیں آئے ابھی تک۔
 

زینب

محفلین
ولسلام جیہ۔کیسی ہیں اپ اور اپ کے شہر کے حالات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایمرجینسی نے تو اپ کے شہر کی خبریں ہی گم کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ولسلام جیہ۔کیسی ہیں اپ اور اپ کے شہر کے حالات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایمرجینسی نے تو اپ کے شہر کی خبریں ہی گم کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

ایمرجنسی نے نہیں بلکہ فائر بندی نے خبریں گم کردی ہیں۔ دو دن سے کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

عمار میں ٹھیک ہوں۔حالات بھی ٹھیک ہیں۔ آپ کیسے ہیں
 
میں بھی ٹھیک ہوں الحمد للہ۔ ہمارے ہاں تو ہنگامی حالات کی خبریں زیادہ ہیں، اس لیے وہاں سوات اور وزیرستان کی خبروں کو کم جگہ مل رہی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ فائر بندی ہوئی۔ اب یہ قائم رہے!
 

جیہ

لائبریرین
فائربندی؟ ہم نے تو سنا ہے کہ مدین بھی اب انتہاپسندوں کے قبضے میں ہے۔

زکریا فائر بندی سے مراد یہ تھی کہ فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہورہا۔ایک دوسرے پر حملے تقریبا بند ہیں ورنہ مدین تو کیا آدھا سوات عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے۔

ہم سوات کو جغرافیائ لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کرتے ہے ۔ سوات کے جنوبی حصے کو ہم کوز سوات (Lower Swat) اور شمالی حصے کو بر سوات (Upper swat) کہتے ہیں۔ اپر سوات پر عسکریت پسندوں کا عملا قبضہ ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
مت پوچھیں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں تو جنوبی حصے میں دریائے سوات کے کنارے واقع سوات کے مرکزی شہر میں ہوں جی۔ بس یوں سمجھیں چھت سے مولانا فضل اللہ کا مرکز(جو کہ دریا کے اس کنارے ہے) آسانی سے نظر آتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top