تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

فرقان احمد

محفلین
اشارے:

  • دستخط میں درج ذیل شعر:
مت پوچھ ہم ضبط کی کس راہ سےگزرے
یہ د یکھ کہ تجھ پہ کو ئی ۔۔۔ا لز ا م نہ آ یا!

  • مراسلات کی تعداد: 6999

  • بورے والا!
 

عرفان سعید

محفلین
پی ایچ ڈی ڈاکٹر
کیمیا
خوب صورت نثر لکھتے ہیں!
؟
محترم فرقان صاحب!
پی ایچ ڈی کیمیا تک ہی کافی تھا۔
"ڈاکٹر" کہلوانا ذاتی طور پر کچھ زیادہ پسند نہیں۔ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد اپنے علم کی محدودیت اور تنگ دامانی کا احساس اتنی شدت سے ہوا کہ خود کو اس منصب کے لائق نہیں سمجھتا۔ ایک طالبِ علم ہی رہوں تو زیادہ مناسب ہے۔
نثر پہ آپ کے حسنِ ظن پر مشکور ہوں۔ اردو محفل کا دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں کہ ہم کوتاہ علموں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔
 
Top