سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

شکیب

محفلین
فکر مت کیجیے آپ اکیلے نہیں ہیں بیگن سے دور بھاگنے والے ۔ یہ واحد سبزی ہے جو میرے مزاج پر بھی گراں گزرتی ہے۔ پتا نہیں یہ بیگن کے پیچھے ہی کیوں پڑے رہتے ہیں گھر والے۔:)
ویسے ایک بار بہن نے بہت اصرار کیا کہ کیوں نہیں کھاتا...کوئی بہانہ نہ سوجھا! اس وقت تعبیر الرویا پڑھ رہا تھا... میں نے پر اسرار لہجے میں خواب میں بیگن دیکھنے کی تعبیر بتا دی!
اس نے بھی کھانا چھوڑ دیا...
 
محمدظہیر

کسی بہانے ثواب کا کام ہی کر لیا آپ نے :)
 
محمدظہیر

محفلین
اصل میں بنانے کی بات ہوتی ہے...
ہمارے گھر میں دو تین طرح کے بینگن بنتے ہیں...
ہمیں ان میں سے ایک طرح کے پسند آتے ہیں...
باقی دو طرح کو ہم طرح دے جاتے ہیں!!!
:D:D:D
وہ ایک کون سی طرح ہے جو آپ پسند کرتے ہیں
اور وہ دو کون سی طرح ہیں جو آپ پسند نہیں کرتے :)
 
اصل میں بنانے کی بات ہوتی ہے...
ہمارے گھر میں دو تین طرح کے بینگن بنتے ہیں...
ہمیں ان میں سے ایک طرح کے پسند آتے ہیں...
باقی دو طرح کو ہم طرح دے جاتے ہیں!!!
:D:D:D
ہم لوگ پہلے کسی طرح نہیں کھاتے تھے۔ پھر امی نے آلو بینگن میں آلو کے فرائز بنا کر ڈالنے شروع کر دیے، جس کے بہانے بینگن بھی کھانا شروع کر دیے۔
اب صرف بینگن کا بھرتہ نہیں کھایا جاتا۔ باقی چار طرح سے کھا لیتا ہوں۔
فرائز بینگن
حیدرآبادی بگھارے بینگن
بینگن کے پکوڑے
بینگن کا رائتہ
 
سید عمران

محفلین
ترکیب تو گھر والے جانیں...
البتہ ہم انہیں خشکے کے ساتھ کھاتے ہیں...
خشکا ابلے ہوئے چاول کو کہتے ہیں...
ایک آلو بینگن بنتے ہیں اور ایک بگھارے بینگن...
ہمیں پہلے نمبر والے پسند ہیں!!!
 
محمد وارث

لائبریرین

"تھالی کے بینگنوں" کے بارے میں بھی کچھ ارشاد فرمائیں بینگن اسپیشلسٹ حضرات۔ :)
 
سید عمران

محفلین
"تھالی کے بینگنوں" کے بارے میں بھی کچھ ارشاد فرمائیں بینگن اسپیشلسٹ حضرات۔ :)
یہ دنیا کے کامیاب ترین افراد ہوتے ہیں...
کیوں کہ جہاں کامیابی دیکھتے ہیں ادھر ہی کو لڑھک جاتے ہیں...
بینگن کے سر پر جو تاج ہے وہ اسی پالیسی میکنگ کے صلے میں سجا ہوا ہے شاید!!!
 
آخری تدوین:
‏آج کی افطاری میں صاحب جی نے کچھ دیر کے لیے میری سیٹ سنبھال لی تھی،
می ؛ذرا کھجور دینا، ذرا چٹنی تو اور ڈال دیں، کیچپ والی بوتل دینا، ایک گلاس شربت کا اور دے دیں ،پکوڑوں کی پلیٹ میرے سامنے کرنا.
لگ پتا گیا صاحب جی کو مگر کہا کچھ نہیں بس ٹھنڈی سانسیں بھرتے رہے :D
 
Top