سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

یاز

محفلین
آج کی افطاری : کھجور، آم ، تربوز، خربوزے کا جوس ، دہی بلے
اور کھانے میں بریانی
بلے بھی کھائے کیا؟
images
 
ہم تو اس ڈِش کو دہی بڑے کہتے ہیں۔ یہاں محفل پر آ کر ہی ایسا کہنے کا سیکھا ہے :ROFLMAO:
ویسے فصیح کیا ہے؟:)

دہی بھلے اور دہی بڑے دونوں ہی کہا جاتا ہے۔
دہی بھلے پنجاب میں کہا جاتا ہے۔
ہمارے ہاں بھی دہی بڑے ہی کہا جاتا ہے۔
 
ویسے دہی بھلے اور دہی بڑے الگ الگ ڈشیں ہیں شاید۔
دونوں دال ماش کے ہی بنتے ہیں۔
میں بھی عرصہ تک الگ ہی سمجھتا رہا۔
بلکہ جو بازار سے ملتے تھے وہ دہی بھلے اور جو گھر میں بنتے تھے وہ دہی بڑے۔ :p
دہی بڑے بھی دو طرح سے پیچ کیے جاتے ہیں۔ ایک اوپر میٹھی چٹنی کے ساتھ، اور ایک کھٹی چٹنی کے ساتھ۔
 
شکیب

محفلین
بیگن؟؟؟ ہھر تو آپ تہاری/طاہری کے ساتھ بڑی زیادتی کرتے ہیں :)
میرے گھر میں میں نے بند کرایا ہوا ہے... طاہری میں کیا، بطور سبزی بھی نہیں بنتا!(کیونکہ سبزی میں ہی خریدتا ہوں :p)
گھر والوں میں سے بعض کے خیالات
  • نخریلا ہے
  • اسے کھجلی ہوتی ہے اس لیے نہیں کھاتا
  • اس کو باہر بھیج دو، کوئی پکا کے دینے والا نہیں ہوگا تو سمجھ میں آئے گی
  • کوئی سبزی پسند بھی ہے؟ بیگن نہیں کھاؤں گا یہ نہیں کھاؤں گا وہ نہیں کھاؤں گا
"یہ" اور "وہ" کی وضاحت کبھی نہیں ملتی! :D
 
محمدظہیر

فکر مت کیجیے آپ اکیلے نہیں ہیں بیگن سے دور بھاگنے والے ۔ یہ واحد سبزی ہے جو میرے مزاج پر بھی گراں گزرتی ہے۔ پتا نہیں یہ بیگن کے پیچھے ہی کیوں پڑے رہتے ہیں گھر والے۔:)
 
زیک

مسافر
فکر مت کیجیے آپ اکیلے نہیں ہیں بیگن سے دور بھاگنے والے ۔ یہ واحد سبزی ہے جو میرے مزاج پر بھی گراں گزرتی ہے۔ پتا نہیں یہ بیگن کے پیچھے ہی کیوں پڑے رہتے ہیں گھر والے۔:)
کشک بادمجان، خورش بادمجان یا مسقعہ ٹرائی کریں
 
سید عمران

محفلین
اصل میں بنانے کی بات ہوتی ہے...
ہمارے گھر میں دو تین طرح کے بینگن بنتے ہیں...
ہمیں ان میں سے ایک طرح کے پسند آتے ہیں...
باقی دو طرح کو ہم طرح دے جاتے ہیں!!!
:D:D:D
 
Top