تیرہویں سالگرہ کس نام سے پکاروں؟

نبیل

تکنیکی معاون
پرانے پی ایچ پی بی بی والے سسٹم میں یوزرز کو اپنی آئی ڈی تبدیل کرنے کی اجازت تھی۔ سوفٹویر کی تبدیلی کے بعد یہ اختیار صرف ایڈمنز کے ہاتھ میں ہے۔ پہلے پہل یوزر آئی ڈی میں تبدیلی کی ہر فرمائش کو پورا کر دیا جاتا تھا۔ لیکن اب صرف خاص صورتحال میں یہ تبدیلی کی جاتی ہے۔

کچھ یوزر آئی قدرے provocative بھی ہیں، جیسے کہ ڈفر اور بدتمیز۔ :sneaky:
 
مابدولت کو بسبب ان کی چشم نیلگوں ، عہد طفلی میں " شیرا" کہا جاتا تھا اور ہنوز بعض افراد شیرا کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ! :):)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماشا اللہ برادرم محمد وارث، آپ کی علمیت کے تو روز اول سے قتیل ہیں، البتہ آپ کی پہلوانی کو تسلیم کرنے میں کچھ تامل ہوتا ہے۔ اگر کوئی فلائنگ کک یا باڈی سلیم کی ویڈیو شئیر کر دیں تو اطمینان قلب ہو جائے گا۔ :)

میرے والد صاحب مرحوم نے بچپن میں میرا ایک نِک رکھا ہوا تھا جو خاص فیملی تک محدود ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہی "اس نام سے پکاریں!"، ہاں کالج کے زمانے میں دوستوں میں میرا ایک عرف تھا جو دوستوں کی اس محفل میں بھی بیان کرنے میں کچھ حرج نہیں۔

کالج کے زمانے میں ، اچھا خاصا موٹا ہونے کی وجہ سے دوست مجھے "پہلوان " کہتے تھے اور نئے دوستوں سے میرا تعارف کچھ اس طرح ہوتا تھا: "ایہہ پلوان اے، اینہوں شاعری تے ادب بہت پسند اے!" (یہ پہلوان ہے، اسے شاعری اور ادب بہت پسند ہے)۔ پہلوان اور شاعری کا تضاد عجب ہی رنگ دکھاتا تھا، میری پہلوانی تو خیر چھپائے نہیں چھپتی تھی لیکن کچھ گفتگو کے بعد وہ دوسری "حیثیت" کے بھی قائل ہو جاتے تھے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ماشا اللہ برادرم محمد وارث، آپ کی علمیت کے تو روز اول سے قتیل ہیں، البتہ آپ کی پہلوانی کو تسلیم کرنے میں کچھ تامل ہوتا ہے۔ اگر کوئی فلائنگ کک یا باڈی سلیم کی ویڈیو شئیر کر دیں تو اطمینان قلب ہو جائے گا۔ :)
:)
یہ "پہلوانی" داؤ پیچ کی بجائے نکلے ہوئے پیٹ کی وجہ سے تھی، مدت ہوئی وہ داغِ مفارقت دے چکا۔ :)
 
اے خان

محفلین
میرا اصلی نام عبداللہ ہے لوگ پیار سے عبداللہ ہی بلاتے ہیں. البتہ جب میں بہت بہت چھوٹا تھا تو ایک مس مجھے زر کے نام سے بلاتی تھی. ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ وہ مجھے زر کہہ کر کیوں بلاتی تھی.
 
فرقان احمد

محفلین
میرا اصلی نام عبداللہ ہے لوگ پیار سے عبداللہ ہی بلاتے ہیں. البتہ جب میں بہت بہت چھوٹا تھا تو ایک مس مجھے زر کے نام سے بلاتی تھی. ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ وہ مجھے زر کہہ کر کیوں بلاتی تھی.
خان صاحب کے ہاں اس حد تک مستنصر حسین تارڑ کا رنگ ضرور پایا جاتا ہے کہ موصوف ہر دوسرے تیسرے فقرے میں صنفِ نازک کا ذکر لازماََ چھیڑتے ہیں۔
 
Top