میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
رفاقت خواتین کا نام بھی ہے۔ میرے محلے میں دو خواتین کا نام ’اعجاز‘ اور ’امتیاز‘ بھی ہے۔
مجھے کویت میں ایک دفعہ "اقبال" سے ملنا تھا، دو تین دفعہ گیا مگر اقبال صاحب نہیں ملے ہر دفعہ کوئی خاتون ہی ان کی سیٹ بیٹھی ہوئی تھی ۔ بالآخر پتہ چلا کویت میں اقبال خواتین ہی کا نام ہوتا ہے۔
 
یاز

محفلین
مجھے کویت میں ایک دفعہ "اقبال" سے ملنا تھا، دو تین دفعہ گیا مگر اقبال صاحب نہیں ملے ہر دفعہ کوئی خاتون ہی ان کی سیٹ بیٹھی ہوئی تھی ۔ بالآخر پتہ چلا کویت میں اقبال خواتین ہی کا نام ہوتا ہے۔
ہمارے رشتہ داروں میں کم از کم دو جوڑے ایسے ہیں جن میں میاں بیوی کا ایک ہی نام ہے۔
بشیر بیگم زوجہ بشیر احمد اور عنایت بی بی زوجہ محمد عنایت۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چلیں ناموں کی بات چل ہی نکلی تو ایک انتہائی ذاتی بات میں بھی بتا دوں، نادرا والے یا موبائل سِم چالو کرنے والے کسی زمانے میں والدہ کا نام بھی پوچھتے تھے تو وہ دو دو بار مجھ سے والدہ کا نام پوچھتے تھے کہ میری والدہ ماجدہ کا نام 'سلیم اختر' ہے! :)
 
الشفاء

لائبریرین
رفاقت خواتین کا نام بھی ہے۔ میرے محلے میں دو خواتین کا نام ’اعجاز‘ اور ’امتیاز‘ بھی ہے۔

مجھے کویت میں ایک دفعہ "اقبال" سے ملنا تھا، دو تین دفعہ گیا مگر اقبال صاحب نہیں ملے ہر دفعہ کوئی خاتون ہی ان کی سیٹ بیٹھی ہوئی تھی ۔ بالآخر پتہ چلا کویت میں اقبال خواتین ہی کا نام ہوتا ہے۔
ناموں سے مٹ گئی تفریق مرد و زن کی
شمشاد آ گئی کہ شمشاد آ گیا

ہو سکتا ہے شعر کی تصدیق کرنے شمشاد بھائی آ ہی جائیں۔۔۔ :)
 
نادرا والے یا موبائل سِم چالو کرنے والے کسی زمانے میں والدہ کا نام بھی پوچھتے تھے
جب کبھی بھی آن لائین بینکنگ میں کوئی مسئلہ ہوا تو فون کرنے پر سب سے آخری مدافعتی یا حفاظتی سوال والدہ کا نام ہی ہوتا ہے۔
 
سوچتا ہوں۔۔۔

کہ کتنے ہی کفار ایسے تھے جنہیں کسی نے اسلام کی دعوت نہیں دی بلکہ وہ محض قرآن حکیم کے مطالعہ سے ہدایت یاب ہوگئے۔
اور ہم۔۔۔۔
ہم جنہیں فخر ہے کہ ہمارے پاس خدائے ذوالجلال کا آخری پیغام ہے۔
ہم جنہیں اس کتاب کا ایک ایک حرف اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔
ہم جنہیں اس عظیم امانت کا بارِ گراں سونپا گیا۔۔
کتنا وقت اس کتاب کے تدبر میں گزارتے ہیں؟؟؟
کچھ نہیں۔ ہفتوں گزر جاتے ہیں کہ اس کتاب کو کھولنا نصیب نہیں ہوتا۔ اور تدبر کا تو پوچھیے ہی مت۔

کون ہے تارک آئین رسول مختار؟
مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟
کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
ہوگئی کس کی نگہ طرزِ سلف سے بیزار؟
قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغام محمد کا ہمیں پاس نہیں
 
سین خے

محفلین
کبھی کسی کو چیلنج نہیں کرنا چاہئے :) کچھ پتا نہیں ہوتا ہے کہ کون کتنا مضبوط نکلے آئے :rolleyes: بہت بار کوئی لحاظ، مروت اور عزت کے چکر میں آپ کو جیتنے دے رہا ہوتا ہے :)
 
جاسمن

لائبریرین
سوچتا ہوں۔۔۔

کہ کتنے ہی کفار ایسے تھے جنہیں کسی نے اسلام کی دعوت نہیں دی بلکہ وہ محض قرآن حکیم کے مطالعہ سے ہدایت یاب ہوگئے۔
اور ہم۔۔۔۔
ہم جنہیں فخر ہے کہ ہمارے پاس خدائے ذوالجلال کا آخری پیغام ہے۔
ہم جنہیں اس کتاب کا ایک ایک حرف اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔
ہم جنہیں اس عظیم امانت کا بارِ گراں سونپا گیا۔۔
کتنا وقت اس کتاب کے تدبر میں گزارتے ہیں؟؟؟
کچھ نہیں۔ ہفتوں گزر جاتے ہیں کہ اس کتاب کو کھولنا نصیب نہیں ہوتا۔ اور تدبر کا تو پوچھیے ہی مت۔

کون ہے تارک آئین رسول مختار؟
مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟
کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
ہوگئی کس کی نگہ طرزِ سلف سے بیزار؟
قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغام محمد کا ہمیں پاس نہیں

سچ۔
حق۔۔
اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!۔ہم بھی قرآن میں تدبر کرنے والے بنیں۔آمین!
 
مبشر علی زیدی صاحب کی "100لفظوں کی کہانی" نے کافی متاثر کیا۔ اس پر ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے۔ کمی بیشی ہو تو بتائیے گا۔

معاوضہ
ایک پروفیسر صاحب کے لیے کتابوں پر کام کرتا ہوں۔
ہر کام پر مجھے دس ہزار دیتے ہیں اور اگلا کام تھما دیتے ہیں۔
ایک دوست مولانا صاحب کا فون آیا۔
میرا کام اہم اور علمی نوعیت کا ہے۔
آپ ہی کریں۔
ریٹ؟
پروفیسر صاحب سے آدھا دے سکوں گا۔
وقت نہیں ہے۔
وقت نکالیں۔
جی اچھا۔
کام مکمل ہوا۔
ستائشی کلمات پر مشتمل جواب آیا:
ماشاء اللہ۔ بہت اچھا۔ جی خوش ہوا۔ جزاک اللہ خیرا
کچھ پیسے ایک ڈیڑھ ہفتے تک بھیجوں گا۔ باقی کتاب فائنل ہونے پر۔
کل تک بہرحال مجھے پروفیسر صاحب کا کام پورا کرنا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
شاکر شجاع آبادی سرائیکی زبان کے بہت بڑے شاعر ہیں۔معزور اور بیمار ہیں۔لیکن کسی طرح کی سرپرستی کے بغیر کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انھاں دے بال ساری رات روندین، بُھک توں سُمدے نئی
جنھاں دی کہیں دے بالاں کوں کھڈیندیاں شام تھی ویندی
بہت خوبصورت شاعری ہے ان کی۔
مغرور یا معذور؟
 
ہر کوئی بدحواسی کے عالم میں اپنے ارد گرد خوشیاں اور راحتیں تلاش کر رہا ہے یہ نہ جانتے ہوئے کہ وہ کہاں ہیں مگر ہماری خوشی ،ہمارا سکون دوسروں کی خوشی میں پنہاں ہے، ان کو ان کی خوشی دے دیں تو آپ کو آپ کی خوشی اور سکون مل جائے گا ۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
آج تھوڑا ڈر لگ رہا ہے
مریض لے کر Washington جانا ہے اور مریض ventilator پر ہے. چودہ گھنٹے ہوا میں وہ بھی مریض کے ساتھ. دعا کریں سب ٹھیک رہے. یہ ہے میرا کیفیت نامہ
پہلے بھی کافی دفعہ گیا ہوں مگر زیادہ تر لندن تک اس دفعہ بڑوں نے کچھ زیادہ ہی مہربانی کردی ہے
 
اللہ کریم باخیر و عافیت آپ کے سفر کا اختتام فرمائے ۔آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top