میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاخر رضا

محفلین
سوال تھا۔۔ آندھی میں کیا ہوتا ہے؟
بھئی آندھی میں فری میں میک اپ ہوتا ہے۔۔:p
آندھی میں آگ بھڑک جاتی ہے، دریا بے قابو ہوجاتا ہے، بجلی کڑکنے لگتی ہے اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے اندر کا غصہ کائنات پر اثرانداز ہورہا ہے
 
ہادیہ

محفلین
آندھی میں آگ بھڑک جاتی ہے، دریا بے قابو ہوجاتا ہے، بجلی کڑکنے لگتی ہے اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے اندر کا غصہ کائنات پر اثرانداز ہورہا ہے
یا اللہ خیر۔۔ میں نے تو مزاح کے طور پہ لکھا تھا۔ آپ تو ڈرانا شروع ہوگئے۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہادیہ!
السلام علیکم۔
کیا حال ہے؟
ہمارے نوابوں کے شہر میں بارش ہورہی ہے۔صبح ہی سے موسم بہت رومانوی تھا۔ہم خوب باغیچوں میں گھومے پھرے۔ننھے منے کتے دیکھتے رہے۔پورے پانچ۔کیوٹ سے ۔شرارتی۔
آج کل پھول بیچارے مرجھا رہے ہیں۔لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ تھے ابھی شاخوں پہ۔
میں نے ہار سنگھار کے پانچ پودے لگائے ہیں۔میرا انتہائہ پسندیدہ پیڑ ہے ہار سنگھار۔
مجھے محبت ہے اس پیڑ سے۔لیکن نجانے کیوں یہاں سے ملتا نہیں تھا۔
سارا دن موسم حسین رہا اور اب حسین ترین۔ کچھ دیر پہلے بارش شروع ہوگئی۔بجلی چمک رہی ہے۔ابھی امی کو ڈاکٹر سے چیک کرواکے لائی ہوں۔پیدل چلے گئے تھے۔کچھ کچھ بھیگتے آئے۔چلو بہانہ مل گیا۔
آپ کے ہاں بارش ہورہی ہے؟موسم۔کیسا ہے؟
کل ہمارے ہاں بھی تیز ہواتھی۔۔۔آندھی کے قریب قریب۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20180409-_WA0064.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
حادثہ ہوا ہے۔میرا خیال ہے نہر سے نکالا ہے انہیں۔
اللہ کرم فرمائے۔صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے۔آسانیاں نصیب کرے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
شاکر شجاع آبادی سرائیکی زبان کے بہت بڑے شاعر ہیں۔معزور اور بیمار ہیں۔لیکن کسی طرح کی سرپرستی کے بغیر کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انھاں دے بال ساری رات روندین، بُھک توں سُمدے نئی
جنھاں دی کہیں دے بالاں کوں کھڈیندیاں شام تھی ویندی
بہت خوبصورت شاعری ہے ان کی۔
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ!
السلام علیکم۔
کیا حال ہے؟
ہمارے نوابوں کے شہر میں بارش ہورہی ہے۔صبح ہی سے موسم بہت رومانوی تھا۔ہم خوب باغیچوں میں گھومے پھرے۔ننھے منے کتے دیکھتے رہے۔پورے پانچ۔کیوٹ سے ۔شرارتی۔
آج کل پھول بیچارے مرجھا رہے ہیں۔لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ تھے ابھی شاخوں پہ۔
میں نے ہار سنگھار کے پانچ پودے لگائے ہیں۔میرا انتہائہ پسندیدہ پیڑ ہے ہار سنگھار۔
مجھے محبت ہے اس پیڑ سے۔لیکن نجانے کیوں یہاں سے ملتا نہیں تھا۔
سارا دن موسم حسین رہا اور اب حسین ترین۔ کچھ دیر پہلے بارش شروع ہوگئی۔بجلی چمک رہی ہے۔ابھی امی کو ڈاکٹر سے چیک کرواکے لائی ہوں۔پیدل چلے گئے تھے۔کچھ کچھ بھیگتے آئے۔چلو بہانہ مل گیا۔
آپ کے ہاں بارش ہورہی ہے؟موسم۔کیسا ہے؟
کل ہمارے ہاں بھی تیز ہواتھی۔۔۔آندھی کے قریب قریب۔
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں آپ؟ میں بالکل ٹھیک ٹھاک۔۔ الحمد اللہ
جی یہاں بھی موسم مزے کا ہے۔ بارش۔۔ کل رات ہوئی تھی ہلکی سی۔۔:)
آج گاؤں والوں نے موسم اچھا تھا ۔ اس لیے حلوہ پوری اور چائے بھیجی ٹیچرز کے لیے۔۔:noxxx:
"ص" ہی آگیا۔۔:daydreaming:
اور اماں کیسی ہیں اب؟ اللہ پاک آپ سب کو ہر تکلیف اور پریشانی سے دور فرمائے ۔صحت و ایمان والی اچھی زندگی عطا فرمائے۔۔۔۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top