تعارف کون ہوں میں؟

لاہور کے گورنمنٹ کالج سے اردو زبان و ادب میں بی اے آنرز کر چکا ہوں۔ سند کے طور پہ میری یہ نظم ملاحظہ فرمائیں۔
یہ نئی بات پتا لگی ہے۔ :worried:
باقی سب پڑھے لکھے احباب بھی اپنی اپنی نظمیں اپنے تعارف والی لڑی میں فوراً پوسٹ کریں ورنہ آپ کی سندیں جعلی تصور کیجائیں گی۔ :heehee:
 
منیب الف

محفلین
خوش آمدید منیب صاحب...
ویسے اے خان کو اے بھائی کہہ کر پکارنے کا خیال اچھوتا ہے...
اب ہم بھی ایسا ہی کریں گے...
اے بھائی سن رہا ہے نا تو؟؟؟
میں نے تو اے اور الف پہ زور دینے کے لیے اے بھائی کہا۔
خان بھائی بھی کہہ سکتا تھا۔ :)
ویسے اے خان جی، آپ ہی بتائیں۔ آپ کس نام کی اجازت دیتے ہیں؟ مخاطب کرنے کے لیے۔
 
منیب الف

محفلین
آپ کے یہاں بی اے چار سال کا ہوتا ہے؟
سادہ یا سمپل بی اے دو سال کا ہے۔
بی اے آنرز کرنے میں چار سال لگتے ہیں۔ اسے ایم اے یعنی سولہ سالہ ایجوکیشن کے برابر مانا جاتا ہے۔
لیکن آنرز سے یہ مت سمجھیں کہ یہ کوئی آنر کی بات ہے۔ الٹا ذلالت کی بات ہے۔
فرق صرف اتنا ہے کہ سادہ بی اے اولڈ سکول ہے۔ یعنی سالانہ بنیاد پر طالب علموں کا خون خشک کیا جاتا ہے جبکہ آنرز فرنگیوں کی روح فرسائی کی نئی اسکیم ہے۔ سمیسٹر سسٹم میں سال میں کئی کئی بار امتحانات دینے پڑتے ہیں۔
 
فہد اشرف

ہمارے یہاں (اے ایم یو میں) بی اے اور بی ایس سی آنرز تین سال کا ہوتا ہے، سیمسٹر سسٹم بھی ہے امتحانات میں مڈ سیمسٹر ایگزام، سیشنل ایگزام اور اینڈ سیمسٹر ایگزام ہوتا ہے
 
آخری تدوین:

منیب الف

محفلین
خوش آمدید ہماری محفل میں ۔۔ آپ کے ےتعارف میں بہت کچھ ہے اہنے پاس صرف نام ہے عابد علی خاکسار آزاد کشمیر
بہت شکریہ، عابد بھائی۔
آپ کے پاس نام ہی نہیں ہے، آزاد کشمیر بھی ہے۔ :mean:
امید ہے اس محفل پر آپ سے بات چیت ہوتی رہے گی۔
بقول شاعر، اے دوست! ذرا اور قریبِ رگِ جاں ہو۔
 
منیب الف

محفلین
یہ نئی بات پتا لگی ہے۔ :worried:
باقی سب پڑھے لکھے احباب بھی اپنی اپنی نظمیں اپنے تعارف والی لڑی میں فوراً پوسٹ کریں ورنہ آپ کی سندیں جعلی تصور کیجائیں گی۔ :heehee:
وعلیکم السلام، عبدالقیوم بھائی۔
میں نے تو اس خیال سے نظم کو بطور سند پیش کیا کہ جعلی ڈگریاں عام ہیں۔ حتیٰ کہ جعلی ڈگریوں کو اصلی بھی ثابت کر دیا جاتا ہے۔ آپ نظم لکھنے کی پابندی لگائیں گے تو شاید کیوں نکالا مجھے جیسی نظمیں ہی سننے کو ملیں گی کیونکہ زیادہ تر طلبا تو یونیورسٹی سے نکالے ہی جاتے ہیں۔
 
Top