راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
راز در پردۂ دستار و قبا جانتی ہے
کون کس بھیس میں ہے خلقِ خدا جانتی ہے

کون سے دیپ نمائش کے لئے چھوڑنے ہیں
کن چراغوں کو بجھانا ہے ہوا جانتی ہے

اک مری چشمِ تماشہ ہے کہ ہوتی نہیں سیر
فکرِ منزل ہے کہ رُکنے کو برا جانتی ہے

نشۂ عشق مجھے اور ذرا کر مدہوش
بے خودی میری ابھی میرا پتہ جانتی ہے

یہ کبھی مجھ کو اکیلا نہیں ہونے دیتی
میری تنہائی مجھے تم سے سوا جانتی ہے

آپ ایجاد کریں جور و ستم روز نئے
بھول جانے کا ہنر میری وفا جانتی ہے

دشت منظور ہے لیکن مجھے منظور نہیں
ایسی بستی جو شرافت کو خطا جانتی ہے

کون سے بُت ہیں جنہیں دست ِ پیمبر توڑے
اُمّتِ حرص تو پیسے کو خدا جانتی ہے

نسبتیں لاکھ بدل ڈالے زمانہ لیکن
ایک دنیا تو مجھے اب بھی ترا جانتی ہے

اور کیا دیتی محبت کے سوا ارضِ وطن
ماں تو بیٹوں کے لئے صرف دعا جانتی ہے

میرے الفاظ ہیں دراصل قلم کے آنسو
روشنائی لہو بننے کی ادا جانتی ہے



ظہیر احمد ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۲۰۱۴
( آخری شعر میں لہو کے اس طرح استعمال پر اہلِ علم سے معذرت!)
 
کون سے دیپ نمائش کے لئے چھوڑنے ہیں
کن چراغوں کو بجھانا ہے ہوا جانتی ہے

اک مری چشمِ تماشہ ہے کہ ہوتی نہیں سیر
فکرِ منزل ہے کہ رُکنے کو برا جانتی ہے

آپ ایجاد کریں جور و ستم روز نئے
بھول جانے کا ہنر میری وفا جانتی ہے

کون سے بُت ہیں جنہیں دست ِ پیمبر توڑے
اُمّتِ حرص تو پیسے کو خدا جانتی ہے

نسبتیں لاکھ بدل ڈالے زمانہ لیکن
ایک دنیا تو مجھے اب بھی ترا جانتی ہے

اور کیا دیتی محبت کے سوا ارضِ وطن
ماں تو بیٹوں کے لئے صرف دعا جانتی ہے

میرے الفاظ ہیں دراصل قلم کے آنسو
روشنائی لہو بننے کی ادا جانتی ہے

لاجواب ظہیر بھائی۔
کچھ اشعار غالباً آپ نے مشاعرہ میں پیش کیے تھے۔ :)
 
راز در پردۂ دستار و قبا جانتی ہے
کون کس بھیس میں ہے خلقِ خدا جانتی ہے
برحق ،عمدہ
اک مری چشمِ تماشہ ہے کہ ہوتی نہیں سیر
فکرِ منزل ہے کہ رُکنے کو برا جانتی ہے
بہت خوب ،
نشۂ عشق مجھے اور ذرا کر مدہوش
بے خودی میری ابھی میرا پتہ جانتی ہے
زبردست ،
نسبتیں لاکھ بدل ڈالے زمانہ لیکن
ایک دنیا تو مجھے اب بھی ترا جانتی ہے
واہ واہ کیا بات ہے ،بہت بہت اعلی ،
ماشاءاللہ ،
مزا آ گیا ظہیر بھائی ،
اللہ کریم آپ کے درجات میں خیر و برکت دے۔آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برحق ،عمدہ

بہت خوب ،

زبردست ،

واہ واہ کیا بات ہے ،بہت بہت اعلی ،
ماشاءاللہ ،
مزا آ گیا ظہیر بھائی ،
اللہ کریم آپ کے درجات میں خیر و برکت دے۔آمین
بہت بہت شکریہ بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
نقیبی صاحب یہ آپ کا نام لکھتے لکھتے قلم کا سانس پھول جاتا ہے ۔ اگر آپ اجازت دیں تو آپ کے نام کا ایک ایکرونِم بنادوں ؟ :):):)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ معذرت کم پڑ جائے گی، ورنہ جب جب آپ کا کلام نظر سے گزرتا ہے، تب تب داد کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ :)
بہت محبتیں ہیں آپ کی تابش بھائی ! بہت مقروض ہوں ۔ اللہ کریم و رحیم آپ کو دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنے سایہء رحمت میں رکھے ۔ آمین ۔
 
بہت بہت شکریہ بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
نقیبی صاحب یہ آپ کا نام لکھتے لکھتے قلم کا سانس پھول جاتا ہے ۔ اگر آپ اجازت دیں تو آپ کے نام کا ایک ایکرونِم بنادوں ؟ :):):)
حضور یہ تو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا ۔ہم سے اجازت طلب کرکے کیوں گناہ گار کر رہے ہیں ،ہم خود آپ کی حضوری میں دست با دست درخواست گزار ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
حضور یہ تو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا ۔ہم سے اجازت طلب کرکے کیوں گناہ گار کر رہے ہیں ،ہم خود آپ کی حضوری میں دست با دست درخواست گزار ہیں۔
تو آج سے آپ کا نِک نیم ’’معان‘‘ ہوگیا ۔
م ع ا ن : معان
معان ویسے مشرق وسطیٰ کے ایک شہر کا نام ہے ۔ اچھا شہر ہے ۔
معان بھائی زندہ باد! :):):)
 

اے خان

محفلین
عبداللہ بھائی مل تو جاتے مگر آپ نے ٹھیک سے کوشش نہیں کی ۔ اِدھر اُدھر سے لے کر کاپی پیسٹ ہی کردیں ۔ میں انتظار کررہا ہوں ۔
بہت خوب
زبردست
عمدہ
کیا کہنے
لاجواب
واہ
کمال است وغیرہ وغیرہ
بہت ہی پھیکے سے ہیں یہ داد
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب
زبردست
عمدہ
کیا کہنے
لاجواب
واہ
کمال است وغیرہ وغیرہ
بہت ہی پھیکے سے ہیں یہ داد

ہا ہا ہا ہا !! یہ ہوئی نہ بات ! :):):)

جیتے رہو عبداللہ ! اس داد میں آپ کی محبت اور خلوص کی خوشبو شامل ہے ۔ پھیکی نہیں ہے ! اللہ تمہیں کمال ِ بے زوال عطا فرمائے !
 
Top