آج کی دلچسپ خبر!

ماہر شیف نے انڈے کو آرٹ میں بدل دیا۔
یوں تودنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے، جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔

egg2.jpg

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اس شیف کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے، جس نے انڈے کے ذریعے اپنے آرٹ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

egg1.jpg

مائیکل بیلدینی نامی یہ شیف اس انداز میں انڈا فرائی کرتا ہے کہ وہ آرٹ کی شاندار شکل اختیار کرلیتا ہے۔

egg3.jpg

انڈے کے ذریعے بے شمار آرٹ کے نمونے بنانے والے اس ماہر شیف کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔​
 
کرک انفو کا تینوں فارمیٹ میں سال کی بہترین ٹیموں کا اعلان

l_428242_070546_updates.jpg
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی جانب سے سال کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں حسن علی ٹی20 اور ون ڈے ٹیم میں شامل، جبکہ بابر اعظم ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
سال 2017 جس میں ٹیم پاکستان نے بہت سے کامیابیاں سمیٹیں ،کسی میچ میں حسن علی نے کمال دکھایا، توکسی میچ میں بابراعظم نے بلا گھمایا۔

cric-info-team2.jpg

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دی ، تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی نوجوان حسن علی ٹی 20 اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں شامل ہیں، حسن نے سال 2017 میں سب سے زیادہ 45وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 46 وکٹیں لے کر ٹی 20ٹیم کا بھی انتخاب بنے۔

cric-info-team1.jpg

ون ڈے کرکٹ میں 872رنز بنانے والے بابر اعظم بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم ٹی 20ٹیم میں ویسٹ انڈین چھائے ہوئے ہیں البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا۔
 
سعودی عرب: شیر خوار بچے سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر تین نرسیں معطل

l_428749_114227_updates.jpg

سعودی عرب میں ایک شیر خوار بچے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر تین نرسوں کو تا حکم ثانی کام سے روک دیا گیا ہے۔

Nurses-KSA-222.jpg

سوشل میڈیا پر سعودی حلقوں کے درمیان ایک وڈیو کلپ گردش میں آ یا ہے جس میں طائف شہر کے ایک اسپتال میں نرس کو ایک شیرخوار بچّے کے چہرے کے ساتھ بے ہودہ قسم کی تفریح کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس دوران پس منظر میں وہاں موجود دیگر نرسوں کے ہنسنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس وڈیو کلپ کے پھیلنے کے بعد صارفین میں غم و غصّے کی لہر دوڑگئی ۔جس کے بعد طائف کے محکمہ صحت نے نوٹس لے لیا اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔
کمیٹی نے معاملے کی ذمّے دار نرسوں کے گروپ کو شناخت کر لیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں فوری طور پر کام سے روک دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
 
ملتان کی سب سے بڑی لائبریری،
کتابوں کے شوقین اور مطالعہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے دلچسپ خبر یہ ہےکہ ملتان میں ’گریسن پبلک لائبری‘ آئندہ چند روز میں عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

multanLibrary_L1.jpg

لائبریر ی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لیے الگ سیکشن ہے، بچوں کے لیے سائنس میوزیم اور کھیل کا سیکشن ، اسپیشل افراد کا سیکشن ۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اُن مائوں کی بھی حوصلہ افرائی کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو یہاں بنے ڈے کئیر سینٹر میں چھوڑکر اپنا کتب بینی کا شوق پورا کرسکتی ہیں۔

multanLibrary_L2.jpg

مزید یہ کہ آپ کواگر مطالعہ کرنے کے بعد بھوک کا احساس ہو تو یہاں کیفے ٹیریا بھی بنا یا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہاں لگ بھگ 2 لاکھ سے زائد مختلف موضوعات پر کتا بیں رکھی گئی ہیں۔

multanLibrary_L3.jpg

اگر کہا جائے کہ یہ پاکستان کی بڑی لائبریریز میں سے ایک ہے تو غلط نہیں ہوگا۔اگر آپ کو اس لائبریری کی ممبر شپ حاصل کرنی ہے تو 500 روپے ماہانہ میں حاصل کی جاسکتی ہے۔
کسی کو "جھنڈیر لائبریری" کے بارے میں معلومات ہیں تو ضرور بتائیں۔ کافی نام سنا ہے اس کا۔( غالباََ میلسی میں ہے؟)
 
یعنی ہمارا مسلک (ہماری تحقیق میں) درست ہے لیکن اس میں خطا کا احتمال ہے اور ان کا (دوسری فقہ کا) مسلک خطا ہے لیکن اس میں درست ہونے کا احتمال ہے۔
اب کیا کہیں۔۔۔۔

میرا تو خیال یہ ہے کہ اگر کچھ غلط ہے تو سب سے پہلے اپنی غلطی تلاش کرکے اپنے آپ کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔

آج کل ایک صاحب یو ٹیوب پر بہت نظر آتے ہیں اور اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ "میں نے فرقہ واریت کو تین طلاق دے کر اور چار تکبیریں پڑھ کر دفن کردیا ہے" انکا اسم گرامی ہے انجینئر محمد علی مرزا
 
جاسمن

لائبریرین
کسی کو "جھنڈیر لائبریری" کے بارے میں معلومات ہیں تو ضرور بتائیں۔ کافی نام سنا ہے اس کا۔( غالباََ میلسی میں ہے؟)
میں نے کئی بار وزٹ کیا ہے۔بہت بہت شاندار۔مسعود صاحب خود بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔مڈل پاس یہ شخصیت اپنے اندر علم کا ایک جہان آباد کئے ہوئے ہے۔وقت لے جائیں ملاقات کا تو زیادہ اچھا ہے۔بہترین مہمان نوازی۔دہی کا ادھ رڑکا بہت زبردست۔کافی بہت زبردست۔
بس سب ہی زبردست ہے۔
یہ دو لائبریریز ہیں۔بھائیوں میں تقسیم ہوئی تھی۔باقی مسعود صاحب بتانے سے منع کرتے ہیں۔چھوٹی لائبریری مسعود صاحب کے پاس ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
ماہر شیف نے انڈے کو آرٹ میں بدل دیا۔
یوں تودنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے، جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔

egg2.jpg

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اس شیف کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے، جس نے انڈے کے ذریعے اپنے آرٹ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

egg1.jpg

مائیکل بیلدینی نامی یہ شیف اس انداز میں انڈا فرائی کرتا ہے کہ وہ آرٹ کی شاندار شکل اختیار کرلیتا ہے۔

egg3.jpg

انڈے کے ذریعے بے شمار آرٹ کے نمونے بنانے والے اس ماہر شیف کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔​
امیزنگ۔۔ زبردست۔۔:)
 
ابو ہاشم

محفلین
اب کیا کہیں۔۔۔۔

میرا تو خیال یہ ہے کہ اگر کچھ غلط ہے تو سب سے پہلے اپنی غلطی تلاش کرکے اپنے آپ کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔

آج کل ایک صاحب یو ٹیوب پر بہت نظر آتے ہیں اور اپنے بارے میں فرماتے ہیں کہ "میں نے فرقہ واریت کو تین طلاق دے کر اور چار تکبیریں پڑھ کر دفن کردیا ہے" انکا اسم گرامی ہے انجینئر محمد علی مرزا
فرقہ واریت کو چھوڑنا تو اچھی بات ہے
 
ٹو کیو: 405کلو وزنی ٹیونا مچھلی 3لاکھ 23ہزار ڈالر میں فروخت
ٹو کیو کے مچھلی با زارمیں سال کے آغاز پر ٹیونا مچھلی کی سالانہ نیلامی ہوئی، 405کلو وزنی ٹیونا مچھلی 3لاکھ 23ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی۔
جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے مچھلی کے بازار میں ہونے والی نیلامی میں405کلو گرام وزنی دیو ہیکل ٹیونامچھلی فروخت کردی گئی۔
سال کے آغاز پر ہونے والی ٹیونا مچھلیوں کی نیلامی میں سب سے وزنی890پونڈکی ٹیونا3لاکھ23ہزار امریکی ڈالر(36اعشاریہ4ملین ین)میں فروخت ہوئی۔

tuna-fish-01.jpg

گزشتہ کئی سالوں کی طرح رواں برس بھی آکشن میں اس دیو ہیکل ٹیونامچھلی کو کئی غیر ملکی بولی کنندگان کو مات دیتے ہوئے جاپان کے ایک سوشی ریستوران کے مالک نے خرید لیا۔
اس با زا ر میں ہر سال کے آغاز پر دیو ہیکل مچھلیاں نیلا می کے لیے پیش کی جاتی ہیں جس میں 5سال قبل222 کلو گرام وزنی ٹیو نامچھلی 14 لاکھ80ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہو ئی تھی۔
 
سندھ کے کچھ ایسے ہی ڈاکؤوں کا لائیو انٹرویو بھی ٹی وی پر چلا تھا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ کے کچھ وڈیروں نے ڈاکؤوں کے خاندانوں کو پولیس کے ذریعے اغوا کر رکھا ہے اور ان ڈاکؤوں کو ڈاکہ زنی کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔
 
کراچی کے پارک میں گل داؤدی کی نمائش

l_430074_112245_updates.jpg
کراچی کا رخ کرتے ہیں جہاں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گل داؤدی کی نمائش سج گئی ہے، خوش رنگ پھولوں نے ماحول کو اور بھی خوبصورت بنادیا۔
سردیوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواوٴں میں دھوپ کا احساس انسان کو ایک عجیب سکون بخشتا ہے، ایسے میں اگر رنگین پھول نظروں کے سامنے ہوں تو مزاج اور طبیعت پر ایک خاص اور مثبت اثر ہوتا ہے۔
کراچی کے مقامی پارک میں شہری انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کی قسم گلِ داؤدی کی پانچ روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
گلِ داؤدی کے پھولوں کی 100 کے قریب اقسام نمائش کا حصہ ہیں ، جس میں ہلکے پیلے، لال، گلابی، سفید اور جامنی رنگ کے گلِ داؤدی کے خوبصورت پھول خوشگوار تاثر پیدا کر رہے ہیں، قدرت کی خوبصورتی کو دیکھ کر شہری نہایت متاثر ہیں۔
شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ایسی نمائشوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ اس نمائش میں 80 سے 100 کے لگ بھگ گلِ داؤدی کی اقسام نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔
داؤدی پھولوں کی وہ قسم ہے جس کے پودے کو بیج کے بجائے جڑوں کو کھاد میں دبایا جاتا ہے، جس کے ایک سال کے عرصے کے بعد ماہ جنوری میں اس کا پھول کھلتا ہے، جبکہ اس پھول کی عمر صرف 25 دن سے ایک ماہ تک ہوتی ہے۔
 
پیرومیں سالانہ فائٹ فیسٹیول کا انعقاد

peru1.jpg

بڑے کہتے ہیں کہ لڑنا جھگڑنا بُری با ت ہے، لیکن اس کے باوجود پیرو میں لڑائی جھگڑوں کے لیے خصوصی طورپر سالا نہ فائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے ، اس قدیم لڑائی میں درجنوں افراد نے حصہ لیتے ہیں۔
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پرانے مسئلے مسائل اور جھگڑوں کو ختم کرنے کی خاطر اس لڑائی کا میدان سجایا جاتا ہے۔

peru2.jpg

مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس فائٹ فیسٹیول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زور آزما ئی کرتے نظر آتے ہیں ۔
اس فیسٹیول کے ذریعے نوجوان اپنی طاقت اور ہمت کا مظاہرہ پیش کر کے شہرت اپنے نام کر تے ہیں، جس کے بعد حریف دوست بھی بن جاتے ہیں۔
 
مصر کے 13 سالہ بچے عبدالرحمان حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے

1044495-rehmanfinal-1514881516-303-640x480-300x225.jpg

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے 13 سالہ طالب علم عبدالرحمان حسین نے دنیا کا ذہین ترین بچہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے 3000 بچوں نے شرکت کی، تاہم عبدالرحمان نے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230 مشکل سوالات حل کرکے دنیا بھر کے 3000 بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اعزازحاصل کرنے کے بعد 13 سالہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں شرکت کےلیے اسے خصوصی تربیت دی جبکہ ان اساتذہ میں سرفہرست خاتون استاد بتول محمد منتصر ہیں۔

عبدالرحمان کی خاتون استاد بتول محمد منتصر کا کہنا ہے کہ یادداشت اور مشاہدے کو مضبوط بنانے کےلیے عبدالرحمان کی تربیت کا آغاز 2014 سے کیا گیا۔ اس دوران پیچیدہ نوعیت کی ذہنی مشقوں سے یہ بات سامنے آئی کہ عبدالرحمان کی ذہنی استعداد اور کام کرنے کی رفتار میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مقابلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔ مقابلے میں عبدالرحمان نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
 
خدا تعالیٰ اس بچے کو نظر بد سے بچائے۔
 
ایک روپے کا سکہ نہیں لیں گے، بھارتی فقیروں کا انکار

l_431143_122805_updates.jpg

بھارتی ریاست اتر پردیش کے فقیروں نے ’متفقہ ‘فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بھیک میں ایک روپے کا سکہ نہیں لیں گے۔
اتر پردیش کے شہر رام پور کے فقیروں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے اس دور میں ایک روپے اس کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
شکرا مانی فقیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ جلد 500 اور 1000 کے نوٹ ختم کرکے اس کی جگہ سکے متعارف کرائے جائیں گے۔
اس نے مزید کہا کہ جب 500 اور 1000 کے سکے آجائیں گے تو آپ خود اندازہ لگائیں کہ ایک روپے کے سکے کی کیا اہمیت ہوگی اور اس کا کیا سائز ہوگا؟؟
دکانداروں اور رکشہ ڈرائیوز نے بھی فقیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی ایک روپے کا سکہ لینا منظور نہیں۔
 
ماشاءاللہ
مصر کے 13 سالہ بچے عبدالرحمان حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے

1044495-rehmanfinal-1514881516-303-640x480-300x225.jpg

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے 13 سالہ طالب علم عبدالرحمان حسین نے دنیا کا ذہین ترین بچہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے 3000 بچوں نے شرکت کی، تاہم عبدالرحمان نے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230 مشکل سوالات حل کرکے دنیا بھر کے 3000 بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اعزازحاصل کرنے کے بعد 13 سالہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں شرکت کےلیے اسے خصوصی تربیت دی جبکہ ان اساتذہ میں سرفہرست خاتون استاد بتول محمد منتصر ہیں۔

عبدالرحمان کی خاتون استاد بتول محمد منتصر کا کہنا ہے کہ یادداشت اور مشاہدے کو مضبوط بنانے کےلیے عبدالرحمان کی تربیت کا آغاز 2014 سے کیا گیا۔ اس دوران پیچیدہ نوعیت کی ذہنی مشقوں سے یہ بات سامنے آئی کہ عبدالرحمان کی ذہنی استعداد اور کام کرنے کی رفتار میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مقابلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔ مقابلے میں عبدالرحمان نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
 
ابوظہبی: بھارتی شہری نے 21کروڑ کی لاٹری جیت لی

l_431675_093240_updates.jpg

متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شہری نے ایک کروڑ 20لاکھ درہم (تقریباًبھارتی21 کروڑ روپے ) کی لاٹری جیت لی۔
بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق ہری کرشن نامی بھارتی شہری کی ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’’بگ ٹکٹ‘‘ لاٹری میں یہ تیسری کوشش تھی، اس سے قبل دو مرتبہ ٹکٹ خرید چکا تھا۔
ہری کرشن کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے کے حوالے سے اُس نے کئی فون کالز نظرانداز کردی تھیں لیکن جب بعض ریڈیو اسٹیشنز اور صحافیوں نے رابطہ کیا،تو میں اپنی اہلیہ سے لاٹری ٹکٹ چیک کرنے کا کہا ، اُس نے بتایاکہ واقعی ہم لاٹری جیت گئے ہیں۔
ہری کرشن کا مزید کہنا تھا کہ وہ دو مرتبہ پہلے بھی 500درہم کا لاٹری ٹکٹ خرید چکا تھا ، اس بار بھی کوئی خاص اُمید نہیں تھی لیکن خوش قسمتی سے اس بار لاٹری جیت گیا۔
پانچ فروری کو ملنے والی انعامی رقم خرچ کرنے سے متعلق ہری کرشن کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے بچوں کی تعلیم اور ریٹائرمنٹ کے بعد اخراجات پورے کرے گا۔
 
ہیلمٹ خرید کر لاؤ، موٹر سائیکل لے جاؤ

l_431682_103423_updates.jpg

موٹر وے پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 250 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں اور شرط عائد کی کہ ہیلمٹ خرید کر لائو اور موٹر سائیکل لے جاؤ ۔
ترجمان موٹروے پولیس سیکٹر تھری نعیم صدیقی کے مطابق آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹر وے کی ہدایت پر ایم نائن کراچی، حیدرآباد، نوری آباد، جامشورو اور مٹیاری کے مقامات پر کارروائیوں کے دوران بنا ہیلمٹ چلانے والے 250 سے زائد موٹرسائیکل سواروں کی موٹرسائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔
موٹروے پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت دی ہے کہ ہیلمٹ خرید کر لائیں اور آئندہ بنا ہیلمٹ موٹرسائیکل نہ چلانے کا وعدہ کر کے اپنی موٹرسائیکلیں واپس لے جائیں ۔
 
Top