آج کی دلچسپ خبر!

زیک

مسافر
کیا میں ان اماموں کے درمیان اپنے پسند سے امام چن سکتا ہوں، جس کا مسئلہ آسان ہو
یہ امام ایک وقت میں تو گزرے نہیں اور ان کے شاگرد بھی مختلف معاملات میں ان سے اور آپس میں اختلاف رکھتے تھے۔ لہذا ایک امام کو فالو کرنا تو کہیں بھی ضروری نہیں
 
شبہ کے ازالے کی کوشش کے طور پر عرض کردوں کہ شخصیت کی پیروی نہیں کی جاتی بلکہ ان کے فقہ کی پیروی کی جاتی ہے، مثلا امام ابوحنیفہ کے شاگردوں نے بھی فروعی مسائل میں امام صاحب سے اختلاف کیا مگر امام صاحب کے وضع کردہ اصولوں کے اندر رہتے ہوئے یعنی اصول میں وہ بھی امام صاحب کی پیروی کرتے تھے۔ اب اگر کوئی بندہ امام ابوحنیفہ کی بجائے ان کے شاگرد رشید امام ابو یوسف کے فتوی پر عمل کرتا ہے تو دراصل وہ فقہ حنفی ہی کی پیروی کر رہا ہے۔ علماء کے درمیان فروعی اختلاف رحمت ہے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں بس یہ بات ذہن میں رہے کہ ہماری نیت اللہ تعالی کی خوشنودی ہونا چاہئے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

فاخر رضا

محفلین
میرے نذدیک تمام علماء قابل احترام ہیں اور اگر مجھے اپنی عقل استعمال کرنی پڑے تو میں اپنے لئے آسانی تلاش کروں گا. خدا نے دین کو پیروی کے لئے آسان بنایا ہے. میرے نذدیک ہر فقہ کا پیروی کرنے والا جنتی ہے. اگر مجھے تحقیق ہی کرنی پڑے تو میں خود مجتہد بننے کو ترجیح دونگا بجائے کسی کی تقلید کرنے کے. مگر اس طرح حرج لازم آجاتا اور دین میں حرج نہیں ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر مجھے اپنی عقل استعمال کرنی پڑے
اس حصہ کا مطلب میری عقل میں نہیں آیا ۔
کیا اپنی عقل سے دست بردار ہو کر بھی کچھ کیا جاتا ہے ؟
میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس یقینا ایک مسئلے کی بابت ذرا مختلف یا بہت مختلف آراء سامنے آسکتی ہیں۔ ہمیشہ اپنی عقل سے ہی فیصلے کو متعین کیا جاتا ہے۔
جب آپ کے بقول مذہب کو آسان بنایا گیا ہے تو یہ بات تو علماء کو بھی بخوبی معلوم ہوتی ہے لیکن بھلا اس سےاختلاف تو ختم نہیں ہو جاتا۔یعنی بہر حال آپ کی عقل ہی آپ کا حتمی سرمایہ ہے ۔
بس اللہ ہماری عقول کو "سلیم" رکھے۔
 
میں آندھی تقلید کی بات نہیں کررہا اور نہ اسکا قائل ہوں. عقل استعمال نہ کرنے کا مطلب دقت سے تحقیق کرکے حل نکالنا ہے.
 
یہ آپ نے مغلِ اعظم اکبر والی بات کہی ہے۔ اُس کو ایک مسئلے میں دشواری تھی، درباری ملا نے مشورہ دیا کہ حنفی قاضی کو بدل کر مالکی قاضی کو رکھ لو اور اُس سے فتویٰ لے لو جس سے وہ دشواری حل ہو جاتی تھی سو اُس نے ایسا ہی کیا۔
خود کو بدلتے نہیں۔ مذہب کو بدل دیتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
خود کو بدلتے نہیں۔ مذہب کو بدل دیتے ہیں۔
اس میں مذہب بدلنے والی کوئی بات نہیں۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو قرآن و حدیث کے بعد آئمہ نے اپنے اجتہاد و قیاس سے واضح کئیں سو ان میں اختلاف ہونا عام سی بات ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
لوڈشیڈنگ و بلنگ معلومات کے لئے’’ روشن پاکستان‘‘ ایپ متعارف

l_424358_031151_updates.jpg
وزارت توانائی نے روشن پاکستان کے نام سے موبائیل ایپ لانچ کردی ہے، ڈھائی کروڑ صارفین تک ایپ کی مدد سے صحیح معلومات کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے "کلک ای سی پی" ایپ متعارف۔ الیکشن کے نتائج و متعلقہ معلومات تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔
 
اس میں مذہب بدلنے والی کوئی بات نہیں۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو قرآن و حدیث کے بعد آئمہ نے اپنے اجتہاد و قیاس سے واضح کئیں سو ان میں اختلاف ہونا عام سی بات ہے۔
یہ وہی بات ہوئی کہ اگر کسی نے حلالہ کرواناہے تو انہی علما کے پاس جائے گا جو اسکے حق میں ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
یعنی اپنی پسند کا اسلام۔ ماشاءاللہ۔
جی ہاں اسلام مجھے پسند ہے اور یہ دین اللہ کو بھی پسند ہے. پتہ نہیں آپ کو کیا کنفیوژن ہے. ہر بات میں ٹانگ اڑاتے ہیں.
بات اسلام اور دین کی نہیں بلکہ فقہ میں اختلاف اور آسان راستہ اختیار کرنے کی ہورہی تھی
تمام فقہ پر عمل کرنے والے جنتی ہیں. پھر میں پاگل ہوں کہ اپنی پسند کی آسان فقہ چھوڑ کر مشکل فقہ اختیار کروں. یا تو یہ کہیں کہ آپ کے مکتب کے علاوہ سب جہنمی ہیں یا ہر جگہ اسلام کے ڈھیکیدار نہ بنیں. دلیل دیں کہ مثلاً صرف فقہی حنفی صحیح ہے یا حنبلی صحیح ہے اور اسکے علاوہ عمل کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا. ورنہ آسان پر عمل کریں.
مجھے صرف اتنے نمبر لینے ہیں جسمیں گریس مارکس لگا کر جنت میں پہنچ جاؤں. ایک ہی حور پر گزارا کرلوں گا
 
جنت میں پہنچ جاؤں. ایک ہی حور پر گزارا کرلوں گا
جنت میں ایک سے بڑھ کر ایک نعمتیں ہیں، دودھ اور شہد کی نہریں، لذیذ ترین پھل اور نجانے کیا کیا ! مگر کچھ لوگوں کو بس حوریں ہی یاد رہتی ہیں۔
مدیران چاہیں تو اسے ایک جملے کی لطائف میں منتقل کر دیں
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ وہی بات ہوئی کہ اگر کسی نے حلالہ کرواناہے تو انہی علما کے پاس جائے گا جو اسکے حق میں ہیں۔
ایسا نہیں ہے! فقہہ میں ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ مقلد ہیں اور کسی خاص امام کی تقلید کر رہے ہیں تو پھر ہر مسئلے میں اسی امام کی فقہہ کو فالو کرنا ہوگا، یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک مسئلہ آپ احناف سے لے لیں اور دوسرا حنابل سے یا تیسرا شوافع سے وغیرہ۔ گو مجھے بھی یہ دلکش لگتا ہے کہ ایک چیز ادھر سے لیں دوسری ادھر سے لیکن اس کی ممانعت کی گئی ہے۔
 
کیوں کی گئی ہے اور کس نے ممانعت کی ہے. اگر ریفرینس بھی مل جائے تو بہت اچھا ہو.
 
محمد وارث

لائبریرین
کیوں کی گئی ہے اور کس نے ممانعت کی ہے. اگر ریفرینس بھی مل جائے تو بہت اچھا ہو.
ڈاکٹر صاحب میں نے ان موضوعات پر مطالعہ بہت سال ہوئے چھوڑ رکھا ہے سو ریفرنس ڈھونڈنا تو شاید میرے لیے ممکن نہ ہو۔ ہاں یہاں کافی دوست ایسے ہیں جن کی اب بھی ان موضوعات پر گہری نظر ہوگی سو شاید وہ کچھ ارشاد فرمائیں۔ میرے خیال میں یہ ممانعت چوں چوں کا مربہ بننے سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔
 
یاز

محفلین
ایسا نہیں ہے! فقہہ میں ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ مقلد ہیں اور کسی خاص امام کی تقلید کر رہے ہیں تو پھر ہر مسئلے میں اسی امام کی فقہہ کو فالو کرنا ہوگا، یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک مسئلہ آپ احناف سے لے لیں اور دوسرا حنابل سے یا تیسرا شوافع سے وغیرہ۔ گو مجھے بھی یہ دلکش لگتا ہے کہ ایک چیز ادھر سے لیں دوسری ادھر سے لیکن اس کی ممانعت کی گئی ہے۔
کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ جس کے مقلد ہیں، ان کے علاوہ دیگر فقیہان کو درست نہ سمجھنا لازم ہے
 
Top