پاکستان کا لبیک دھرنا

فرقان احمد

محفلین
جب بھی اسلامی اقدار کی سیاسی سطح پر مخالفت کی جائے گی تو شدید ردعمل ملے گا عمومی طور پر علما مسجد و محراب تک محدود رہتے ہیں۔ انہیں سیاسی میدان میں لانے کی ذمہ دار بھی موجودہ سیاسی قیادت ہے۔
بہت خوب! :) تو جناب، تشریف لے آئیے سیاسی میدان میں۔ دیکھ لیتے ہیں، یہ 'علمائے کرام' عوام کی زندگیوں میں کیا انقلاب لے کر آئیں گے؟ اب ہم انہیں 'علمائے کرام' ہی کہیں گے کہ انہیں ملا کہہ کر پکارنا آپ کو فیشن معلوم ہوتا ہے حالانکہ کہاں جید علمائے کرام اور کہاں یہ مناظرہ باز '؟' خالی جگہ خود پر کر لیں کیوں کہ ہم تو انہیں '؟' کہہ کر ہی علمائے کرام سے ممیز کیا کرتے تھے! :)
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب! :) تو جناب، تشریف لے آئیے سیاسی میدان میں۔ دیکھ لیتے ہیں، یہ 'علمائے کرام' عوام کی زندگیوں میں کیا انقلاب لے کر آئیں گے؟ :)
"غیر علمائے کرام" نے جو انقلاب لایا ہے وہ بھی ظاہر ہے فی الحال اس کے ثمرات لوٹیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
"غیر علمائے کرام" نے جو انقلاب لایا ہے وہ بھی ظاہر ہے فی الحال اس کے ثمرات لوٹیں۔
نہیں جناب، ابھی کہاں، اصل انقلاب تو اب آئے گا! :) خادم رضوی صاحب اپنی زبانِ مبارک سے اسلامی خلافت کا جلد ہی اعلان کریں گے! :) اک ذرا سا انتظار اور کر لیتے ہیں!
 

فرقان احمد

محفلین
ایک سازشی تھیوری جس پر ہمیں پورا پورا یقین ہے:
اسٹیبلشمنٹ کو ہر صورت ہنگ پارلیمنٹ چاہیے اور سیاسی منظرنامے پر نئی اور پرانی کٹھ پتلیاں خاکی فرشتوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔ :) ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ! :) ہمیں معلوم ہے کہ اس کو سازشی تھیوری قرار دیا جائے گا اور حالات و واقعات سے دلائل پیش کیے جائیں گے کہ ایسا نہیں ہے تاہم، ہم بھی اس معاملے میں کٹر ملا ہیں، کہ ہم بھی اپنی بات پر اڑے رہنے چاہیں گے کہ ماضی کے تجربات سے ہم ضرور سبق حاصل کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
ہر احمدی احمدیوں کا ترجمان ہوتا ہے۔
جی تو احمدیوں کے ترجمان صاحب! آپ کو احمدیوں کی مظلومیت کا کافی غم ہے۔ اسی لیے آپ زمرہ کی حدود کی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر حال غم سناتے جارہے ہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ آپ اپنے تراشیدہ نبی کے کردار کی بات پر فورا ہی بدک جاتے ہیں۔ آخر ماجرا کیا ہے؟ جب آپ ان کی سیرت کا اجالا یہاں روشن کردیں گے تو کئی لوگ آپ کے غم میں آپ کا ہاتھ بٹا سکیں گے۔
 

فرقان احمد

محفلین
تو کیا چل رہا ہے آج کل؟
:glasses-nerdy:
کافی سنا سنا سا نام ہے! :)

قصہ مختصر یہ کہ، ہمارا موقف ہے کہ یہ مولوی صاحبان بالآخر آپس میں دست و گریبان ہو جائیں گے، اس لیے انہیں دھرنا دھرنا کھیلنے کی اجازت نہ دی جاوے! :)

یہ مان لینا بہت مشکل ہے کہ حالیہ دھرنا صرف ایک مذہبی ایشو کی وجہ سے تھا، یہی مولوی صاحبان دو ہزار سولہ میں اسلام آباد کا رخ کیے ہوئے تھے! تاہم، ہماری یاداشت کمزور ہے۔
 
Top