قرآن کریم کی تلاوت سنیے

فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
یہاں میں قرآن کریم کی ایک ویب سائٹ کے حوالے سے ذکر کروں گا جس میں بہترین تراجم موجود ہیں. ساتھ ہی اس میں آپ اپنے من پسند قاریوں کی آواز میں تلاوت بھی سن سکتے ہیں
Tanzil.net
چونکہ یہ فونٹ بیس ویبسائٹ ہے لہذا بہت آسانی سے کھل جاتی ہے
آپ اس میں آیات کی تلاوت کو بار بار دہرا کر سن بھی سکتے ہیں
میرے پسندیدہ قاری بہت سے ہیں مگر زیادہ تر al afasy اور al manshawi کی تلاوت سنتا ہوں
اس کے علاوہ ریڈیو پر جو بھی قاری پڑھ رہے ہوتے ہیں وہی سن لیتا ہوں
قاری سدیس کی تلاوت کے ساتھ اردو ترجمہ بہت مشہور ہے، وہی USB میں ڈال لیا ہے اور اسی سے سنتا ہوں
اگر آپ احباب بھی اس حوالے سے ویب سائٹس، اینڈرواڈ سوفٹویر اور دیگر معلومات پیش کرنا چاہیں تو ممنون ہوں گا
قرآن کریم کی رونق کا مہینہ تو رمضان المبارک ہی ہے مگر اس سے پورے سال ہی سنا جاسکتا ہے اور اس طرح قرآن مجید سے محبت بڑھتی ہے. جب بھی ایسی آیت آتی ہے جو یاد ہو یا اس کا ترجمہ یاد ہو تو بہت اچھا لگتا ہے. آہستہ آہستہ ایسی آیات کی تعداد بڑھتی جاتی ہے. اس طرح شوق بھی بڑھتا جاتا ہے. اس لڑی میں آپ احباب ضرور اپنے تجربات شیئر کریں، شکریہ
 
فاخر رضا

محفلین
ایک اینڈرائڈ ایپ کا بھی ذکر کردوں آور وہ ہے islam 360
کچھ دن پہلے ایک دوست نے میرے فون پر یہ شامل کی، نہایت عمدہ ایپ ہے اس میں بھی آپ تقریباً تمام ہی مشہور قاریوں کی تلاوت سن سکتے ہیں. کچھ چیزوں کے لئے انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی ورنہ کچھ ایک دفعہ download کرنے پر ہی چلتی رہیں گی. میرے خیال میں یہ ایک زبردست کوشش ہے. اس کے ذریعے روزانہ کسی موضوع پر آیات بھی آتی ہیں. اسے ایک دفعہ try ضرور کریں
 
فاخر رضا

محفلین
جس ایپ کا ذکر نبیل بھائی نے فرمایا تھا اسکا لنک یہ ہے
Quran Explorer on the App Store
یہ ایک ایپل فون یا آئی فون ایپ ہے جو مفت دستیاب ہے
اس میں آپ نہ صرف تلاوت سن سکتے ہیں بلکہ آیات دیکھ بھی سکتے ہیں. نستعلیق فونٹ میں بہترین ایپ لگتی ہے، جو احباب اسے استعمال کررہے ہیں وہ مزید بتا سکتے ہیں. اس میں مشہور قاری اور مشہور تراجم بھی شامل ہیں
 
لیپ ٹاپ پر تنزیل اور موبائل پر اسلام360 ہی استعمال میں رہتی ہیں۔
موبائل پر طویل دورانیہ کے لیے پڑھنا مقصود ہو تو 16 لائن والا قرآن ڈاؤنلوڈ کیا ہوا ہے۔ اس سے پڑھنے میں بہت آسانی رہتی ہے۔
بچپن میں تجوید کے استاد نے ہی مختلف قاریوں کو سننے کا شوق پیدا کر دیا تھا۔ ان سے کیسیٹس لے کر کاپی بنا لیا کرتا تھا۔ اس زمانے میں قاری ایوب، قاری ابراہیم اخضر کو بہت سنا۔ دراصل ان دو کی قرات تجوید کے اصولوں سے سب سے زیادہ مطابقت رکھتی تھی۔
پسندیدہ قاری یوں تو بہت سے ہیں، پسندیدہ تر میں سعد الغامدی، سعود الشریم، خالد قحطانی، عبد اللہ مطرود، مشاری راشد العفاسی شامل ہیں۔
مجود طرز پر بھی قرات سننے کا بہت شوق ہے۔
اس میں قاری باسط کے علاوہ، الحصری، شحات انور اور ان کا بیٹا، مدین، استاد مصطفیٰ اسماعیل زیادہ پسندیدہ ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
عبدالباسط اور صدیق المنشاوی کی کیا بات ہے ۔ پہلے ان کا مجموعہ کیسٹ کی شکل میں ہو تا تھا اب ڈیجیٹل ہوتا ہے۔
ان دوحضرات کی مختلف روایت سے قرائت کی محفلوں کی کیا ہی بات ہے۔
ایک مرتبہ، کوئی پندرہ بیس سال قبل عبدالباسط کے صاحبزادے کراچی میں ہمارے محلے میں قرائت کی محفل میں آئے تھے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی استاذ صدیق المنشاوی کو میں بھول گیا تھا۔ ان کی آواز میں ایک الگ چاشنی ہے۔ :)
میرے پاس منشاوی کا ایک مکمل مجود قران ہے 4 جی بی کا گاڑی میں رہتا ہے ۔
شایداسلام ہاؤس کی ویب سائٹ سے ٹورنٹ کے ذریعے اتارا تھا۔ بہت مسحور کن آواز ہے ۔کہیں کہیں امام حفص سے ہٹ کر بھی ہے مگر اکثر وہی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس آئی پیڈ اور آئی فون پر قران ایکسپلورر انسٹالڈ ہے۔ قراءت سننے یا دیکھ کر پڑھنے کے لیے مجھے یہی ایپ بہتر لگتی ہے۔ اس کا اینڈرائڈ ورژن شاید اتنا بہتر نہیں ہے۔ اور یہ ایپ فری نہیں ہے۔ آف لائن پورے قران کی تلاوت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے فل ورژن کی قیمت ادا کرنی ہوتی ہے۔
میں زیادہ تر مشاری راشد کی قراءت سنتا ہوں۔ لیکن کچھ سورتیں مجھے سعدالغامدی کی قراءت میں بھی بہت پسند ہیں۔
میرے پاس جو کار ہے اس میں سمارٹ فون بلیوٹوتھ کے ذریعے کار کے انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ کنکٹ ہو جاتا ہے۔ کچھ گاڑیوں میں غالبا سمارٹ فون کو ڈاک کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ گاڑیوں کے سٹیریو سسٹم میں Aux انپٹ ہوتی ہے جس کے ذریعے سمارٹ فون یا کسی بھی میڈیا پلیر کو سٹیریو سسٹم کے ساتھ کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
چھوٹے چھوٹے ایف ایم ٹرانسمیٹر بھی عام اور بہت سستے ملتے ہیں اور یو ایس بی یا ایس ڈی کارڈ کی آڈیو چلاتے ہیں ۔ میرے پاس یہی ہے۔اور فون کے لیے آکس انپٹ ہے ۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
جزاک اللہ
قرآن کو پڑھنا بہت اجر ہے اور سمجھنا اور زیادہ اجر پھر عمل کرنا سونے پہ سہاگہ۔
الحمدللہ، رب العالمین نے انسانوں کے لئے قرآن الکریم کو آسان بنایا اور اب اور آسان
ہوگیا۔ اللہ رب العالمین ان سب کو جزاء دے جو اس کام کو کررہے ہیں یہ اجر ہمیشہ
ملتی رہے گی، قیامت تک۔
 
عینی مروت

محفلین
جزاک اللہ خیرا کثیرا فی الدارین
قاری عبد الباسط کے علاوہ امام الحرم شیخ السدیس،سعود الشریم،ماہر المعیقلی،اور خاص کر عبد اللہ عواد الجھنی کی قراءت اکثر سنتی رہتی ہوں
2008 میں جمعہ کی نماز فجر میں عبد اللہ عواد الجھنی نے سورة الم سجدة اور سورةالدھر پڑھی تھی جووہ اکثرپڑھتے رہتے ہیں ۔۔۔مگر اس میں وہ خاص بات تھی جس کی تلاش میں حرمین ریکارڈنگز کی پوری سائیٹ چھان ماری اور ویڈیو ڈھونڈ نکالی

اورشیخ سعد الغامدی کی آواز میں سورة ھود ایسی سورة مبارکہ ہے کہ اسے سننے کے بعد ان کی آواز میں بس وہی سورہ مبارکہ سنتے رہنے کی آرزو رہتی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
2008 میں جمعہ کی نماز فجر میں عبد اللہ عواد الجھنی نے سورة الم سجدة اور سورةالدھر پڑھی تھی جووہ اکثرپڑھتے رہتے ہیں ۔۔۔مگر اس میں وہ خاص بات تھی جس کی تلاش میں حرمین ریکارڈنگز کی پوری سائیٹ چھان ماری اور ویڈیو ڈھونڈ نکالی

اگر یہ یوٹیوب پر موجود ہے تو اس کا ربط یہاں شئیر کریں۔
 
فاخر رضا

محفلین
اپنے بیٹے ابراہیم کو میں نے ایک device دلائی ہے جو بہت ہی سادہ ہے. اس میں تمام سورتوں کے نام لکھے ہیں اور بٹن دبانے پر تلاوت چلتی ہے. اس میں آپ ایک ہی آیت کو بار بار بھی سن سکتے ہیں. وہ اسے حفظ کے لئے استعمال کرتا ہے مگر ابھی اسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے.
امی کو پین والا قرآن لے دیا ہے جو وہ پوتی کے ساتھ پڑھتی ہیں. وہ بھی بہت زبردست چیز ہے. قرآن ٹچ کرتے ہیں پڑھتا ہے، اس میں ترجمہ بھی آتا ہے
 
پین والا قران میرے پاس بھی ہے اور دوسری ڈیوائسز بھی اچھی ہیں۔ لیکن کئی ڈیوائسز یا گیجٹس کو ساتھ رکھنا قدرے cumbersome رہتا ہے۔ قران ایکسپلورر ایپ سے تمام ضروریات پوری ہو جاتی ہیں اور اضافی آلات کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی۔
 
مجھے لگتا ہے آپ کی وجہ سے مجھے ایپل پر آنا پڑے گا
 
زیک

مسافر
وہ وقت یاد کرا دیا جب ہمارے پاس کیسیٹس سے بھرا وزنی بریف کیس ہوتا تھا جس میں عبد الباسط عبد الصمد کی قرآن کی مکمل تلاوت تھی۔
 
Top