قرآن کریم کی تلاوت سنیے

فاخر رضا نے 'اسلامک کمپیوٹنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2017

  1. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,355
    میرے ذہن میں یہ خیال آیا ہے کہ ایک موبائل صرف قرآن اور دیگر دینی ایپلیکیشن کے لئے رکھوں. اور مکمل ڈاؤنلوڈ کرلوں. اگر کسی دوست نے ایسا کوئی تجربہ کیا ہے تو شیئر کریں.
     
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مکمل ڈاؤنلوڈ کی سمجھ نہیں آئی۔
     
  3. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,355
    یعنی کہ مکمل تلاوت. مکمل ڈیٹا جس میں data connection کی ضرورت نہ رہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آج کل تو موبائل میمیوری اتنی ہوتی ہے کہ الگ موبائل کی ضرورت تو نہیں پڑنی چاہیے۔
     
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اور اگر ایسا کرنا بھی ہو تو زیادہ مناسب آپشن ٹیبلیٹ ہے۔
     
  6. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اللہ اللہ کیسے کیسے باذوق لوگ یہاں موجود ہیں۔ یااللہ مجھے بھی تلاوت قرآن کا ذوق نصیب فرما۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,611
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    میرے پاس فی الحال آئی فون 5s ہے جس میں صرف 16 گیگابائٹ کی جگہ ہے۔ اسی لیے میں آڈیو وڈیو فائلیں سٹور کرنے کے لیے متبادل حل کی تلاش کر رہا ہوں۔ ایک حل تو یہی ہے مناسب میموری والا ایک اینڈرائڈ فون خریدا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,611
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    آپ کا پیغام بعد میں دیکھا۔ میرے 16 جی بی والے میں قران ایکسپلورر انسٹالڈ ہے اور اس میں مشاری راشد اور سعدالغامدی کی مکمل قراءت آف ڈاؤنلوڈ ہوئی ہوئی ہے۔ یعنی اسے سننے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یوں 3 جی بی سے زیادہ سپیس اسی میں صرف ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میں قران کی تفسیر اور سیرت پوڈکاسٹ سنتا ہوں اور نئی ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے پرانی ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔ اس طرح جگہ بنی رہتی ہے۔ علیحدہ موبائل لینے سے بہتر ہے کہ ایک ہی موبائل فون کو صرف سنجیدہ کام کے لیے استعمال کیا جائے۔ اگر گپ شپ کے بہت سے گروپس میں شریک ہوں اور ہر وقت بلامقصد تصاویر اور ویڈیوز شئیر ہوتی رہیں تو فون کی میموری جلد ہی ختم ہو جاتی ہے خواہ یہ کتنی ہی کیوں نہ ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  9. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,611
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    مشاری راشد کی آواز میں سورۃ نجم کی قراءت سن لیں، انشاءاللہ ذوق ضرور پیدا ہو جائے گا۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عرصہ دراز سے نماز وغیرہ میں انہی کی کاپی کرتا ہوں۔ الحمد للہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,705
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    بہتر ہے کہ اب نیا فون لے ہی لیں۔ 256 جی بی کی بات ہی کچھ اور ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ایک اور قاری، جن کی آواز کے اثر سے آج تک نہیں نکل پایا۔ بزرگ قاری عادل الکلبانی ہیں۔
    پہلی دفعہ ان کی آواز میں سورۃ مریم سنی، اور دل یہ کر رہا تھا کہ سنتے ہی رہیں۔
    مسجد الحرام میں بھی امامت کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 12, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,355
    اس رمضان المبارک میں انٹرنیٹ سے قرآن بمع ترجمہ سن رہا ہوں. اسپیڈ ذرا سلو ہے مگر ٹک ٹک چل رہا ہے


    اس سے پہلے گاڑی میں ایک اور ترجمہ ختم کیا تھا

    مجھے یہ بتائیں کہ لیپ ٹاپ پر کیا یو ٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ ہوسکتی ہے کہ بغیر انٹرنیٹ کے بعد میں تلاوت سن لیں
     
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,705
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    یوٹیوب ریڈ
     
  15. عبداللہ حیدر

    عبداللہ حیدر محفلین

    مراسلے:
    280
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    قرآن مجید پڑھنے اور سننے کے لیے مجھے یہ ایپ بہترین لگی ہے۔
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.quran.labs.androidquran.naskh
    تعارف:
    Quran for Android Naskh is a 15 line Quran that uses the Naskh script (often referred to as Indopak or Persian script). The fifteen line mushaf is great for reading and memorization because each page ends with an ayah. This app provides the same great features as the Madani & Qaloon apps also available in the play store.

    - Clear Naskh images.
    - Gapless audio playback
    - Ayah bookmarking, tagging, and sharing
    - Over 15 audio recitations are available with highlighting support (long press the screen to get the audio toolbar).
    - Search
    - Night mode
    - Customizable audio repeat
    - Translations / tafsir in over 20 different languages, with more coming soon.
     
  16. jawediqbal12

    jawediqbal12 محفلین

    مراسلے:
    1
  17. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,470
    اس کا کیا مطلب ہے؟؟ تجوید کے ساتھ؟؟
     
  18. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,470
    Islam 360 میں کسی سورت کی تلاوت کو ڈاؤنلوڈ کیسے کیا جا سکتا ہے؟؟ ہر بار کوئی سورت پلے کرنے پر انٹرنیٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔
    یہ ایپ کچھ دن پہلے ڈاؤنلوڈ کی ہے۔ اردو محفل کے ذریعے بہت زبردست ایپ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ شکریہ اردو محفل!! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی، تجوید کے اصولوں کے مطابق۔
    ایک مرتل طرز ہوتی ہے، جیسے قرآن تراویح میں پڑھا جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر