میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

لاریب مرزا

محفلین
فیس بک بند، ٹوئیٹر بند، تمام سوشل سائیٹس بند، سوموار اور منگل کو اسکول بند، کل سے واٹس ایپ بھی بند۔۔۔۔۔۔ شکر ہے کہ اردو محفل بند نہیں ہو رہی۔
 
زین

لائبریرین
جی۔ تمام نیوز چینلز کی ویب سائٹس ، کیبل پر نشریات اور سوشل میڈیا ویب سائٹس بشمول ڈیلی موشن اور یو ٹیوب بھی پورے پاکستان میں بند ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تقریبا تمام شہروں میں کسی ہنگامے اور پرتشدد احتجاج کا امکان نہیں لیکن یہاں بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس اور چینلز کی نشریات بند ہیں۔

صرف وٹس اپ چل رہا ہےاور وہاں بھی افواہوں کا بازار گرم ہے۔ لوگ کاپی پیسٹ کرکے جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں۔

ہمارے نیوز چینل سماء نے اب نیا حل وٹس اپ نیوز بلیٹن کا نکالا ہے۔ ہر ایک گھنٹے بعد ہیڈلائنز اور خاص خبروں پر مشتمل ویڈیو اور آڈیو بلیٹن وٹس اپ کے ذریعے لوگوں تک پہنچارہے ہیں۔
 
زیک

مسافر

خبریں بند کرنے سے تو افواہیں مزید بڑھیں گی۔ یہ کس بیوقوف کا آئیڈیا تھا؟
 
الف نظامی

بقول شاہ احمد نورانی ؒ
تحریک ختم نبوت کے دوران بھٹو حکومت کا کردار کیا رہا:
  • اقلیت کا مطالبہ کرنے والوں پر گولیاں چلائیں
  • ہزاروں علماء کو جیلوں میں بند کیا
  • قومی اسمبلی کے اندر آنسو گیس شیل پھینکے
  • اخبارات میں ختم نبوت کا لفط تک لکھنے پر پابندی لگائیں
  • ہر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی تا کہ عوام ختم نبوت سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار نہ کر سکیں
  • مسجدوں میں لاوڈ سپیکروں پر پابندی لگا دی تا کہ وہاں بھی کوئی جلسہ وغیرہ نہ ہو سکے
  • تحریک ختم نبوت کی حمایت کرنے والے اخبارات کے ڈیکلریشن تک منسوخ کر دیے
ماہنامہ ضیائے حرم ، ختم نبوت نمبر ، دسمبر 1974 ، صفحہ 27
 
زین

لائبریرین
خبریں بند کرنے سے تو افواہیں مزید بڑھیں گی۔ یہ کس بیوقوف کا آئیڈیا تھا؟
معلوم نہیں مرکزی حکومت کو یہ مشورہ کس نے دیا ۔ سنا ہے وزیراعظم نے چینلز کی نشریات بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

پیمرا کا مؤقف ہے کہ دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کی لائیو کوریج اور گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر نیوز چینلز کو بند کیاگیا۔ اب پیمرا نے نشریات پانچ بجے تک بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
مگر کیوں؟ احتجاج وغیرہ تو اسلام آباد میں ہورہا ہے؟
نہیں!! ہنگامہ آرائیاں ہر شہر میں ہو رہی ہیں۔ کل کھاریاں میں اور گجرات میں احتجاج ہوا۔ بھائی کی ریسکیو کی ڈیوٹی کھاریاں میں ہے۔ ایمرجنسی ڈیوٹی لگی۔ پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔ دو دن بعد گھر آئے ہیں۔ بتاتے ہیں کہ دو دن آنکھوں میں جلن رہی آنسو گیس کی وجہ سے۔ اب سوموار اور منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
نوٹیفیکیشن میں اتھارٹی کی طرف سے انگریزی میں لکھا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اتھارٹی۔۔۔۔۔
has been pleased
کہ کل پرسوں چھٹی ہوگی۔
Sad to read "pleased"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top