چیمئنز ٹرافی گرینڈ فائنل ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت

فرقان احمد

محفلین
پاکستانیوں کو مبارک باد! کوہلی نے ایک بار پھر دل جیت لیا۔ اِس بندے کی سوچ اس حوالے سے انتہائی اعلیٰ ہے کہ وہ مخالف ٹیم کو سراہنے میں بخل سے کام نہیں لیتا۔ بھارتیوں نے بہت اچھا مقابلہ کیا۔ یہ ٹورنامنٹ بہت یادگار رہا۔ :)
 
محمدظہیر

محفلین
تمام پاکستانی دوستوں کو چیمپئن ٹرافی جیتنے پر بہت بہت مبارک :)
چلو اچھا ہوا اس بار پاکستان کے ہاتھوں ہار گئی ہماری ٹیم . حد سے زیادہ کانفڈنس میں آگئی تھی ہمارے ملک کی عوام جس طرح کی ویڈیوز بنا رہے تھے :ROFLMAO:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستانیوں کو مبارک باد! کوہلی نے ایک بار پھر دل جیت لیا۔ اِس بندے کی سوچ اس حوالے سے انتہائی اعلیٰ ہے کہ وہ مخالف ٹیم کو سراہنے میں بخل سے کام نہیں لیتا۔ بھارتیوں نے بہت اچھا مقابلہ کیا۔ یہ ٹورنامنٹ بہت یادگار رہا۔ :)
خیر مبارک!

کیا ہی اچھی بات ہوتی اگر بھارتی تماشائی بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں رُکے رہتے آخر تک:happy:
 
محمدظہیر

محفلین
مجھے لگتا ہے پاکستان جیت جائے گا اور ایسا کیوں لگتا ہے کیونکہ میرا دل کہہ رہا ہے کہ جیت ہماری ہوگی۔۔
جس سے محبت ہو اس کے بارے میں دل جھوٹ نہیں کہتا یہ اور بات ہے کہ ہم اس محبت کی بنا پر کبھی کبھار دل کی بات پر بھی کان نہیں دھرتے ۔۔
لیکن یہاں واقعی مجھے یقین ہے کہ پاکستان جیتے گا ضرور جیتے گا! ان شاءاللہ!
حیرت کی بات ہے کہ اتنا زیادہ بھروسہ تھا آپ کو اور واقعی جیت گئی آپ کی ٹیم :)
آپ کو خاص مبارک باد:)
 
خیر مبارک!

کیا ہی اچھی بات ہوتی اگر بھارتی تماشائی بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں رُکے رہتے آخر تک:happy:

بہت مشکل ہوتا اسکا ایک مظاہرہ میں نے 2012 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں لنکنز فین کی جانب دیکھا تھا جب فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ہارے تھے۔
2015 ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں پاکستانی تماشائی بھی پہلے ہی نکل گئے تھے۔۔ اور غالبآ پہلے میچ میں ایجبسٹن سے بھی۔۔۔
 
Top