ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

arifkarim

معطل
زبردست عارف!
باقی دو شکستہ کا کیا ہوگا؟
بہت بہت مبارک ہو عارف بھائی۔
کیا اس میں اردو سپورٹ شامل کر دی گئی ہے؟ یا ابھی اس پر کام کرنا ہوگا؟
ان پر ابھی کام نہیں کیا
محفلین کو مبارک ہو۔ عبدالمجید بھائی گوہرِنایاب ہیں مگر افسوس کہ ان کی قدر نہ کی گئی، حالانکہ اُردو کمیونٹی پر اُن کے احسانات بے شمار ہیں۔
یہی تو المیہ ہے :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
اپنی معلومات کے لیے جاننا چاہ رہا ہوں کہ اصل میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ ایران نستعلیق مختلف سوفٹویر میں پہلے بھی تو درست کام کر رہا تھا۔ سورس حاصل ہونےکے بعد کیا بہتری آئی ہے؟
 
ورڈ، انڈیزائن وغیرہ کے لیٹسٹ ورژنز میں کشیدہ اور اشکال درست رینڈر نہیں ہو رہی تھیں جنہیں سورس میں چھیڑ چھاڑ کے بعد درست کیا ہے۔ فاتح اپنا تجربہ بیان کریں۔
 
آخری تدوین:

کیا یہ ممکن ہے کہ ابو حمدان نے نئی اشکال پر جو کام کیا ہے، اسے اس کے ساتھ merge کیا جا سکے؟
 
ابوحمدان

محفلین
جواد کا تو پتا نہیں البتہ سابق محفلین عبدالمجید بھائی کے توسط سے ایران نستعلیق کا مکمل سورس کوڈ حاصل ہو گیا ہے۔ قوم کو 5 سال بعد یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو :)
ایران نستعلیق فانٹ سورس میں عارفانہ چھیڑ چھاڑ کے بعد مختلف پلیٹ فارمزپرکشیدہ سمیت بالکل درست کام کر رہا ہے:
c000247.gif

ربط
ابن سعید نبیل متلاشی ناظم رضا مصباحی فاتح آصف اثر محمد تابش صدیقی ابوحمدان
تمام محفلین اور لائبریرینز کو مبارک ہو، عبد المجید تُسی چھا گئے ہو
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین

اب آپ اس سورس میں اشکال شامل کر سکتے ہیں جیسے آپ پہلے اپنے بنائے ہوئے سورس میں کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں میری عارف سے بات ہوئی تھی تو وہ بتا رہے تھے کہ اس فونٹ میں ے اور ھ کی اشکال بھی موجود ہیں اور ے لکھنے کے لیے ی سے پہلے تطویل (۔) ٹائپ کرنا ہو گی۔
nastaleeq1.png~original
 
سعادت

لیکن اصل کیریکٹر تو پھر ’ے‘ کی بجائے ’ی‘ ہی رہے گا، جس کی وجہ سے کسی دوسرے فونٹ میں تحریر غلط نظر آئے گی (اور سپیل چیکنگ وغیرہ بھی مشکل ہو گی)۔
 
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
شکل کے متعلق بتانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ ے کی شکل پہلے سے موجود ہے اور (تطویل + ی) پر ظاہر بھی ہو رہی ہے جس کا مطلب ہے سورس کے کوڈ میں صرف ے کی یونیکوڈ ویلیو شامل کرنی پڑے گی اور یوں ے کی نئی خطاطی کر کے نئی شکل بنانے کی مشکل سے نجات مل گئی۔
 
اب آپ اس سورس میں اشکال شامل کر سکتے ہیں جیسے آپ پہلے اپنے بنائے ہوئے سورس میں کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں میری عارف سے بات ہوئی تھی تو وہ بتا رہے تھے کہ اس فونٹ میں ے اور ھ کی اشکال بھی موجود ہیں اور ے لکھنے کے لیے ی سے پہلے تطویل (۔) ٹائپ کرنا ہو گی۔
nastaleeq1.png~original
اردو میں اتنی لمبی ے کشیدہ کے ساتھ مستعمل ہے. اسے تطویل کے ساتھ سیٹ کیا جائے اور کشش کم کرکے عام استعمال کے لیے رکھا جائے.
 
arifkarim

معطل
ایران نستعلیق کو’’ اردویانے ‘‘ کا طریقہ:
  1. سب سے پہلے فانٹ میں اردو کے وہ تمام حروف و اشکال شامل کر دی جائیں جو پہلے سے موجود نہیں ہیں:
    c000249.gif
  2. کچھ اشکال جیسے ھ اور ےکشیدہ کیریکٹر مختلف انداز سے دبانے پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ انکی پروگرامنگ درست کرنی پڑے گی تاکہ بغیر کشیدہ دبائے یہ سب ظاہر ہوں۔ جو اشکال مسنگ ہے انہیں از سر نو بنانا پڑے گا۔ ابوحمدان اور باسم توجہ فرمائیں
    c000250.gif
  3. نستعلیق کیرکٹر فانٹ کی پروگرامنگ میں متلاشی ناظم رضا مصباحی بشارت علی سید منظر شاکرالقادری کو کافی تجربہ ہے۔ تمام اشکال کی تشکیل اور انہیں فانٹ میں گھسیڑنے کے بعد ان اصحاب سے مدد لی جا سکتی ہے۔
  4. فانٹ تیار کرنے کے بعد اسکے اجرا سے قبل درست لائسنسنگ کی ضرورت پڑی گی۔ یہاں برادرم سعادت فاتح اور ابن سعید کام آئیں گے۔
  5. گوڈ لک! :peacesign:
 
والسلام
عارف کریم
پراجیکٹ مینیجر
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید ذیشان

یعنی کہ جو بولے وہی کنڈی کھولے۔ :D
 
مدیر کی آخری تدوین:
ٹیم کے تشکیلی مراحل تو مکمل ہو گئے، لیکن ممبران اس تشکیل سے متفق ہیں؟
پراجیکٹ مینیجر صاحب اس کی تخمینی مدت کا اعلان بھی فرمادیں۔
 
Top