ظہیر بھائی کا فن اور ہماری خوش قسمتی

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں کچھ عرصے پہلے ہی پتہ چلا کہ محفل کے ہر دلعزیز دوست اور باکمال شاعر جناب ظہیراحمدظہیر صاحب کیلیگرافی اور مصوری سے بھی شغف رکھتے ہیں۔ ناصرف شغف رکھتے ہیں بلکہ ید طولیٰ بھی رکھتے ہیں۔

ہماری خوش قسمتی دیکھیے کہ ظہیر بھائی نے اپنے ہاتھ سے ہمارا نام لکھا اور اسے کیا ہی خوب سجایا۔ مزید یہ کہ اُسے گرافک سوفٹویر کی مدد سے رنگوں سے رنگ دیا۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

ot205NJ.jpg


R2tJOGQ.jpg


1PvRVgB.jpg


8QSFD6k.jpg


MZ4trIb.jpg


2acf90z.jpg


eSMO0Pz.jpg


Ga6SLg7.jpg


uJBEvDw.jpg


ہم ظہیر بھائی کا شکریہ ہرگز ادا نہیں کریں گے کہ ہم چاہیں بھی تو کرنہیں سکتے۔ :)

حسابِ دوستاں درِ دل

:) :) :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت شکریہ احمد بھائی ہماری ٹامک ٹوئیوں کو شاملِ محفل کرنے کا ۔ :) یہ تو اس حقیر کا نذرانہء انسیت تھا آپ کی نستعلیق شخصیت کیلئے کہ جومحبتوں سے اور اقدار و روایات سے بھرپور شخصیت ہے اور جس کی گلکاریاں محفل پر جابجا نظر آتی ہیں۔ اس لڑی کے عنوان میں فن کا لفظ جو استعمال ہواہے وہ میرے نزدیک انگریزی کا ہے۔ :):):) خط کشی اور خاکہ کشی میرے لئے ہمیشہ ہی سے باعث ِ حظ اور سکون بخش مشغلہ رہےہیں ۔ جب کبھی ذہنی تھکن ہو یا بوریت ہو تو اپنی اسکیچ بک ہی میں پناہ ڈھونڈتا ہوں ۔ جیسا کہ آپ کو بتایا تھا کہ یہ عام نب والے پین سے لکھے ہیں ۔ باقی سارا کمال تو عرفان ویو کا ہے ۔ البتہ بیل بوٹوں والا طغرہ سارے کا سارا پین سے بنایا ہے ۔ خطِ نستعلیق لکھ کر الفاظ کے اندر پھول پتیاں وغیرہ بنادی جائیں تو اسے خطِ بہاری کہاجاتا ہے ۔ اب تو خطِ بہاری کوئی نہیں لکھتا ۔ صرف عجائب گھروں یا کتب میں اس کےنمونے ملتے ہیں ۔ قدیم زمانے میں جب خطاط حضرات خطِ بہاری کی وصلیاں بنایا کرتے تھے تو پہلے بالکل ہی پھیکی روشنائی سے (خطاطی کے) قلم سے متن لکھ لیا کرتے تھے ۔ اور پھر نوکیلے قلم کی مدد سے ان الفاظ کے اندر سیاہی یا مختلف رنگوں سے نقش و نگار بنا دیا کرتے تھے ۔ لیکن میں دو پینسلیں باہم ملا کر پہلے نستعلیق میں آؤٹ لائن لکھتا ہوں اور پھر بقیہ سارا کام عام پین سے ۔ چونکہ روایت پسند ہوں اس لئے ایسے ہی الٹے سیدھے ’’بے فضول کام ‘‘ کرتا رہتا ہوں ۔ احمد بھائی آپ کی محبت ہے کہ انہیں پسند کیا اور پھر سب کے ساتھ شیئر کیا ۔ ان تمام احباب کا بھی بہت بہت بہت شکریہ کہ جنہوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی فرمائی ۔

پس نوشت: ایک بات لکھنا بھول گیا اور وہ یہ کہ خط بہاری کو خطِ گلزار بھی کہا جاتا ہے ۔ ارژنگِ چین میں اس خط کا یہی نام مذکور ہے ۔​
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
بہت بہت شکریہ احمد بھائی ہماری ٹامک ٹوئیوں کو شاملِ محفل کرنے کا ...........
.......... میں دو پینسلیں باہم ملا کر پہلے نستعلیق میں آؤٹ لائن لکھتا ہوں اور پھر بقیہ سارا کام عام پین سے ۔ چونکہ روایت پسند ہوں اس لئے ایسے ہی الٹے سیدھے ’’بے فضول کام ‘‘ کرتا رہتا ہوں ۔​
خدارا! ایسے "بے فضول کام" کرتے رہا کریں :)
ماشااللہ بہت ہی خوبصورت ہیں سب کے سبظہیراحمدظہیر بھائی!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ احمد بھائی ہماری ٹامک ٹوئیوں کو شاملِ محفل کرنے کا ۔ :) یہ تو اس حقیر کا نذرانہء انسیت تھا آپ کی نستعلیق شخصیت کیلئے کہ جومحبتوں سے اور اقدار و روایات سے بھرپور شخصیت ہے اور جس کی گلکاریاں محفل پر جابجا نظر آتی ہیں۔ اس لڑی کے عنوان میں فن کا لفظ جو استعمال ہواہے وہ میرے نزدیک انگریزی کا ہے۔

انگریزی والے فن میں فن کار کی انکساری ہے اور اردو والے فن میں مداحوں کا کمالِ فن کا اعتراف :)

خط کشی اور خاکہ کشی میرے لئے ہمیشہ ہی سے باعث ِ حظ اور سکون بخش مشغلہ رہےہیں ۔ جب کبھی ذہنی تھکن ہو یا بوریت ہو تو اپنی اسکیچ بک ہی میں پناہ ڈھونڈتا ہوں ۔

بڑے لوگوں کی بڑی باتیں۔۔۔! :)

جیسا کہ آپ کو بتایا تھا کہ یہ عام نب والے پین سے لکھے ہیں ۔ باقی سارا کمال تو عرفان ویو کا ہے ۔ البتہ بیل بوٹوں والا طغرہ سارے کا سارا پین سے بنایا ہے ۔ خطِ نستعلیق لکھ کر الفاظ کے اندر پھول پتیاں وغیرہ بنادی جائیں تو اسے خطِ بہاری کہاجاتا ہے ۔ اب تو خطِ بہاری کوئی نہیں لکھتا ۔ صرف عجائب گھروں یا کتب میں اس کےنمونے ملتے ہیں ۔ قدیم زمانے میں جب خطاط حضرات خطِ بہاری کی وصلیاں بنایا کرتے تھے تو پہلے بالکل ہی پھیکی روشنائی سے (خطاطی کے) قلم سے متن لکھ لیا کرتے تھے ۔ اور پھر نوکیلے قلم کی مدد سے ان الفاظ کے اندر سیاہی یا مختلف رنگوں سے نقش و نگار بنا دیا کرتے تھے ۔ لیکن میں دو پینسلیں باہم ملا کر پہلے نستعلیق میں آؤٹ لائن لکھتا ہوں اور پھر بقیہ سارا کام عام پین سے ۔

ماشاءاللہ۔ بہت خوب بنایا ہے اور یہ گل بوٹے تو بہت ہی اعلیٰ ہیں۔

چونکہ روایت پسند ہوں اس لئے ایسے ہی الٹے سیدھے ’’بے فضول کام ‘‘ کرتا رہتا ہوں ۔

روایت پسند ہیں جبھی تو عرفان ویو پر کام کرتے ہیں۔ :)

اردو نام کی وجہ سے کہہ رہا ہوں۔ :)

احمد بھائی آپ کی محبت ہے کہ انہیں پسند کیا اور پھر سب کے ساتھ شیئر کیا ۔ ان تمام احباب کا بھی بہت بہت بہت شکریہ کہ جنہوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی فرمائی ۔

:in-love::in-love::in-love:

پس نوشت: ایک بات لکھنا بھول گیا اور وہ یہ کہ خط بہاری کو خطِ گلزار بھی کہا جاتا ہے ۔ ارژنگِ چین میں اس خط کا یہی نام مذکور ہے ۔

معلوماتی۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
یہ بے فضول فن پارے خوبصورت ترین ہیں۔
خوبصورت مشغلے ہیں ظہیر بھائی آپ کے۔
اور احمد بھائی کی اپنی ممنونیت ظاہر کرنے کی یہ اچھی عادت ہے ۔
 

آورکزئی

محفلین
ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت ہی خوبصورت اور دیدہ زیب۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ موصوف کے علم میں مزید اضافہ فرمائیں۔۔۔۔۔۔آمین
بہت بہت شکریہ اشتراک کے لیے۔۔
خوش رہیں
 
Top