اردو بلاگرز متوجہ ہوں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
نبیل بھائی میں نےاپ کی ٹون نوٹ کی ہے اور فدائی کے لیے تیار ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔
;)
 

امن ایمان

محفلین
:) تصحیح کرنے کا شکریہ فاتح

ساجد تمہارا بھی ریکارڈنگ فراہم کرنے کا شکریہ۔ اپنی آواز سن کر میرا میوزک کیریر سٹارٹ کرنے کا ارادہ ختم ہو گیا ہے۔ :grin:

نبیل نبیل میں نے بھی آپ کو آواز سنی ہے ۔۔واقعی ساجد نے ٹھیک کہا بالکل چودھریوں جیسی ہے۔ :grin: پتہ ہے آپ بہت تیز بولتے ہیں۔ آپ کے بلاگ کے بارے میں صحیح تبصرہ تو میں نے کیا تھا۔۔۔اگر اجازت دیں تو یہاں بھی لکھ دوں گی۔ aas

ویسے بچو یہ جرمنی کی کال پاکستان سے کتنی مہنگی ہوتی ہے اگر روزانہ ایک گھنٹہ کی جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ نبیل نقوی صاحب فون پر انٹرویو دینا شاید زیادہ پسند فرماتے ہیں۔ :c


زیک۔۔۔>>> عنبر بھابھی نے کیا ظلم کیا نااااا۔۔۔میں آپ کی آواز سننے سے محروم رہ گئی۔۔۔یہ اچھا نہیں ہوا۔ :(


ساجد۔۔>>> ساجد آپ نے اپنی آواز کو مریل سی کہا جبکہ آپ کی آواز اچھی خاصی دبنگ ہے۔ :m
 

ساجداقبال

محفلین
امن آپکا بہت شکریہ۔۔۔ میری تعریف کیلیے نہیں بلکہ پروگرام کی ریکارڈنگ سننے کا، یہ میرے لئے حوصلہ افزائی کی ایک صورت ہے۔ :)
 
ساجد مجھے کیوں نہ کال آئی جبکہ میں نے تو فورا تمہیں نمبر بھیج دیا تھا ;)

حسرت ان کالوں پر جو بن کیے ہی کٹ‌گئیں
 

امن ایمان

محفلین
یہ رہا تبصرہ۔۔۔:s


نبیل نقوی کا بلاگ

ابھی میں نےنبیل نقوی کا ساراہائیڈ پارک میرا مطلب ہے بلاگ چھان مارا۔۔وہاں مجھے سونامی ، عبدالستار ایدھی، الطاف حیسن، کرکٹ، فٹبال اور سیاست سیاست اور بس سیاست پڑھنے کو ملی۔۔۔مجال ہے نبیل نقوی نے اپنے بارے میں کوئی قابل ذکر بات کی ہو…۔نبیل بہت نائس انسان ہیں۔۔۔اردو محفل کے ایڈمن ہیں۔

نبیل نقوی سے ان کے بلاگ پر ایک عدد انٹرویو بھی لیا جاچکا ہے۔۔سوال پوچھنے والے بھی بس عجیب ہی لوگ تھے۔۔۔ایک بھی ذاتی قسم کا سوال نہیں پوچھا۔۔۔بس ابھی تک میری معلومات اتنی اپ ڈیٹ ہوسکی ہیں کہ نبیل اکلوتے بھائی ہیں۔۔۔اور اُن کا بلاگ شروع کرنے کا محرک متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا ایک ٹیلی فونک خطاب تھا۔۔۔ہے نا عجیب بات۔۔۔۔لوگ ذاتی باتیں لکھنے لکھانے کے لیے بلاگ بناتے ہیں۔۔اور نبیل نے دنیا جہان کی باتیں لکھی ہوئی ہیں لیکن ا، م اور اپنی مسز کے بارے میں کچھ بھی نہیں لکھا ہوا۔

نبیل کو ایک بار بہت موزی بیماری بھی لگی تھی۔۔ موذی مرض ( نبیل نقوی نے ایسے "موزی" لکھا تھا۔۔موزیلا، فائر فوکس جو ہروقت سر پر چڑھے رہتے ہوں گے)۔ نیٹ پر غیر حاضری کے بارے میں پڑھ کے تو بس۔۔۔ میں سمجھی پتہ نہیں کتنا خطرناک مرض ہے جس کی وجہ سے نبیل نے الگ تاریک کمرے میں رہنا شروع کردیا۔۔نہ کچھ کھاتے پیتے اور نہ کام کرتے۔۔بعد میں ساری پوسٹ پڑھ کر پتہ چلا کہ یہ موذی مرض “فلو“ تھا۔ aas

گڈ ول ہنٹنگ نبیل کی پسندیدہ مووی ہے۔۔اور اس مووی کے بارے میں انہوں نے جو کچھ لکھا ہے واقعی زبردست مووی ہوگی۔۔۔ویسے تو میں موویز نہیں دیکھتی لیکن اگر کبھی دیکھنے کا موقع ملے تو میں بھی اس سبجیکٹ پر بنی موویز ہی دیکھوں۔ ۔۔۔ نبیل کو بھی جینئس لوگ پسند ہیں۔ اور مجھے بھی ۔۔۔اس لیے تو مجھے نبیل نقوی اچھے لگتے ہیں۔ :m
 

امن ایمان

محفلین
امن آپکا بہت شکریہ۔۔۔ میری تعریف کیلیے نہیں بلکہ پروگرام کی ریکارڈنگ سننے کا، یہ میرے لئے حوصلہ افزائی کی ایک صورت ہے۔ :)

ساجد شکریہ تو ہم سب کو آپ کا ڈھیر سارا ادا کرنا ہے۔۔۔آپ کی وجہ سے تو ہمیں یہ سب پتہ چلا۔۔۔آپ نے ریکارڈنگ رکھ کر بہت بہت اچھا کیا۔۔ورنہ مجھے افسوس ہی ہوتا رہنا تھا کہ میں نے نہیں سنا۔۔ میں نے تین بار ریکارڈنگ سنی ہے۔۔آخری بار ہیڈ فون لگا کر۔۔۔ماما آواز سن کر کمرے میں آگئی تھیں۔ aas

اور بلاگ کے بارے میں میں نے لکھ دیا۔۔۔نبیل کے بلاگ پر صرف سیاست ہے۔۔اس لیے تبصرہ مختصر ہے۔۔اب سیاسی باتوں پر زیادہ تبصرہ کس طرح ہو۔۔یہ تو خود بلاعنوان بلاتبصرہ ہوتی ہیں۔
ہاں یاد آیا۔۔وہ قراۃ العین کی آواز بھی کتنی اچھی تھی نا۔۔ :m

محب۔۔>>> آپ سو رہے تھے کیااااااااااا؟؟؟ آپ کو پہلے کیوں نہیں پتہ چلا۔۔؟ :mad:
 
امن میں بالکل نہیں سو رہا تھا بلکہ میں نے جلدی جلدی نمبر دے دیا تھا البتہ ساجد نے دھوکہ دہی سے کام لیا ، ساجد تمہیں پوچھتا ہوں فکر نہ کرو ;)
 

ماوراء

محفلین
ویسے بچو یہ جرمنی کی کال پاکستان سے کتنی مہنگی ہوتی ہے اگر روزانہ ایک گھنٹہ کی جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ نبیل نقوی صاحب فون پر انٹرویو دینا شاید زیادہ پسند فرماتے ہیں۔ :c
امن، سنا ہے آجکل پاکستان سے یورپ میں کال دو روپے فی منٹ ہوئی ہوئی ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور شروع ہو جاؤ۔ :p
 
بس ابھی تک میری معلومات اتنی اپ ڈیٹ ہوسکی ہیں کہ نبیل اکلوتے بھائی ہیں۔۔۔اور اُن کا بلاگ شروع کرنے کا محرک متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا ایک ٹیلی فونک خطاب تھا۔۔۔ہے نا عجیب بات۔۔۔۔

یہ تو کافی حیرت انگیز اور خوشگوار انکشاف ہے میرے لیے۔۔۔۔ :)
 

امن ایمان

محفلین
امن، سنا ہے آجکل پاکستان سے یورپ میں کال دو روپے فی منٹ ہوئی ہوئی ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور شروع ہو جاؤ۔ :p

ماوراء۔۔aas

یہ تو بس میں نے ویسے ہی کہا تھا۔۔بقول شاعر۔۔۔(شعر لکھنے میں گڑ بڑ نہ ہوجائے) :s

"شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔۔" :m

میری اماں ابھی تو بڑے سکون میں ہوتی ہیں۔۔کہ جو بھی ہے کوئی مجھے دیکھ اور سن تو نہیں رہا نا۔۔ aas ان سے کبھی صنم، بوچھی باجو یا باقی آپ سب کا ذکر کروں تو بڑی معصومیت سے ان کا یہ جواب ملتا ہے۔۔تمھیں کیسے پتہ کہ یہ لڑکیاں ہی ہیں۔۔۔ اور اگر پھر یہ کہہ دوں کہ فون کرکے دیکھ لوں توفورا ان کا بیان بدل جاتا ہے۔ aas

فاروق۔۔>>> فاروق صاحب غلطی سے دونوں طرف براڈ بیند ہی ہے۔۔ aas لیکن جو مزا لکھ کر خود کو explain کرنے میں ہے وہ اس طرح سے تو نہیں۔۔۔نبیل تو ویسے بھی بڑا تیز تیز بولتے ہیں۔۔۔اور میں بھی۔۔ایسے میں خوامخوہ سوال گندم اور جواب چنا والا حال ہوجانا ہے۔ aas

آپ سب ویسے اُن سے کہیں نا کہ یہاں بھی اپنے انٹرویو کو وقت دیں۔۔میں نے نہیں کہنا ان سے۔۔۔اس موضوع پر میری ان سے لڑائی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
امن، میں نے بھی ویسے ہی کہا تھا۔:p

ویسے میں سوچ رہی تھی کہ محفل کی تقریباً سب لڑکیوں سے میری بات ہوئی ہے۔ امن سے بھی بات ہونی چاہیے۔ کیا خیال ہے؟ اس طرح تمھاری ماما بھی مجھ سے بات کر کے تمھاری بات کا یقین کر سکتی ہیں۔:grin:
 

تیشہ

محفلین
میری اماں ابھی تو بڑے سکون میں ہوتی ہیں۔۔کہ جو بھی ہے کوئی مجھے دیکھ اور سن تو نہیں رہا نا۔۔ ان سے کبھی صنم، بوچھی باجو یا باقی آپ سب کا ذکر کروں تو بڑی معصومیت سے ان کا یہ جواب ملتا ہے۔۔تمھیں کیسے پتہ کہ یہ لڑکیاں ہی ہیں۔۔۔ اور اگر پھر یہ کہہ دوں کہ فون کرکے دیکھ لوں توفورا ان کا بیان بدل جاتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


امی سے کہنا تھا ہر کوئی جھوٹا بھی نہیں ہوتا :grin::grin: سو میں سے اک آدھ نیٹ پر بھی باجو جیسے بھی ہیں سچے ۔ ۔ کھرے ۔۔ ۔لوگ ۔ ۔:grin:
Dancing_Doll.gif
مگر میں خود دیکھ چکی ہوں اپنی آنکھو ں سے یہاں جس کو دیکھو جھوٹ پے جھوٹ ۔ ۔ ۔ جھوٹ پے جھوٹ ۔ ۔ ۔ سر سے پیر تک جھوٹے ُ لوگ ۔۔ ۔ اور اسی وجہ سے اب میں کسی کی بات کا اعتیبار نہیں کرتی کہ یہ تو نیٹ سے ہے اسکا کیا بھروسہ جھوٹا ہے ۔
zzzbbbbnnnn.gif
آپکی امی بھی یہی سوچتی ہیں ۔ مگر یہ بھی سچ ہے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو جھوٹے نہیں ہوتے ۔ ( میرے فرزانہ جیسے میرا خیال ہے ہم آپس میں جو جو فون پر رابطہ رکھتے ہیں اور ملنا جلنا رہتا ہے اس وجہ سے اک دوسرے کو بہت اچھے سے جانتے ہیں کہ کون کیا ہے ۔؟ اور کیسا ہے ۔؟ جو رابطے میں نہ ہو انکے بارے میں رائے مشکوک ہی ہے اکثریت جھوٹ پر ہے ۔ :rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
باجو، آج میری امن سے بات ہوئی۔ ماشاءاللہ بڑی پیاری آواز ہے۔ شکر ہے کراچی والوں (سارہ، حجاب اور شگفتہ) کے بعد اپنے پنجاب لاہور کی آواز سننے کو ملی۔ ورنہ کراچی والوں کے لہجے سے تو اپنائیت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔:p jk
 

فاتح

لائبریرین
باجو، آج میری امن سے بات ہوئی۔ ماشاءاللہ بڑی پیاری آواز ہے۔ شکر ہے کراچی والوں (سارہ، حجاب اور شگفتہ) کے بعد اپنے پنجاب لاہور کی آواز سننے کو ملی۔ ورنہ کراچی والوں کے لہجے سے تو اپنائیت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔:p jk

میں بتائے دے ریا ہوں، بتائے دے ریا ہوں کرانچی والوں کو برا نئی بولیو۔۔۔ ہاں
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔ کیوں فاتح، کہیں آپ کی بیگم کراچی سے تو نہیں ہیں۔۔؟؟:p
اور برا تو میں نے نہیں کہا۔ لیکن آپ کی بولی پڑھ کر برا لگ رہا ہے۔:p
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہا۔ کیوں فاتح، کہیں آپ کی بیگم کراچی سے تو نہیں ہیں۔۔؟؟:p
اور برا تو میں نے نہیں کہا۔ لیکن آپ کی بولی پڑھ کر برا لگ رہا ہے۔:p

میں خود کراچی سے ہوں:grin: اور میری بیگم بھی;)
یہ بولی میری نہیں ہے بلکہ کسی زمانے میں پی ٹی وی پر ایک ڈراما آتا تھا جس میں حسنات بھائی ہوتے تھے "جوڈو جانتا ہوں، چقو رکھتا ہوں" والے۔ ہاہاہا
اس میں اس طرح بات کرتے تھے وہ
 
Top