اردو بلاگرز متوجہ ہوں

ساجداقبال

محفلین
کل رات مجھے وائس آف جرمنی کی قرۃ العین زمان(صاحبہ؟) کیطرف سے میرے بلاگ کے رابطہ فارم کے توسط سے ای میل موصول ہوئی۔ ای میل متن آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں:
VOG.png
برائے مہربانی جو بلاگر بھائی/ بہن دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ نمبر مجھے یا کسی اور قابل اعتبار(محفل کے منتظمین) شخص کو ذپ یا ای میل کر دیں۔
نوٹ: ماضی قریب میں ایسا ایک پروگرام پاکستان میں بلاگنگ کے موضوع سے وائس آف امریکا پر ہو چکا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
جی جناب آپ بلاگر ہی ہیں۔ شاید آپکو ابھی تک یقین نہیں آیا۔ :) ۔۔۔۔۔
عمار بھائی میں نے انہیں ای میل کی ہے کہ وہ کس قسم کا پروگرام کرنا چاہتے ہیں؟ یعنی اردو بلاگنگ کے موضوعات یا پھر ٹیکنیکل چیزیں جیسے اردو بلاگ کیسے بنایا جائے، آراء اردو میں کیسے ہوں وغیرہ وغیرہ۔
یہ چیزیں واضح ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ کس قسم کا پروگرام وہ کرنا چاہتے ہیں۔ نبیل بھائی آئینگے تو کچھ بات آگے بڑھے گی۔
 
جی جناب آپ بلاگر ہی ہیں۔ شاید آپکو ابھی تک یقین نہیں آیا۔ :) ۔۔۔۔۔
عمار بھائی میں نے انہیں ای میل کی ہے کہ وہ کس قسم کا پروگرام کرنا چاہتے ہیں؟ یعنی اردو بلاگنگ کے موضوعات یا پھر ٹیکنیکل چیزیں جیسے اردو بلاگ کیسے بنایا جائے، آراء اردو میں کیسے ہوں وغیرہ وغیرہ۔

ہممم۔۔۔۔ ٹھیک ہے۔ ان کا جواب آنے دیں۔
 

نعمان

محفلین
قراۃالعین کو اردو سیارہ کے ذریعے بلاگرز سے رابطہ کرنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا موضوع گفتگو بنیادی طور پر پاکستان میں‌ بلاگنگ اور خصوصا اردو بلاگنگ ہیں۔ لگتا ہے قراۃالعین کی ڈیڈلائن بہت قریب ہے اسلئے اگر آپ براہراست ساجد یا مجھے اپنا فون نمبر بھیج دیں‌ تو بہتر ہوگا۔
 

ساجداقبال

محفلین
نعمان ، اسکا مطلب ہے کہ موضوع اردو بلاگنگ ہوگا۔ میں نے نبیل بھائی سے بات کی ہے۔ کچھ صورتحال واضح ہو تو بات آگے بڑھے۔ انکے فون کا منتظر ہوں۔
 

زیک

مسافر
آج صبح 6 بجے مجھے ان کی کال آئی تھی۔ عنبر نے یہ کہہ کر بند کر دی کہ یہ کونسا وقت ہے کال کرنے کا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی قرۃالعین حیدر نے فون پر میرا انٹرویو لیا ہے۔ بلاگنگ اور اردو بلاگنگ سے متعلق عام سوال کیے تھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نہیں، میں نے یہ تو نہیں پوچھا۔ میں ریڈیو ویسے بھی بہت کم ہی سنتا ہوں۔ کسی اور دوست کو یہ پروگرام سننے کا اتفاق ہو تو ضرور بتائیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ابھی قرۃالعین حیدر نے فون پر میرا انٹرویو لیا ہے۔ بلاگنگ اور اردو بلاگنگ سے متعلق عام سوال کیے تھے۔

نبیل! قرۃالعین حیدر نے عالم بالا سے فون کیا تھا؟;) کیا وہ وہاں اردو بلاگنگ شروع کرنا چاہ رہی ہیں؟:grin:

میں محض مذاق کر رہا تھا اس لیے کہ قرۃالعین زمان کو آپ قرۃالعین حیدر لکھ گئے۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
:) تصحیح کرنے کا شکریہ فاتح

ساجد تمہارا بھی ریکارڈنگ فراہم کرنے کا شکریہ۔ اپنی آواز سن کر میرا میوزک کیریر سٹارٹ کرنے کا ارادہ ختم ہو گیا ہے۔ :grin:
 
Top