باکسنگ کا بے تاج بادشاہ محمد علی وفات پا گیا۔

محمد وارث

لائبریرین
شہزادہ
StangoAli.jpg
 

ہادیہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
اجل ہی نے چھوڑا نا کسریٰ نا دارا
اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
:(:(:(
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے.اونچے اونچے درجے دے.لواحقین کو صبر جمیل دے.اور مرنے والے کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے.مرحوم کی قبر کو ٹهنڈا،ہوادار اور روشن کرے اور اس میں جنت کی کهڑکیاں کهول دے. آمین!
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ایک عظیم کھلاڑی اور زبردست انسان
اللہ کریم مغفرت فرمائے.
آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
جب سے خبر سنی ہے باوجود ہزار ضبط کے آنکهیں خشک ہونے کو آ ہی نہیں رہی۔ بار بار چهلک پڑتی ہیں۔ یوں لگ رہا جیسے کوئی بہت قریبی بہت پیارا چهوڑ کر چلا گیا۔ محمد علی ایک عظیم کهلاڑی ہی نہیں، ایک عظیم انسان بهی تهے۔

محمد علی ہم تمهیں بهلا نہیں پائیں گے۔

اے دلوں کے بادشاہ اللہ رب العزت آپ کو غریق رحمت فرمائیں۔ آمین
 

زیک

مسافر
کیا عظیم شخص تھا!

بچپن میں جب پہلے پہل محمد علی کی باکسنگ دیکھی تو وہ اپنی پیک سے گزر چکا تھا مگر جس طرح وہ مشہور تھا کم ہی کھلاڑی ہوتے ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
شاید میرے پاس مناسب الفاظ نہیں رہے۔ کئی بار پیغام لکھا، مٹا دیا۔ سچ مچ بہت گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ بڑا جی دار بندہ تھا۔ بڑے کھلاڑی تو بہت ہیں، پر اس جیسے بڑے انسان بہت کم۔
حق مغفرت کرے، عجب آزاد مرد تھا
 
Top