فورم کا نشہ ہو گیا ہے

السلام علیکم۔
آج بالآخر ایک ہزار مراسلے مکمل ٹھہرے۔ سات سال کی مسلسل جدو جہد کے بعد ہم نے محفل سے
"فورم کا نشہ ہو گیا ہے" کا تمغہ بٹور ہی لیا۔اس اعزازی پتھر ٹکرانے کے لئے بندے کو جو پاپڑ بیلنے پڑے وہ بتلا تو نہیں سکتا لیکن آپ ان دھاگوں میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
انڈین پریمئیر لیگ 2016

نوے کی دہائی کی آخری کڑی

پاکستان بمقابلہ انڈیا! اذلان شاہ کپ

یوئیفا چپمئینز لیگ16-2015

ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

یعنی بقول مشہور جرمن شاعردانتے برف والا آف میونخ شریف
کرکٹ تو کرکٹ ، ہاکی بھی نہ چھوڑی میں نے
لیگ فٹبال پر دوڑا دیے تبصرے میں نے

اگرچہ زیادہ تر مراسلے آپکو انہی دھاگوں میں مل جائینگے بہرکیف تھوڑے بہت مراسلے
اب پ کھیل،سوالات وغیرہ کی لڑیوں اور اِ دھراُدھر بھی مل جائینگے۔یوں میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ مجھے فورم کا نہیں بلکہ کھیلوں کا نشہ ہو گیا ہے۔
اور یہ نشہ آج کا نہیں گود سے تھا اور گور تلک رہے گا۔
ویسے زیادہ تر درجہ بندیاں پر مزاح کی محصول ہوئیں جس پر کبھی کبھار تو اپنے آپ میں امان اللہ دکھائے دینے لگتا لیکن اکثر یونہی گمان ہوتا کہ چموٹا پکڑے کسی شادی میں گھس کر ٹھنڈی جگتوں کے ذریعے "تھکے" نال لوگوں کو ہنسا رہا ہوں۔ بہرکیف جیسا بھی ہو ٹھیک ہے۔
جب یہ طےہو چکا کہ بندہ ابھی فورم کے نشے سے پوری طرح نشئی نہیں ہوا لیکن یاز بھائی اور زیک بھائی کی باتوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید ہے آئندہ بھی ملتا رہے گالہذا ان دونوں کا نشہ تھوڑا تھوڑا ضرور ہوا لیکن یہ نشہ سگریٹ کے نشے جیسا ہے ۔
خیر بات کو آگے اور منطقی نکتے کی طرف لیکر جاتے ہیں جو اصل میں کوئی بھی نہیں بس مزاح کی ایک بھونڈی سے کوشش تھی جس میں کامیابی نہیں ہوئی البتہ جیسے کہ عباداللہ بھائی کہتے ہیں کہ مبارکباد دینے کے لئے وجہ درکار نہیں اسی طرز پر میں ان تمام ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا کہ جنہوں نے اس سفر میں مجھے برداشت کیا ، جیسا کہ عارف کریم بھائی۔ اسکے علاوہ وارث بھائی کا شکریہ ایک دو دفعہ ان سے بھی ٹکرایا لیکن انہوں نے ایک نگاہ غلط یوں ڈالی کہ جیسے کہہ رہے ہوں "کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں" پھر عینک درست کی اور آگے بڑھ گئے-
اسکے سیدہ شگفتہ بہن کا جنہوں محلے کی ان استانیوں کی طرح جو پڑھاتی کم اور گھر کے کام زیادہ کرواتیں املاء ٹھیک کرواتی رہیں- انہوں کیا معلوم یہ املاء ماسٹر اسلم صاحب کا ڈنڈ نہیں ٹھیک کروا سکا انکا اقتباس یہاں کیا اثر دکھا سکتا- اسکے علاوہ باقی تمام احباب و محفلین کا جن سے انٹریکشن ہوا یا نہیں ہوا- چونکہ آپ سب کی بدولت ہی یہ محفل قائم اور اسکے قائم رہنے میں بھلائی کہ مجھ جیسے فارسی سے آشنا ہوتے, اردو بہتر ہوتی- کہیں کہیں دانشور بھی بن جاتے، کتب وغیرہ کا تبصرہ کرکے پڑھاکو بھی بن لیتے- وغیرہ وغیرہ
اور ہاں یہ لڑی پڑھنے کا بھی شکریہ والسلام-
 
عثمان

محفلین
ہزار مراسلے مبارک ہوں۔ :)
ابھی نوٹ کیا کہ آپ کی محفل میں تاریخ رکنیت تو کافی پرانی ہے لیکن شائد حال ہی میں زیادہ فعال ہوئے ہیں۔
آپ نے ابھی تک تعارفی دھاگہ شائد نہیں کھولا۔ اب لگے ہاتھوں اپنا تعارف بھی کروائیے :)
 
اوشو

لائبریرین
1000 مراسلوں کی لڑی تو جب بنے گی تب بنے گی فی الحال یہیں پر اپنے 1000 مراسلے مکمل ہونے پر مبارک باد قبول فرمائیں :)
 
ربیع م

مبارک باد وصول کرنے کی اتنی جلدی کہ کسی اور کے لڑی کھولنے کا انتظار ہی نہیں ہو سکا، اور جھٹ سے لڑی کھول بیٹھے۔
لگتا ہے کافی عرصہ سے اس ساعت سعید کے منتظر تھے :) :) :)

بہرحال مزاح بر طرف ہزاری منصب پر فائز ہونے کی مبارکباد وصول کیجیے۔
 
الشفاء

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جناب۔۔۔
محفل کے جہاجوں میں ایک نیا اضافہ۔۔۔
معاف کرنا بھیا۔ ہمارے علاقے میں نشیئوں کو جہاج (جہاز) کہتے ہیں۔۔۔:)
 
ہزار مراسلے مبارک ہوں۔ :)
ابھی نوٹ کیا کہ آپ کی محفل میں تاریخ رکنیت تو کافی پرانی ہے لیکن شائد حال ہی میں زیادہ فعال ہوئے ہیں۔
آپ نے ابھی تک تعارفی دھاگہ شائد نہیں کھولا۔ اب لگے ہاتھوں اپنا تعارف بھی کروائیے :)

بہت شکریہ بھائی،اور لگے ہاتھوں کرتے ہیں کچھ وغیرہ وغیرہ
1000 مراسلوں کی لڑی تو جب بنے گی تب بنے گی فی الحال یہیں پر اپنے 1000 مراسلے مکمل ہونے پر مبارک باد قبول فرمائیں :)
جناب تشکر
مبارک ہو جناب. کھیلتے رہیے، کھلاتے رہیے. ہزاریاں عبور کرتے جائیے.
بیحد شکریہ
مبارک باد وصول کرنے کی اتنی جلدی کہ کسی اور کے لڑی کھولنے کا انتظار ہی نہیں ہو سکا، اور جھٹ سے لڑی کھول بیٹھے۔
لگتا ہے کافی عرصہ سے اس ساعت سعید کے منتظر تھے :) :) :)

بہرحال مزاح بر طرف ہزاری منصب پر فائز ہونے کی مبارکباد وصول کیجیے۔
جی بلکل سات برس اس ساعت کا انتظار کیا۔بہرکیف شکریہ است
بہت بہت مبارک ہو جناب۔۔۔
محفل کے جہاجوں میں ایک نیا اضافہ۔۔۔
معاف کرنا بھیا۔ ہمارے علاقے میں نشیئوں کو جہاج (جہاز) کہتے ہیں۔۔۔:)
بلکل جی بلکل ۔صد شکر
 
نشہ ہونے میں کافی وقت لگا!
جہاں تلک فورم کا نشہ تو نیٹ کی دنیامیں یہ کافی پرانا البتہ محفل کا ابھی ہوا ہے۔
کچھ لوگوں پر نشہ دیر سے چڑھتا ہے البتہ دیر پا رہتا ہے
لازم ہے کہ ہم دیکھیں گے وغیرہ کب تلک رہتا ہے۔
نشہء مے کو تعلق نہیں پیمانے سے
نیز
نشہ اگر شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
:martiniglass::martiniglass:
جی جی وہی تو۔۔
اک وار فیر مبارک ہووئے
اک واری فئیر شکریہ۔
مبارک ہو عبداللہ آپکو۔ :)
شکریہ جناب۔
 
عدنان عمر

محفلین
ما شاءاللہ۔ جناب عبداللہ محمد صاحب! دس ہزار پیادوں کی سپہ سالاری کا منصب سنبھالنے پر ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
امید ہے کہ آپ یونہی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتے رہیں گے۔
 
آخری تدوین:
Top