یہ کون سا ان پیج ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔

متلاشی

محفلین
ان پیج پرانا والا ہی ہے اور یہ فونٹ نہیں نصر اللہ مہر صاحب کی خطاطی ہے شاید۔۔۔۔
جی یہ والدِ گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب کی خطاطی ہے
اللہ ہدایت دے ان لوگوں کو جنہوں نے ابو جی کی خطاطی لے کے ان پیج کی نئی اسپلیش سکرین بنا ڈالی :(
 
حامد محمود

محفلین
ارے بھائی کیا کہہ رہے ہیں آپ لوگ 2000 روپے میں اِنپیج اتنے پیسوں میں تو ایک عدد پُرانا کمپیوٹڑ بھی مل جاتا ہے۔
ویسے ہم تو توکبھی سوفٹویر خرید کر استعمال نہیں کیا۔ ہم تو ہزاروں ڈالڑ کے سافٹویر مفت میں استعمال کرتے ہیں۔
ہم تو کیا پاکستان کے 99.99% لوگ مفت سافٹویر استعمال کرتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

ماشااللّہ۔ چوری اور سینہ زوری
 
حامد محمود

محفلین
اگر کوئی نیا سافٹ ویر مارکیٹ میں آئے تو تھوڑی دیر صبر کر لینا چاہیے بجائے اِس کے کہ اُس سافٹ ویر کو خریدا جائے۔ کچھ عرصے بعد وہ سافٹویر نیٹ پر مفت میں دستیاب ہوجاتا ہے۔
صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔
 
ڈیال

محفلین
مجھے انڈراٸڈ پر چلنے والے ان پیج کی سخت ضرورت ہے جو بالکل ونڈو والے ان پیج کی طرح کام کرے
 
Top