پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی وہی ڈھونڈ رہی تھی۔۔۔ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں ۔۔۔

اس کا لنک یہاں ہونا چاہیے۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ندیم عامر اور ماوراء نے بھی لنک دیئے ہوئے ہیں اس دھاگے کا عنوان ہے :

سویڈن میں تعلیم کے لئے

یہ دھاگہ تعلیم و تدریس کے زمرہ میں ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حقیقت شاید یہی ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت پاکستان کو کوئی اچھی چیز دینے سے قاصر رہی ہے اور موجودہ نسل کی بیگانگی کے تو کیا ہی کہنے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو واقعی کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
میں نے اپنے وطن کو کیا دیا ہے؟ صرف سچی محبت
میں نے اپنے وطن کو کیا دینا ہے؟ محبت کا عملی اظہار

(ان شاء اللہ)

یقیناً عمار ۔۔۔ بہت سے نام ہوتے ہیں جو یہ جذبہ رکھتے ہیں اور عمل بھی۔۔۔

آپ اپنی محبت کا اظہار یہاں ضرور شیئر بھی کرتے رہئے گا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں شاید کسر نفسی سے کام لیا جارہا ہے یا اپنی خدمات کی ہمیں خود قدر نہیں ہے کیوں کہ
خالی ڈھولوں کے باجنے سے سارا پاکستان گونج رہا ہے
اور جن کے دَم سے یہ بہار ہے وہ مزدور کسان اور کارکن شرمندہ سے کونوں میں دبکے کھڑے ہیں ( کمی کمین جو ہیں)۔
منکہ مسمی اپنی بات کرے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب علم کے طور پر میں نے اپنے پاکستانی والدین اور پاکستانی اساتذہ کو مایوس نہیں کیا۔
مجھے کار منصبی کے طور پر جو فرائض پاکستانیوں کیطرف سے سونپے گئے تھے وہ میں نے پورے ادا کیے۔
میں نے سفارش، اقربا پروری بد عنوانی کے ذریعے حقدار کا حق نہیں مارا۔
بساط بھر مظلومین کی مدد کی۔
کچی بستیوں اور مزدوروں میں کام کیا۔
پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے اپوزیشن کے سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت کی۔ ملک کو زر مبادلہ کما کر دیا۔ (ہنڈی اور اسمگلنگ نہیں کی)
بیرونِ ملک اپنے ہنر اور محنت سے مزید پاکستانیوں کے لیے وسائلِ روزگار پیدا کیے۔
پاکستان کے طلباء و طالبات کی معاشی مدد کی۔
پاکستان میں ایک ایسا پلانٹ چلوایا کہ اگر ہم نہ آتے تو لازمًا خطیر زر مبادلہ خرچ کر کے غیر ملکیوں سے مدد لیجاتی۔
بیروں ملک رہتے ہوئے سماجی و امدادی کام کیے۔

( میری وجہ سے پاکستان کو فخر نہیں ملا تو اقوامِ عالم میں شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑا)

رضوان بھائی آپ نے اتنے بہت سے کام کر لئے۔۔۔ آپ کچھ وقت نکال کر اگر تفصیل سے بھی لکھ سکیں تو بہت رہنمائی ملے گی کہ کس کس طرح مثبت قدم اُٹھائے جا سکتے ہیں ۔
آپ کے تجربات مشعلِ راہ کا کام کر سکتے ہیں یقیناً ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

السلام علیکم شگفتہ
آپ کا سوال اس لحاظ سے بہت مشکل لگتا ہے کہ ہر کسی کے ذہن میں یہ ہوتا ہے ناں کہ شاید کوئی بہت بڑا کام کیا ہو تو ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہاں ہم نے پاکستان کو کچھ دیا ہے۔
میرا خیال ہے کہ وطن کی محبتوں کا قرض تو ہم ساری زندگی بھی اتارتے رہیں تو بھی نہیں کم ہے۔۔بس طے ہی کرنا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر ہم یہ سب کیسے کر سکتے ہیں؟؟۔۔اور اس سلسلے میں میں سوچتی ہوں کہ اگر میں نے ایک بھی ایسا کام کر لیا جس سے ایک انتہائی معمولی لیکن مثبت تبدیلی آ سکتی ہے تو وہ بھی بہت ہے۔۔بہت سی چھوٹی تبدیلیاں ایک بڑی تبدیلی لاتی ہیں اور ایسا ہونے میں عمریں گزر جاتی ہیں۔۔ :) اور میرا اس پر ہمیشہ یقین رہا ہے۔۔میں نے اتنا خاص تو کچھ نہیں کیا لیکن میرے بھیا جی اور ان کے دوستوں نے آج سے بہت سال پہلے جب وہ کالج میں تھے ،ایک چھوٹی سی فلاحی تنظیم بنائی تھی۔۔ جو وہیں آس پاس کے لوگوں کی مدد کرتی تھی۔۔پھر آہستہ آہستہ ان سب دوستوں کے دوسرے بہن بھائی اور ان کے دوست بھی شامل ہوتے گئے۔۔میں بھی سکول کے زمانے میں ہی ممبر بن گئی تھی لیکن صحیح طور سے کام کالج اور یونیورسٹی کے زمانے میں شروع کیا۔۔ شروع میں ہم لوگ کیونکہ خود سٹوڈنٹس تھے اور اخراجات کے لئے رقم اکٹھی کرنی پڑتی تھی تو ہم صرف ان بچوں کو جو فیس نہیں دے سکتے تھے یا یونیفارم اور کتابیں نہیں لے سکتے تھے ، کی مدد کرتے تھے اس کے لئے ٹورنامنٹس،،مینا بازار وغیرہ کراتے تھے اور مہمانِ خصوصی ان لوگوں کو بلاتے تھے جو کچھ نہ کچھ ڈونیٹ کر جائیں۔۔پھر سکولز کالجز گھر والوں ، رشتے داروں سے بھی کافی مدد لے لیتے تھے لیکن بعد میں ہم لوگ خود بھی عملی زند گی میں آ گئے اور جیسے جیسے لوگوں کو پتہ چلتا گیا اتنے لوگ مدد کے لئے آ گئے کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔۔اب اس تنظیم نے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری کھولی ہے جہاں کچھ ڈاکٹرز ہر ہفتے کچھ وقت فری دیتے ہیں ۔۔پھر ہر دو تین ماہ کے بعد آس پاس کے دیہات میں اور مین شہر میں بھی فری میڈیکل کیمپس لگاتے ہیں۔۔اس کے علاوہ الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے تعاون سے فری آئی کیمپس بھی لگاتے ہیں۔۔پچھلے کچھ سالوں سے ہم لوگوں نے بلڈ بینک کے سلسلے میں بہت کام کیا ہے اور اب ایسا ہوتا ہے کہ اتنے لوگ اس کا حصہ بن چکے ہیں کہ اکثر دوسرے شہر کے ہسپتالوں میں بھی خون کے عطیات دیئے جاتے ہیں۔۔ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں آزاد کشمیر سے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے زخمی ہمارے شہر کے ہسپتالوں میں بھیجے گئے تھے اور تب بھی خون کی ساری ڈیمانڈ ہمارے شہر میں سے ہی پوری ہو گئی تھی۔

اور اس بات سے ہم لوگوں نے یہ سیکھا کہ قطرہ قطرہ کیسے سمندر بنتا ہے اور کام بے شک آہستگی سے ہو لیکن اگر اس میں تسلسل ہو تو بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔۔ اگرچہ یہ کام میں نے اکیلے نہیں کیا اور میرا انفرادی حصہ شاید اتنا زیادہ نہیں ہے کہ میں مطمئن ہو کر یہ کہہ سکوں کہ میں نے پاکستان کو واقعی کچھ دیا ہے لیکن تھوڑی سی تسلی ہے دل کو کہ میں بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں ۔۔۔باقی یہ ہے کہ جب تک زندگی ہے مقدور بھر کرنے کی پوری کوشش رہے گی انشاءاللہ۔۔۔
 
تفسیر

محفلین
بڑے بھیا ۔۔۔ :) ۔۔۔ میرے سوال کا جواب بھی تو دیں !
شگفتہ بہن

میں تو باہر والا ہوں مجھے کیوں پکڑتی ہیں :)

شاید یہ چیزیں کاونٹ ہوں۔

لاس انلیجس کی ایک یونورسٹی میں پہلی پاکستانی اسٹوڈینٹ ایسوسی ایشن بنانے کرنے والوں میں شامل ہوں۔

وینٹورا کانوٹی کیلی فورنیا میں پہلی مسجد کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہوں۔

پاکستان کےشہر کراچی کی بلدیہ کالونی میں ایک اسکول کا خرچہ دیتا ہوں تاکہ ان بچوں کومفت بنیادی تعلیم مل سکے جن کے ماں باپ نوکری کی تلاش میں اندرون ملک سے کراچی آتے ہیں ۔ اس اسکول کے ساتھ ایک ڈسپنسری بھی ہے.

دوستوں کے بچوں کو سکالرشپ دیتاہوں ۔

یہاں نوکری سے چھٹی لے کر پاکستان کے فارن ٹیلنٹ پروگرام میں ایک سال سروس دی۔

پاکستان میں عورتوں پر ظلم کے خلاف دو کتابیں مکمل حل کے ساتھ لکھیں ہیں۔ ان کے نام پختون کی بیٹی" اور "حیوانوں کی بستی ہیں۔ان کے لکھنے کا مقصد یہ ہےکہ پاکستانی عورتوں کو پتہ چلے کہ ان کی بہنوں کو ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

ایک ایجوکیشنل ارگینائیزیشن Global Exchange Ventura County Chapter
کا فاونڈینگ ممبر ہوں ۔اس آرگینایزیشن کا مقصد شوشل اینڈ اِ کنامیکل جسٹیس ، ہیومن رائٹس اور ایکولوجیکل سسٹین ایبیلیٹی کو عام کرنا ہے۔

اردو محفل پر اخلاقی مضامین لکھتا ہوں۔ جن کا مقصد لوگوں کی توجہ قومی کردار اور بنیادی تعلیم کی طرف دلانا ہے۔ میرے خیال میں قومی کردار کو بلند کرنا ہی پاکستان کی نجات ہے۔ قومی کردار کو بلند کیسے کرنا ہے؟ میں اس متعلق لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

جہاں تک ہوسکے اردو محفل کی بھی مدد کردیتاہوں۔

اور تمام بہنوں کو بہت تنگ کرتا ہوں ۔:)
( میرا سب سے زیادہ پسندیدہ contribution )

ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ یہاں تو بہت رونق لگی ہوئی ہے۔ میں نے کچھ دن پہلے یہ تھریڈ دیکھا تھا مجھے حمزہ کی جھنڈیاں ہی نظر آئیں تھیں۔ اور میں سمجھی کہ گوشہءاطفال میں کچھ ہو رہا ہے۔:p

یہ سوال تو کچھ دن پہلے امی سے بھی پوچھ رہی تھی۔ امی کو سننے کے بعد مجھے لگا کہ میں نے تو اپنے ملک کو کچھ دیا ہی نہیں۔ :( شاید بڑی ہو کر کچھ دے سکوں۔ پھر لکھوں گی۔:p
 
اجمل

محفلین
ہم نے پاکستان کو کیا دیا ؟

میں نے اور میرے بیوی بچوں نے جو کچھ پاکستان کو دیا اور دے رہے ہیں وہ بحثیت پاکستانی ہمارا فرض تھا اور ہے شائد جو کچھ دینا چاہیئے اس سے بہت کم ہی دیا ہو لیکن اللہ کی کرم نوازی ہے کہ ہم نے پاکستان یا پاکستانیوں کو دھوکہ نہ کبھی دیا نہ دینے کی کوشش کی اور نہ اپنے کئے پر کبھی تکبر کیا ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہمیں زیادہ سے دینی اور قومی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔
 
ساجداقبال

محفلین
کچھ دیا ہوتا تو ضرور بتاتے :(۔۔۔۔اور۔۔۔۔وطن نے جو دیا اس کا شمار نہیں۔:)
پاکستان کو نہیں لیکن پاکستانیوں کو یہ نغمہ دیتا ہوں۔ :grin:

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=ZL9VSHXuOeo[/youtube]​
 
AHsadiqi

محفلین
ہم نے پاکستان کو کچھ نہيں ديا ليکن پاکستان نے ہميں پاکستاني ہونے کا تشخص ديا آج ہم دنيا کہ جس کونے ميں جائيں ہماري پہچان ہو جاتي ہے کہ يہ کام يقينا پاکستانيوں کا ہے ميرے ہموطن دوستو ميري ايک عرض ہے کہ اگر ہم پاکستان کو کچھ دے نہ سکيں تو کم از کم پاکستان کي بدنامي کا سبب نہ بنيں کيونکہ ميري آنکھوں کے ديکھے واقعات ہيں اور يقينا جو احباب ملک سے باہر رہتے ہيں ان کو يہ تلخ تجربہ ہوگا ميں واقعات بيان نہيں کرنا چاہتا. ميري آخر ميں پھر استدعا ہے جشن آزادي منائيں ليکن آزادي کي قدو وقيمت کو بھي سمجھيں:pak:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم AHsadiqi ، آپ کے اظہارِ خیال کے لئے بہت شکریہ ۔
آپ اس حوالے سے بھی ضرور کچھ تحریر کریں ، اپنی کوئی سی بھی ذاتی ، انفرادی یا اجتماعی کوشش جسے آپ نے پاکستان کے لئے کرنا چاہا ہو ۔

شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
آپ کا سوال اس لحاظ سے بہت مشکل لگتا ہے کہ ہر کسی کے ذہن میں یہ ہوتا ہے ناں کہ شاید کوئی بہت بڑا کام کیا ہو تو ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہاں ہم نے پاکستان کو کچھ دیا ہے۔
میرا خیال ہے کہ وطن کی محبتوں کا قرض تو ہم ساری زندگی بھی اتارتے رہیں تو بھی نہیں کم ہے۔۔بس طے ہی کرنا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر ہم یہ سب کیسے کر سکتے ہیں؟؟۔۔اور اس سلسلے میں میں سوچتی ہوں کہ اگر میں نے ایک بھی ایسا کام کر لیا جس سے ایک انتہائی معمولی لیکن مثبت تبدیلی آ سکتی ہے تو وہ بھی بہت ہے۔۔بہت سی چھوٹی تبدیلیاں ایک بڑی تبدیلی لاتی ہیں اور ایسا ہونے میں عمریں گزر جاتی ہیں۔۔ :) اور میرا اس پر ہمیشہ یقین رہا ہے۔۔میں نے اتنا خاص تو کچھ نہیں کیا لیکن میرے بھیا جی اور ان کے دوستوں نے آج سے بہت سال پہلے جب وہ کالج میں تھے ،ایک چھوٹی سی فلاحی تنظیم بنائی تھی۔۔ جو وہیں آس پاس کے لوگوں کی مدد کرتی تھی۔۔پھر آہستہ آہستہ ان سب دوستوں کے دوسرے بہن بھائی اور ان کے دوست بھی شامل ہوتے گئے۔۔میں بھی سکول کے زمانے میں ہی ممبر بن گئی تھی لیکن صحیح طور سے کام کالج اور یونیورسٹی کے زمانے میں شروع کیا۔۔ شروع میں ہم لوگ کیونکہ خود سٹوڈنٹس تھے اور اخراجات کے لئے رقم اکٹھی کرنی پڑتی تھی تو ہم صرف ان بچوں کو جو فیس نہیں دے سکتے تھے یا یونیفارم اور کتابیں نہیں لے سکتے تھے ، کی مدد کرتے تھے اس کے لئے ٹورنامنٹس،،مینا بازار وغیرہ کراتے تھے اور مہمانِ خصوصی ان لوگوں کو بلاتے تھے جو کچھ نہ کچھ ڈونیٹ کر جائیں۔۔پھر سکولز کالجز گھر والوں ، رشتے داروں سے بھی کافی مدد لے لیتے تھے لیکن بعد میں ہم لوگ خود بھی عملی زند گی میں آ گئے اور جیسے جیسے لوگوں کو پتہ چلتا گیا اتنے لوگ مدد کے لئے آ گئے کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔۔اب اس تنظیم نے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری کھولی ہے جہاں کچھ ڈاکٹرز ہر ہفتے کچھ وقت فری دیتے ہیں ۔۔پھر ہر دو تین ماہ کے بعد آس پاس کے دیہات میں اور مین شہر میں بھی فری میڈیکل کیمپس لگاتے ہیں۔۔اس کے علاوہ الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے تعاون سے فری آئی کیمپس بھی لگاتے ہیں۔۔پچھلے کچھ سالوں سے ہم لوگوں نے بلڈ بینک کے سلسلے میں بہت کام کیا ہے اور اب ایسا ہوتا ہے کہ اتنے لوگ اس کا حصہ بن چکے ہیں کہ اکثر دوسرے شہر کے ہسپتالوں میں بھی خون کے عطیات دیئے جاتے ہیں۔۔ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں آزاد کشمیر سے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے زخمی ہمارے شہر کے ہسپتالوں میں بھیجے گئے تھے اور تب بھی خون کی ساری ڈیمانڈ ہمارے شہر میں سے ہی پوری ہو گئی تھی۔

اور اس بات سے ہم لوگوں نے یہ سیکھا کہ قطرہ قطرہ کیسے سمندر بنتا ہے اور کام بے شک آہستگی سے ہو لیکن اگر اس میں تسلسل ہو تو بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔۔ اگرچہ یہ کام میں نے اکیلے نہیں کیا اور میرا انفرادی حصہ شاید اتنا زیادہ نہیں ہے کہ میں مطمئن ہو کر یہ کہہ سکوں کہ میں نے پاکستان کو واقعی کچھ دیا ہے لیکن تھوڑی سی تسلی ہے دل کو کہ میں بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں ۔۔۔باقی یہ ہے کہ جب تک زندگی ہے مقدور بھر کرنے کی پوری کوشش رہے گی انشاءاللہ۔۔۔

السلام علیکم فرحت شاندار ، بے حد خوشی ہوئی اور ہو رہی ہے۔ بہت خوبصورت کوشش۔
بے شک فرحت قطرہ قطرہ ہی سمندر بنتا ہے۔ انفرادی ہو یا اجتماعی۔۔۔ کوئی بھی مثبت کوشش ، کوئی بھی تعمیری قدم ہو ، اہم ہے قابل ستائش ہے۔۔۔ آپ کا جس قدر بھی حصہ ہے کسی طور کم نہیں۔۔۔ میں اس پر آپ سے اور بھی بات کرنے کو دل ہو رہا ہے میرا۔۔۔ ابھی تو میری دعا ہے کہ آپ کو وہ سب کرنے کو موقع اور ہمت ملے جو آپ کرنا چاہیں۔۔۔

بے حد شکریہ شیئر کر نے کے لئے ۔۔۔ خوش رہیں :)

اپنے خرچ پر :grin:
 
Top