پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

تفسیر

محفلین
پاکستانی ہونے کی عزت و عظمت بخشی
امریکہ اور یورپ کے تمام ائیر پورٹ پر ہمارا استقبال کیا جاتا ہے
اور خصوصی کمرے میں لے جاکر خاطر و مدارت کی جاتی ہے۔
:)

ہم نے مشرف دیا ہے
الطاف دیا ہے
لیاقت حیسن دیا ہے۔ اس کو وزات بھی دی ہے
ابھی کراچی کا ناظم بھی دیا ہے۔
شیخ رشید دیا ہے اور اس کی بڑکیاں دیں‌ہیں
اور کیا چاہیے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو لگتا ہے دعا اُلٹ ہو گئی۔۔۔ :(

ایک بار پھر :

یا اللہ ! کوئی پاکستانی بھیجنا تھا ادھر۔۔۔ ! :)
یا اللہ ! کوئی پاکستانی بھیج۔۔۔ !!

Dilkash

محفلین
سرزمین پاکستان پر جان نچھاور مگر!!!

پاکستان ھمیں ملا کب ھے؟

انگریز جاتے جاتے اپنے تالی خوروں کو ایک ٹکڑا دے گیا ھے جسے ھم پاکستان کھتے ھیں۔

کاش پاکستان کی قیادت محب وطن لوگوں کے پا س رھتی تو اج پاکستان صحیح معنوں میں پاک سر زمین شاد باد ھوتا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ Dilkash

پاکستان پر جان نچھاور کر دینے کا آپ کا جذبہ قابلِ ستائش ہے !

دراصل میرا سوال یہی جاننے کی جُستجو میں ہے کہ ہم سب انفرادی اور اجتماعی طور پر کیا اچھی کوشش یا کوششیں کرتے رہے ہیں اور کیا کچھ کرنا چاہتے ہیں یا کرنا چاہیں گے۔

میں یہاں کوئی بڑے بڑے منصوبے نہیں توقع کر رہی مجھے کوئ بھی ایسا چھوٹا سا مختصر سا قدم جاننے کی خواہش ہے جو کسی بھی پاکستانی نے پاکستان کے لئے اُٹھایا ہو اب تک اپنی زندگی میں ۔۔۔ اسی طرح ابھی اور آئندہ اُٹھانے کا جذبہ و ارادہ ہو ۔
 
اجمل

محفلین
پاکستان کو ہم نے کیا دیا

جھوٹ ۔ فریب ۔ دھونس ۔ دھاندلی ۔ نفرت ۔ ناچ ۔ گانا ۔ بے حیائی ۔ بدتمیزی ۔
کاش کبھی ہم سوچیں کہ جس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا اسے ہم کچھ تو لوٹا دیتے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان ہماری دھرتی، ہماری ماں‌جیسا ہے۔ شاید یہ ایک عمومی رویہ ہے کہ ماں‌سے پیار، محبت اور خلوص‌لے کر اسے ہمیشہ جھڑکیاں، طعنے اور ملامتیں‌ہی دی جاتی ہیں۔ پر ماں ہے کہ سب کے لئے بانہیں‌ وا کر دیتی ہے:mad:
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہاں اصل سوال کا جواب کوئی دے ہی نہیں رہا۔ سب آ کر جلی کٹی سنانے پر اترے ہوئے ہیں۔

شگفتہ، میرے خیال میں آپ خود ہی اس موضوع پر اظہار خیال کریں کہ آپ پاکستان کے لے کیا کرنا چاہتی ہیں اور اب تک آپ کو اس میں کیا کامیابی نصیب ہوئی ہے؟
 
حقیقت شاید یہی ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت پاکستان کو کوئی اچھی چیز دینے سے قاصر رہی ہے اور موجودہ نسل کی بیگانگی کے تو کیا ہی کہنے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو واقعی کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
میں نے اپنے وطن کو کیا دیا ہے؟ صرف سچی محبت
میں نے اپنے وطن کو کیا دینا ہے؟ محبت کا عملی اظہار

(ان شاء اللہ)
 
Dilkash

محفلین
میرا جہاں تک خیال ھے ھر پاکستانی وطن عزیز کےلئے بے چین ھے ستم ظریفی یہ ھے کہ ھمیں یہ اندازہ نہیں کہ اس ملک کا والی اور وارث کون ھے؟

کیونکہ ابھی تک جو بھی حکمران آیا برامد ھو کر ایا۔

پاکستانی عوام کا ترجمان کبھی ایا نہیں اور اگر کوئی ایا بھی تو انکی تربیت سیاسی ماحول میں نہ ھونے کی وجہ سے نتیجتآ شازشی عناصر کی بدولت جلدی فارغ کر دئے گئے۔

یہاں جو بھی لیڈر اگا فوجی گملے میں اگا۔

جب تک پاکستان کی سر زمین اور امور مملکت فوجیوں اور( Isi )کی مداخلت سے ازاد نہیں ھوتے لوگ اپنے ھی ملک میں اجنبی رھیں گے۔کیونکہ کچھ بولنےیا کرنے پر ایسی سزا ملی گی ،جسکا تصورکم از کم کسی غیر مسلم ملک میں تو نہیں ھے۔

کانگرس نے جھاں ملک کی ازادی میں بھر پور رول ادا کیا وہ اپنی جگہ مگر سب سے بڑا کام لیڈروں کی سیاسی تربیت بھی کی۔
 
رضوان

محفلین
یہاں شاید کسر نفسی سے کام لیا جارہا ہے یا اپنی خدمات کی ہمیں خود قدر نہیں ہے کیوں کہ
خالی ڈھولوں کے باجنے سے سارا پاکستان گونج رہا ہے
اور جن کے دَم سے یہ بہار ہے وہ مزدور کسان اور کارکن شرمندہ سے کونوں میں دبکے کھڑے ہیں ( کمی کمین جو ہیں)۔
منکہ مسمی اپنی بات کرے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب علم کے طور پر میں نے اپنے پاکستانی والدین اور پاکستانی اساتذہ کو مایوس نہیں کیا۔
مجھے کار منصبی کے طور پر جو فرائض پاکستانیوں کیطرف سے سونپے گئے تھے وہ میں نے پورے ادا کیے۔
میں نے سفارش، اقربا پروری بد عنوانی کے ذریعے حقدار کا حق نہیں مارا۔
بساط بھر مظلومین کی مدد کی۔
کچی بستیوں اور مزدوروں میں کام کیا۔
پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے اپوزیشن کے سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت کی۔ ملک کو زر مبادلہ کما کر دیا۔ (ہنڈی اور اسمگلنگ نہیں کی)
بیرونِ ملک اپنے ہنر اور محنت سے مزید پاکستانیوں کے لیے وسائلِ روزگار پیدا کیے۔
پاکستان کے طلباء و طالبات کی معاشی مدد کی۔
پاکستان میں ایک ایسا پلانٹ چلوایا کہ اگر ہم نہ آتے تو لازمًا خطیر زر مبادلہ خرچ کر کے غیر ملکیوں سے مدد لیجاتی۔
بیروں ملک رہتے ہوئے سماجی و امدادی کام کیے۔

( میری وجہ سے پاکستان کو فخر نہیں ملا تو اقوامِ عالم میں شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑا)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست رضوان۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی تحریر پڑھ کر۔

مجھے جتنا میرے ملک نے دیا ہے اس کا میں کبھی عشر عشیر بھی نہیں لوٹا پاؤں گا۔ میں نے زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اللہ تعالی نے مجھے بہت سی خوشیوں سے نوازا ہے لیکن نہ ان کامیابیوں میں میری قابلیت کا کوئی ہاتھ ہے اور نہ ہی میری کوئی ایسی نیکیاں ہیں جن کے ثواب کی میں توقع کر سکتا ہوں۔ مجھ پر اللہ کا ہمیشہ احسان رہا ہے ۔ اللہ تعالی اور میرے والدین کے بعد میرے دوستوں کا بھی مجھ پر احسانات کا بار ہے۔ میں ان کے احسانات کا بدلہ نہیں‌ چکا سکتا۔ اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا کرے۔ لیکن کبھی بھی ممکن ہوتا ہے تو میں ان نیکیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش ضرور کرتا ہوں، خواہ زبانی ہی کیوں نہ کروں۔ میری جب بھی نوجوان طالب علموں سے بات ہوتی ہے تو میں انہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہوں اور انہیں جرمنی میں اعلی تعلیم کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہوں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھنے والوں کو میں اپنی سمجھ کے مطابق کیریر ایڈوائس دیتا ہوں۔ مجھے اپنے وطن سے اور اپنے ہم وطنوں سے محبت ہے اور میرا خواب ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہو۔
 
بہت خوب رضوان بھائی! ہمیں آپ جیسے پاکستانی بھائیوں پر فخر ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم رضوان بھائی ، بے حد شکریہ !

مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے۔۔۔یہی جاننا مقصد ہے۔ آپ کی یہ پوسٹ میں نے ایک سے زائد بار پڑھی ہے اور ہر بار پہلے سے زیادہ خوشی ہوئی !
 
رضوان

محفلین
نبیل
بہت اچھے ویسے تو آپ کے لیے اور آپ کی ٹیم کے لیے تو اردو ویب ہی کافی ہے،
باقی ہمیں اپنے کام کی قدر ہونی چاہیے قطرہ قطرہ ملکر ہی دریا بنتا ہے۔
اورمیرے وطن کا تو ہر ذرہ آفتاب ہے ۔
دیر صرف آزاد ہونے کی ہے کاش ہم آزآد بھی ہوتے۔
 
زبردست رضوان۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی تحریر پڑھ کر۔

مجھے جتنا میرے ملک نے دیا ہے اس کا میں کبھی عشر عشیر بھی نہیں لوٹا پاؤں گا۔ میں نے زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اللہ تعالی نے مجھے بہت سی خوشیوں سے نوازا ہے لیکن نہ ان کامیابیوں میں میری قابلیت کا کوئی ہاتھ ہے اور نہ ہی میری کوئی ایسی نیکیاں ہیں جن کے ثواب کی میں توقع کر سکتا ہوں۔ مجھ پر اللہ کا ہمیشہ احسان رہا ہے ۔ اللہ تعالی اور میرے والدین کے بعد میرے دوستوں کا بھی مجھ پر احسانات کا بار ہے۔ میں ان کے احسانات کا بدلہ نہیں‌ چکا سکتا۔ اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا کرے۔ لیکن کبھی بھی ممکن ہوتا ہے تو میں ان نیکیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش ضرور کرتا ہوں، خواہ زبانی ہی کیوں نہ کروں۔ میری جب بھی نوجوان طالب علموں سے بات ہوتی ہے تو میں انہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہوں اور انہیں جرمنی میں اعلی تعلیم کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہوں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھنے والوں کو میں اپنی سمجھ کے مطابق کیریر ایڈوائس دیتا ہوں۔ مجھے اپنے وطن سے اور اپنے ہم وطنوں سے محبت ہے اور میرا خواب ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہو۔

نبیل بھیا! آپ کی اس تحریر سے پہلے بھی، میں یہی سمجھتا ہوں کہ آپ جیسے پاکستانی دوسروں کے لیے ایک مثال ہیں جنہوں نے سچی لگن اور مسلسل محنت سے بیرونِ ملک نہ صرف یہ کہ اونچا مقام حاصل کیا بلکہ ساتھ ساتھ اپنے ملک اور ہم وطنوں سے رابطہ رکھا اور اپنی ثقافت، زبان اور ملک کی خاطر اپنا کردار اعلیٰ طور پر ادا کرتے رہے۔۔۔! بہت خوب!
اللہ آپ کو مزید طاقت اور ہمت دے۔ آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

آپ ضرور کسرِ نفسی سے کام لیا ہے آپ کی محبت بلکہ عملی محبت یقیناً اس سے کہیں زیادہ ہے ! مجھے یاد آ رہا ہے آپ نے یہاں ایک دھاگہ بھی اس عنوان سے کھولا ہوا ہے۔۔۔
 
Top