پاکستان کو ہم نے کیا دیا۔۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستان سے ہمیں انفرادی اور اجتمائی طور پر بہت کچھ حاصل کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے لئے کیا کچھ کرتے رہے ہیں ۔۔۔ ہم نے پاکستان کو کیا دیا ہے ۔۔۔ ہم پاکستان کے لئے کیا کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ یہ سوال سب پاکستانی اراکین سے ۔۔۔ بہت سے افراد بہت کچھ کر چکے ہوں گے کوئی نہ کوئی کچھ نہ کچھ کوشش کی ہوگی۔۔۔ کچھ آغاز کیا ہوگا ، کرنا چاہا ہوگا ، کوئی قدم اٹھایا ہوگا۔۔۔ یہاں ایسی کسی بھی کوشش ، خواہش ، تجربہ کا بیان پاکستان کے حوالے سے ۔۔۔ ؟؟؟
 
بہت اچھے موضوع کا آغاز کیا ہے آپ نے باجی۔ لیکن ہمارے ہاں افسوس کی بات یہ ہے کہ اس موضوع پر لکھنے اور کہنے کی حد تک تو بہت کمالات دکھائے جاتے ہیں، جوش بھری تقریریں، درد بھری تحریریں، لیکن عملی طور پر ہماری کارکردگی صفر ہی رہتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اگر اپنے عزیز وطن پاکستان سے سچی محبت کے تقاضے پورے کرنے لگیں تو یہی بہت بڑی بات ہے۔
میں اپنے وطن کے نوجوانوں میں یہ جذبہ بیدار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان سے سچی محبت کریں۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی قوم میں شعور بیدار کروں۔۔۔ وطن سے اظہار محبت کے عملی پہلو کی طرف راغب کروں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ عمار، بہت سے افراد ایسے ہوتے ہیں جو پاکستان سے بہت محبت رکھتے ہیں اور بہت سے افراد اپنے اپنے طور پر کچھ نہ کچھ عملی قدم اٹھاتے ہیں کوئی چھوٹی سی اچھی سی کوشش کرتے ہیں یا مختلف کوششیں کرتے ہیں ۔۔۔ میں بس ایسی ہی کوششوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں مجھے ایسی کوئی بھی کوشش بہت اچھی لگتی ہے ، کوئی بھی چھوٹی سی نیک نیّتی پر مبنی خواہش اور کوشش۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

میں اپنے وطن کے نوجوانوں میں یہ جذبہ بیدار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان سے سچی محبت کریں۔۔۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی قوم میں شعور بیدار کروں۔۔۔ وطن سے اظہار محبت کے عملی پہلو کی طرف راغب کروں۔

عمار، خوشی ہوئی یہ جان کر !
کیا اس حوالے سے آپ نے باقاعدہ کچھ سوچا ہے یا سوچ رہے ہیں کہ کس طرح سے کریں گے ؟
 
عمار، خوشی ہوئی یہ جان کر !
کیا اس حوالے سے آپ نے باقاعدہ کچھ سوچا ہے یا سوچ رہے ہیں کہ کس طرح سے کریں گے ؟

جی، کچھ باتیں تو سوچی ہیں، کچھ پر سوچ بچار جاری ہے، محترم اجمل صاحب سے رہنمائی کی بہت امید ہے اس سلسلہ میں۔
 

تیشہ

محفلین
:(جی ہاں :rolleyes: جیسے سب کی ذمے دار میں ہی ہوں نا
Dancing_Doll.gif

zzzbbbbnnnn.gif
بدقسمتی کہہ لیں میرے دل سے پاکستانیوں کے لئے محبت نہیں رہی ۔ جیسے کہ دوسرے سب پردیسی محبتوں میں کھینچے کھینچے دوڑے جاتے ہیں پاکستان ۔

یہاں ایسی کوئی وجہ ہی نہیں ۔ :( باقی امی لوگ رہ گئے ہیں وہ سب خود ہی ہر چھے مہینے بعد آتے جاتے رہتے ۔ میرے جانے کا کوئی جواز نظر نہیں ۔ ۔ :(
 
Top