مبارکباد جشنِ آزادی مبارک

فاتح

لائبریرین
سیِّدہ شگفتہ صاحبہ! انتہائی خوبصورت نظم شیئر کرنے پر آپ کا بہت شکریہ۔
چند برس قبل یہ نظم میری ایک ڈائری میں تھی جو پاکستان میں ہی رہ گئی ہے شاید۔
اور اتفاق دیکھیے کہ کل میں نے نیٹ پر بھی تلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگر نہ مل سکی اور آج یہ سوچا کہ اس دھاگے پر پوچھتا ہوں شاید کسی کے پاس ہو۔ لیکن جب اس دھاگے کو کھولا تو آپ کی مرسلہ اس نظم کو اقتباس کرتے ہوئے محب علوی صاحب کے توصیفی کلمات پر نظر پڑی اور دل خوشی سے بلیوں اچھلنے لگا۔
ایک مرتبہ پھر بہت بہت شکریہ!
 
تفسیر

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی۔

ہمارے ہاں عموماً سب لوگ ہفتہ یا اتوار کو ہی آسانی سے جمع ہوسکتے ہیں لہذا تمام تقاریب ان ہی دنوں میں ہوتی ہیں۔ :)
ہر چیز دو یا تین دفعہ مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ عید بھی۔ grin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیِّدہ شگفتہ صاحبہ! انتہائی خوبصورت نظم شیئر کرنے پر آپ کا بہت شکریہ۔
چند برس قبل یہ نظم میری ایک ڈائری میں تھی جو پاکستان میں ہی رہ گئی ہے شاید۔
اور اتفاق دیکھیے کہ کل میں نے نیٹ پر بھی تلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگر نہ مل سکی اور آج یہ سوچا کہ اس دھاگے پر پوچھتا ہوں شاید کسی کے پاس ہو۔ لیکن جب اس دھاگے کو کھولا تو آپ کی مرسلہ اس نظم کو اقتباس کرتے ہوئے محب علوی صاحب کے توصیفی کلمات پر نظر پڑی اور دل خوشی سے بلیوں اچھلنے لگا۔
ایک مرتبہ پھر بہت بہت شکریہ!

شکریہ فاتح بھائی

خوشی ہوئی کہ یہ نظم آپ کو مل گئی !!
 
سارہ خان

محفلین
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif

تمام اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ۔۔:)

یہ خاک پاک وطن آبروئے اہل وطن
یہی مراد اپنی جستجوئے اہل وطن

یہیں پہ خون شہیدوں سے لالہ زار کھلے
ہیں یہ اہل شجاعت گلے بقا سے ملے

یہ سرخ رو ہے کہ اس کے جوان رعنا نے
دیئے ہیں خون جگر خون دل کے نذرانے

تیری وسعتوں میں گم کتنے بحر بیکراں
یہ بلند کوہسار ‘ یہ جمیل وادیاں

پھر نئی فصل کا موسم ہے دعا کر شاہد
ابر سیراب کرے خطئہ بارانی کو

688xsle.gif

68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
68hnq0i.gif
 
فرحت کیانی

ثمَ آمین۔۔۔بہت خوب سارہ:)
 
Dilkash

محفلین
رات کے بارہ بج گئے ھیں ہم ابھی ابھی سفارتخانہ َ پاکستان میں جشن ازادی کا رنگا رنگ پروگرام اٹینڈ کرکے اگئے ھیں ،تمام پاکستانی بھائی بہنوں کو میری طرف سے یوم ازادی پاک سرزمین شاد باد مبارک ھو۔
 
شمشاد

لائبریرین
رات کے بارہ بج گئے ھیں ہم ابھی ابھی سفارتخانہ َ پاکستان میں جشن ازادی کا رنگا رنگ پروگرام اٹینڈ کرکے اگئے ھیں ،تمام پاکستانی بھائی بہنوں کو میری طرف سے یوم ازادی پاک سرزمین شاد باد مبارک ھو۔

بہت شکریہ، آپ کو بھی پاکستان کا 60واں یومِ آزادی مبارک ہو، لیکن آپ ہیں کہاں اور کون سے سفارتخانے میں جشن منا کر آئے ہیں؟
 
ماوراء

محفلین
ہم تو اپنے ملک اور پاکستانیوں کو سلام ہی کر سکتے ہیں۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=M7HvqKyiQH0"]http://www.youtube.com/watch?v=M7HvqKyiQH0[/ame]

دور کے ستاروں سے پہچان ہو گئی
جاگ جاگ کے منزل آسان ہو گئی
باندھ لی اک نئی دوستی
پاکستانی تجھے سلام
پاکستانی تجھے سلام
جس طرف نکل آئے دریا پلٹ کے
راہ کے سبھی سبھی کانٹے رستے سے ہٹ گئے
دوسرا اس طرح ہے کوئی
پاکستانی تجھے سلام
پاکستانی تجھے سلام
تو نے ایسا کیا ہے کام
پاکستانی تجھے سلام
تیرے جیسا نہیں ہے نام
ہر پل کو رکھنا ہے اب جوڑ کے
چلنا ہے آخر تک سب چھوڑ کے
جس گھر میں جلتے ہوں ایسے دئیے
سورج سے ملتا ہے شب توڑ کے
تیرے دن اور تیری ہی شام
پاکستانی تجھے سلام
پاکستانی تجھے سلام
تو نے ایسا کیا ہے کام
پاکستانی تجھے سلام
 
آج اسلام آباد میں رات بارہ بجے جیسے ہی 14 اگست کا دن شروع ہوا خوب آتشبازی کا مظاہرہ ہوا اور کافی دیر تک جاری رہی۔ خاص بات یہ ہے کہ آتش بازی پارلیمنٹ ہاؤس سے ہوئی اور حکومتی سطح پر ہوئی۔

میرا آفس پارلیمنٹ کے ساتھ ہی ہے اس لیے باہر نکل کر اس کا کافی دیر نظارہ کیا۔ کچھ دیر بعد ہی بارش شروع ہوگئی اور کافی دیر ہوتی رہی۔
 
Top