عثمان

محفلین
یعنی آپ چاہ رہے ہیں کہ پاکستان ہارے۔ :)
پاکستان کے ورلڈکپ جیتنے کی مجھے امید نہیں۔ جتنا آگے جا کر ہارے گا اتنا ہی افسوس ہوگا۔ :)
جبکہ بھارت ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اس وقت مظبوط ٹیمیں ہیں۔ ان کے درمیان میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
جبکہ بھارت ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اس وقت مظبوط ٹیمیں ہیں۔

سن انیس سو بانوے سے اب تک یہ ساتواں ورلڈکپ ہے جس میں شائقین جنوبی افریقہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ ہر ورلڈ کپ میں یہ حواس باختہ ہوکر المناک طریقہ سے باہر ہوجاتے ہیں۔ کبھی فائنل میں پہنچ نہیں پائے۔

:rolleyes:
 

arifkarim

معطل
گویا آپ بھی کچھ کچھ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستان آسٹریلیا سے جیت جائے لیکن سیمی میں چونکہ انڈیا سے مقابلہ ہے تو اس سے ہار آپ کو منظور نہیں :)
پاکستان کو چاہئے کہ آسٹریلیا کو ہرانے کی بجائے انکا حوصلہ بڑھائے اور انہیں بھارت سے جیتنے کی ٹریننگ کروائے :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
چلیے حاتم بھائی سہوا ہی سہی لیکن "سیمی " لکھ دیا ہے تو اب پیچھے مت ہٹیے اور سیمی فائنل کا دھاگا بنانے کی تیاری شروع کردیجے۔ :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
چلیے حاتم بھائی سہوا ہی سہی لیکن "سیمی " لکھ دیا ہے تو اب پیچھے مت ہٹیے اور سیمی فائنل کا دھاگا بنانے کی تیاری شروع کردیجے۔ :)
جناب کل میچ کی آخری گیند ہوتے ہی دھاگہ بن جائے گا لیکن دوسرا فریق کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ :)
 
Top