مائیکرو سافٹ ورڈ میں اردو شاعری لکھیں (متوازن، دونوں طرف سے برابر)

سلمان امین

محفلین
السلام علیکم
ڈاؤن لوڈ لنک
مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو شاعری لکھنے کے لیے سب سے پہلے آپ کے پاس اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال ہونا چاہیے۔ اگر یہ آپ کے پاس انسٹال نہیں ہیں تو اوپر دیے گئے لنک پر جائیں اور وہاں سے اردو کی بورڈ اور تمام موجود فونٹس یا کم از کم ’’علوی نستعلیق‘‘ کو انسٹال کر لیں۔ اب آپ کا کمپیوٹر مائیکروسافٹ ورڈ میں شاعری کی کمپوزیشن کے لیے بالکل تیار ہےبس مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔

۱۔مائیکرو سافٹ ورڈ (2007 سے 2013 تک ) اوپن کریں اور (آلٹ + شفٹ پریس کر کے) کی بورڈ کو انگلش سے اردو میں تبدیل کر لیں۔
۲۔ اوپر ٹولز میں بنے ہوئے ایرو سے ٹیکسٹ ڈائیرکشن کو ’’رائیٹ ٹو لیفٹ‘‘ سلیکٹ کر لیں جو کہ اردو لکھنے کی درست سمت ہے۔
۳۔ فونٹ کو ’’ علوی نستعلیق ‘‘ پر ، فونٹ سائز کو ’’ ۱۶ ‘‘ پر اور ٹیکسٹ جسٹیفیکیشن کو ’’ جیسٹیفائی ‘‘ پر سیٹ کر لیں۔
۴۔ پیج سیٹ اپ اوپن کریں اور لیفٹ اور رائیٹ مارجنز دونوں طرف ۲، ۲ یا ڈھائی ڈھائی انچ چھوڑ دیں۔
۵۔ اب آپ شعر کی پہلی لائن لکھیں اور آخر میں اینٹر پریس کرنے کی بجائے ’’شفٹ + اینٹر‘‘ پریس کریں۔ اس سے آپ کا ٹیکسٹ دونوں طرف سے برابر ہوجائے گا۔
۶۔ اب دوسری لائین لکھیں اور اسی طرح سے ’’شفٹ + اینٹر‘‘ پریس کریں اور اسی طرح لکھتے جائیں۔
امید ہے آپ کے لیے یہ معلوماتی ٹٹوریل کارآمد ہو گا۔
 
سلمان امین

محفلین
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو شاعری کو متوازن سطروں میں لکھنے کے لیے ٹیکسٹ کو ’’جسٹیفائی‘‘ کرنا ٍٍضروری ہے۔ اگر آپ لیفٹ الائینمنٹ ، رائیٹ الائینمٹ یا سینڑلائزڈ وغیرہ استعمال کریں گے تو سطریں ہر گز متوازی نہیں ہوں گی۔اس کے ساتھ ساتھ ہر سطر کے اختتام پر صرف اینٹر کرنے کی بجائے "شفٹ + اینٹر" دبانا بھی ضروری ہے۔ اس کو "سافٹ ریٹرن" بھی کہتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم
ڈاؤن لوڈ لنک
مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو شاعری لکھنے کے لیے سب سے پہلے آپ کے پاس اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال ہونا چاہیے۔ اگر یہ آپ کے پاس انسٹال نہیں ہیں تو اوپر دیے گئے لنک پر جائیں اور وہاں سے اردو کی بورڈ اور تمام موجود فونٹس یا کم از کم ’’علوی نستعلیق‘‘ کو انسٹال کر لیں۔ اب آپ کا کمپیوٹر مائیکروسافٹ ورڈ میں شاعری کی کمپوزیشن کے لیے بالکل تیار ہےبس مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔

۱۔مائیکرو سافٹ ورڈ (2007 سے 2013 تک ) اوپن کریں اور (آلٹ + شفٹ پریس کر کے) کی بورڈ کو انگلش سے اردو میں تبدیل کر لیں۔
۲۔ اوپر ٹولز میں بنے ہوئے ایرو سے ٹیکسٹ ڈائیرکشن کو ’’رائیٹ ٹو لیفٹ‘‘ سلیکٹ کر لیں جو کہ اردو لکھنے کی درست سمت ہے۔
۳۔ فونٹ کو ’’ علوی نستعلیق ‘‘ پر ، فونٹ سائز کو ’’ ۱۶ ‘‘ پر اور ٹیکسٹ جسٹیفیکیشن کو ’’ جیسٹیفائی ‘‘ پر سیٹ کر لیں۔
۴۔ پیج سیٹ اپ اوپن کریں اور لیفٹ اور رائیٹ مارجنز دونوں طرف ۲، ۲ یا ڈھائی ڈھائی انچ چھوڑ دیں۔
۵۔ اب آپ شعر کی پہلی لائن لکھیں اور آخر میں اینٹر پریس کرنے کی بجائے ’’شفٹ + اینٹر‘‘ پریس کریں۔ اس سے آپ کا ٹیکسٹ دونوں طرف سے برابر ہوجائے گا۔
۶۔ اب دوسری لائین لکھیں اور اسی طرح سے ’’شفٹ + اینٹر‘‘ پریس کریں اور اسی طرح لکھتے جائیں۔
امید ہے آپ کے لیے یہ معلوماتی ٹٹوریل کارآمد ہو گا۔
بہت کار آمد
مگر پہلے سے ٹائپ کئے گئے اشعار کیسے جسٹفائی کریں؟
 
جمال الدین

عمدہ۔
میرے خیال میں پیج مارجنز کی جگہ اگر دونوں جانب کی انڈنٹس سیٹ کرلی جائے تو بہتر رہے گا۔ ایسا کرنے سے پیراگراف کے بعد شعر لکھنے میں سہولت رہے گی۔
 
جمال الدین

محفلین
Find and Replace کی مدد سے پہلے سے لکھی تحریر میں موجود تمام ہارڈ ریٹرن (پیراگراف ) کو سافٹ ریٹرن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
 
جمال الدین

محفلین
یہ تو صرف شارکٹ ہے جسٹفائی کرنے کا مگر اشعار شفٹ+ انٹر کے ساتھ نہیں لکھے گئے ہیں ، اس وجہ سے جسٹفائی نہیں ہو رہے

پہلے سے لکھے گئے اشعار کو سلیکٹ کریں۔ Ctrl+H کی مدد سے Find & Replace کا ڈائیلاگ بکس کھولیں۔ Find What میں p^ٹائپ کریں اور Replace with میں l^ (ایل)ٹائپ کریں۔ اس کے بعد Replace All کر دیں۔ امید ہے مقصد پورا ہو جائیگا۔
 
آخری تدوین:

مننہ جمال الدین۔ گورم چی کار کوی او کہ نہ؟
 
Top