غزل ۔ الگ تھلگ رہے کبھی، کبھی سبھی کے ہو گئے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین

ابن رضا

لائبریرین
@ساقی- یہ کمال میاں کون ہیں. خیال آفرینی تو احمد بھائی کی ہے اور کیا ہی پرلطف خیال آفرینی ہے. بہت سی داد
 
آخری تدوین:
ہم نے تو پسندیدگی کا ہی شکریہ کیا تھا ۔ :)

اگر آپ پسند آور ہوئے تھے تو اس کا بھی بہت شکریہ۔ :)

یعنی "پسندیدہ" کے ساتھ" گی" کی بندش درست نہیں ہے۔ تصیح کا بہت شکریہ۔

پسندیدہ کے ساتھ بندش ’’گی‘‘ کی ہی درست ہے۔ ’’پسندیدگی‘‘ بالکل درست لفظ ہے۔ فرق معانی کا ہے۔
پسندیدگی ۔۔۔ پسند کیا جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ شے شخص کام جس کو پسند کیا گیا۔ مفعول کے طور پر
پسند آوری ۔۔۔ پسند کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جو پسند کرے ۔۔۔۔۔۔ فاعل کے طور پر

کوئی شعر غزل نظم وغیرہ پسندیدہ ہے تو اس کی یہ صفت پسندیدگی ہے۔ اور جو پسند کرتا ہے وہ پسند آور ہے۔ یار لوگ اس کو استعمال کیسے کر رہے ہیں، یہ بات دوسری ہے۔

آداب مزید۔

برائے توثیق و توجہ
جناب الف عین ۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت غزل احمد بھائی بہت ساری داد۔ :)

جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے

تو گویا آپ نے جِنوں سے بھی دوستی کر لی ہے۔ :p
صرف جنوں سے نہیں۔

سخن پری نے ہجر کو بھی شامِ وصل کر دیا:)
تری طلب سِوا ہوئی تو شاعری کے ہوگئے

ہوائی مخلوق سے خوب تعلقات کو فروغ دیا ہے محمد احمد بھائی نے۔:p

فینٹیسی کی دنیا میں جنوں اور پریوں کا ذکر نہ ہو تو مزہ نہیں آتا۔ :)

اسی لئے ہوائی مخلوق کو شاملِ حال کیا گیا ہے۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
کیا ہی اچھی غزل ہے احمد صاحب، سبھی اشعار پسند آئے لیکن یہ شعر تو گویا دل نکال کے لے گیا

طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے

واہ واہ واہ
 

شیزان

لائبریرین
طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے


واہ واہ۔۔ کیا ندرتِ خیال ہے
خوش رہیئے احمد بھائی
 

محمداحمد

لائبریرین
پسندیدہ کے ساتھ بندش ’’گی‘‘ کی ہی درست ہے۔ ’’پسندیدگی‘‘ بالکل درست لفظ ہے۔ فرق معانی کا ہے۔
پسندیدگی ۔۔۔ پسند کیا جانا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ وہ شے شخص کام جس کو پسند کیا گیا۔ مفعول کے طور پر
پسند آوری ۔۔۔ پسند کرنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ وہ جو پسند کرے ۔۔۔ ۔۔۔ فاعل کے طور پر

کوئی شعر غزل نظم وغیرہ پسندیدہ ہے تو اس کی یہ صفت پسندیدگی ہے۔ اور جو پسند کرتا ہے وہ پسند آور ہے۔ یار لوگ اس کو استعمال کیسے کر رہے ہیں، یہ بات دوسری ہے۔

آداب مزید۔

برائے توثیق و توجہ
جناب الف عین ۔۔

بہت شکریہ محترم اس تفصیلی وضاحت کا۔
 
Top