کاشفی

محفلین
پاکستان میں 23 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم
203564_67748618.jpg

عالمی ادارہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کی رپورٹ جاری کر دی۔ قومی پولیو مہم میں 23 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو قطروں سے محروم رہے۔ سنتالیس ہزار خاندانوں نے پولیو کے قطرے پلانے سے بھی انکار کیا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت نے نومبر 2013 کی پولیو مہم کی رپورٹ میڈیا کو پیش کر دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے ماہر نے انکشاف کیا کہ تین روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 968 ، سندھ میں 14 ہزار 978 ، بلوچستان میں 5 ہزار 68 اور پنجاب میں 910 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ قومی ادارہ صحت نے پولیو مہم کی کوالٹی کے 172 میں سے 48 نمونوں کو فیل قرار دیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

کتنا بڑا ظلم ہے یہ بچوں کیساتھ۔ اپنی جہالت کے بل بوتے پر بچوں کی زندگی تباہ کر رہے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
خیبر ایجنسی: پولیو مہم پر معمور ہسپتال ملازم قتل
204657_62979758.jpg

خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے پولیو مہم پر معمور ہسپتال ملازم کو گھر سے اغواء کر کے قتل کر دیا۔ انتظامیہ نے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بارہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے۔

خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) واقعہ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود غنڈی میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ قتل ہونیوالے جمرود ہسپتال ملازم کو گھر سے کچھ افراد ہمراہ لے گئے اور آدھے گھنٹے بعد اسے قتل کیا گیا جاں بحق ہونیوالے ملازم کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود جہانگیر اعظم وزیر کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
مزمل شیخ صاحب کیا آپ کی پروفائل کی تصویر آپ کے بچے کی ہے؟

اگر ایسی ہی بات ہے تو میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا اس کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیے۔آپ کے جو بھی خیالات ہوں کم از کم اپنے بچوں پر یہ ظلم نہ کیجئے۔
 
بھیا میرے باپ دادا نے پولیو ویکسین نہیں پی۔۔۔۔الحمد للہ مکمل فٹ ہیں۔۔۔۔اس کی ضرورت نہیں ہے:p:p:p
 
سید ذیشان

محفلین
بھیا میرے باپ دادا نے پولیو ویکسین نہیں پی۔۔۔ ۔الحمد للہ مکمل فٹ ہیں۔۔۔ ۔اس کی ضرورت نہیں ہے:p:p:p

اللہ پر توکل اچھی چیز ہے لیکن اگر آپ پاکستان میں ہیں یا ایسے علاقوں میں جہاں پولیو کے کیس سامنے آ رہے ہیں تو وہاں پر ویکسین دینا ضروری ہو جاتا ہے۔ یقین نہ آئے تو کسی قابل اعتماد ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں۔ امت جیسے اخباروں پر یقین کرنے لگے تو سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔
 
:ROFLMAO::ROFLMAO::sick::sneaky::D
بھیا دوا دینا اچھی بات ہے۔۔۔۔۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آیا یہ میڈیسن ٹھیک بھی ہے کہ نہیں۔۔۔خواہ مخواہ کسی دوا کو سر پر بلکہ میڈیا پر چڑھا دینا اچھی بات نہیں ہے۔۔۔۔میرا بیٹا آٹھ سال کا ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔الحمد للہ مکمل صحت یاب ہے ۔۔۔۔۔۔کوئی میڈیسن نہیں دی ہے پولیو ویکسین کے متعلقہ۔(y)(y)
 
موجو

لائبریرین
والدین کو باقاعدہ دھمکیاں دے کر یہ ویکسین پلائی جاتی ہے ہمارے اپنے علاقے میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا اس نے محکمہ صحت کے افسر کو کہا علاقے کا سیورج نظام پچھلے ایک سال سے موجود ہی نہیں اور گندگی کے ڈھیر اور گندا پانی خالی پلاٹ میں لوگوں کے گھروں کے سامنے موجود ہے جس سے ہرمکین اور راہ گیر متاثر ہے۔ اس ویکسین سے پہلے اس گندگی کو یہاں سے ہٹواؤ
مگر جناب
ایلیٹ فورس کی گاڑیاں محکمہ صحت کے ضلعی افسر کے ساتھ پولیو کے قطرے پلانے ان کے ہاں پہنچ گئیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
:ROFLMAO::ROFLMAO::sick::sneaky::D
بھیا دوا دینا اچھی بات ہے۔۔۔ ۔۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آیا یہ میڈیسن ٹھیک بھی ہے کہ نہیں۔۔۔ خواہ مخواہ کسی دوا کو سر پر بلکہ میڈیا پر چڑھا دینا اچھی بات نہیں ہے۔۔۔ ۔میرا بیٹا آٹھ سال کا ہو گیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ الحمد للہ مکمل صحت یاب ہے ۔۔۔ ۔۔۔ کوئی میڈیسن نہیں دی ہے پولیو ویکسین کے متعلقہ۔(y)(y)

اسی لئے کہا تھا کہ اگر شک ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ میرا بیٹا ابھی ایک سال سے کچھ اوپر ہے اور ہم اس کو ویکسین ضرور دلواتے ہیں۔ ہماری فیملی میں ڈاکٹر موجود ہیں اور اگر کوئی ایسی ویسی بات ہوتی تو ہمیں ضرور آگاہ کرتے۔

آپ کم سے کم بھی یہ کر سکتے ہیں کہ امت جیسے اخباروں کے کاپی پیسٹ نہ لگائیں۔ کم از کم طب والے سیکشن میں تو ہرگز نہیں۔ یہ میری آپ سے استدعا ہے۔ باقی آپ کی مرضی۔
 
سید ذیشان

محفلین
والدین کو باقاعدہ دھمکیاں دے کر یہ ویکسین پلائی جاتی ہے ہمارے اپنے علاقے میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا اس نے محکمہ صحت کے افسر کو کہا علاقے کا سیورج نظام پچھلے ایک سال سے موجود ہی نہیں اور گندگی کے ڈھیر اور گندا پانی خالی پلاٹ میں لوگوں کے گھروں کے سامنے موجود ہے جس سے ہرمکین اور راہ گیر متاثر ہے۔ اس ویکسین سے پہلے اس گندگی کو یہاں سے ہٹواؤ
مگر جناب
ایلیٹ فورس کی گاڑیاں محکمہ صحت کے ضلعی افسر کے ساتھ پولیو کے قطرے پلانے ان کے ہاں پہنچ گئیں۔

آپ کا تعلق کس علاقے سے ہے؟
 
اسی لئے کہا تھا کہ اگر شک ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ میرا بیٹا ابھی ایک سال سے کچھ اوپر ہے اور ہم اس کو ویکسین ضرور دلواتے ہیں۔ ہماری فیملی میں ڈاکٹر موجود ہیں اور اگر کوئی ایسی ویسی بات ہوتی تو ہمیں ضرور آگاہ کرتے۔

آپ کم سے کم بھی یہ کر سکتے ہیں کہ امت جیسے اخباروں کے کاپی پیسٹ نہ لگائیں۔ کم از کم طب والے سیکشن میں تو ہرگز نہیں۔ یہ میری آپ سے استدعا ہے۔ باقی آپ کی مرضی۔
بھیا یہاں اس فورم پر آزادی رائے کا حق ہر کسی کو ہے۔۔۔میری پوسٹوں کو دیکھ کر کوئی پلائے یا نہ پلائے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔
 
Top