کاشفی

محفلین
End Polio Now
xlarge_AseefaBhuttoZardari.JPG
 

کاشفی

محفلین
قبا ئلی علاقوں میں نئے سال کی پہلی3 روزہ انسداد پو لیو مہم
polio.kpk.fata-pakistan.health_1-7-2014_133234_l.jpg

پشاور… قبا ئلی علاقوں میں سال 2014 کی پہلی تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ فاٹا میں رواں سال کی پہلی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 7 لا کھ سے زیاد ہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطر پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان ایجنسیزمیں پو لیو کے خلاف مہم نہیں چلائی جا رہی ہے، جس سے دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو ویکسین نہیں لے سکیں گے۔ اگر گزشتہ سال کے دوران فاٹا میں رپورٹ ہونے والے پو لیو کیسز کا جائزہ لیا جائے تو شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 31پو لیو کیسز سامنے آئے۔ خیبر ایجنسی میں 19،جنوبی وزیرستان اور ایف آر۔ ڈی آئی خان میں پو لیو کا ایک ایک کیس جبکہ ایف آر بنوں میں پو لیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ وہ قبائلی علاقے ہیں جہاں سیکورٹی خدشات کے باعث بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلا ئے جا سکے۔ اگر یہی صورت حال رواں سال میں بھی جاری رہی تو فاٹا میں پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ اممکن نہیں ہوسکے گا۔
 

کاشفی

محفلین
خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کیلئے کرفیو نافذ
health-kpkpolio_1-11-2014_133835_l.jpg

پشاور…خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ مہم کے دوران ایجنسی میں تین دن کے لئے کرفیو نافذ کردیاخیبر ایجنسی میں شروع ہونے والے تین روزہ انسداد پولیومہم کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ نے کرفیونافذ کردیاہے۔اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔تمام حساس علاقوں میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔کرفیو 11جنوری سے 14جنوری کی شام تک نافذ رہے گا۔جبکہ تحصیل باڑہ میں چارسال سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔
 

کاشفی

محفلین
فاٹا میں پولیو کے5نئے کیسز سامنے آگئے
Health-NewpolioCasesfoundinFATA_1-11-2014_133791_l.jpg

اسلام آباد…فاٹا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے ،ذرائع کے مطابق میران شاہ کے 3 بچوں عدیل، ذاکم اللہ اور منتظر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ،جبکہ تحصیل رزمک کی بچی آمنہ اور خیبرایجنسی کے شمس اللہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہو ئے ۔پانچوں بچوں کو ایک مرتبہ بھی پولیو سے بچاؤکے قطرے نہیں پلائے گئے ،ان پانچ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد 2013میں پولیو کیسز کی کل تعداد 91 ہو گئی ہے ۔
 

کاشفی

محفلین
1531982_10152011095945528_529898369_n.jpg

پاکستان 2018 تک پولیو سے پاک نہیں ہوسکتا، بل گیٹس
افواہیں پھیلانے اور پولیو کارکنوں پر حملے کرنے والے حق اور انصاف کا ساتھ نہیں دے رہے۔فوٹو:فائل

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان 2018 تک پولیو فری ملک نہیں بن سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان اور نائیجیریا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر سازش کی افواہوں نے پولیو مہم کو سخت نقصان پہنچایا ہے،افواہیں پھیلانے اور پولیو کارکنوں پر حملے کرنے والے حق اور انصاف کا ساتھ نہیں دے رہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور مذہبی رہنما پولیو کے متعلق لوگوں کے خدشات دور کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2035 تک دنیا کا کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔
 
Top