پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ امارات میں - دوسرا بین الاقوامی ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
آخری دس اوورز میں ۹۲ اسکور بنے۔ کم و بیش ایسے ہی پچھلے میچ میں شارجہ میں ہوا تھا۔

۲۸۴ کے اسکور میں ۴ چھکے اور ۱۵ چوکے لگے جو کہ ۸۴ اسکور بنتے ہیں۔ باقی کے ۲۰۰ اسکور ایک ایک، دو دو اور تین تین سے بنے جو کہ بہت اچھے ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
مصباح الحق سال 2013ء میں کھیلنے جانے والے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ مصباح نے اب تک کوئی ون ڈے سنچری اسکور نہیں کی۔۔۔
w2ilwx.jpg

ان شاءاللہ یہ ریکارڈ قائم رہے گا کہ انڈیا ساؤتھ افریقہ ون ڈے میچز ختم ہو چکے ہیں اور انگلینڈ آسٹریلیا ون ڈے میچز اگلے سال ہونگے ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شرجیل خان 6 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ۷ اسکور بنائے۔ ایل بی ڈبلیو آؤٹ
احمد شہزاد 140 گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے ۱۲۴ اسکور بنائے۔ ایل بی ڈبلیو آؤٹ
محمد حفیظ 52 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے ۳۲ اسکور بنائے ۔ رن آؤٹ
صہیب مقصود 26 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 18 اسکور بنائے۔ کیچ آؤٹ
مصباح الحق ۶۲ گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے ۵۹ اسکور بنائے۔ ناٹ آؤٹ
شاہد آفریدی نے ۱۵ گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ۳۰ اسکور بنائے۔ ناٹ آؤٹ
فالتو فنڈ کے ۱۴ اسکور ملے۔
 
عمر سیف

محفلین
کسی کپتان کی طرف سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ کا ہے جنھوں نے 1421 رنز 2006 میں بنائے۔۔
مصباح کے پاس ابھی 3 میچ باقی ہیں ۔۔ کیا وہ ریکارڈ توڑ سکیں گے ؟؟
 
بھلکڑ

لائبریرین
مصباح الحق سال 2013ء میں کھیلنے جانے والے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ مصباح نے اب تک کوئی ون ڈے سنچری اسکور نہیں کی۔۔۔
w2ilwx.jpg

ان شاءاللہ یہ ریکارڈ قائم رہے گا کہ انڈیا ساؤتھ افریقہ ون ڈے میچز ختم ہو چکے ہیں اور انگلینڈ آسٹریلیا ون ڈے میچز اگلے سال ہونگے ۔۔

انشاءاللہ!!!
کسی کپتان کی طرف سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ کا ہے جنھوں نے 1421 رنز 2006 میں بنائے۔۔
مصباح کے پاس ابھی 3 میچ باقی ہیں ۔۔ کیا وہ ریکارڈ توڑ سکیں گے ؟؟
ارے عمر بھائی !! ۔۔۔۔۔ یہ ریکارڈ بھی ٹوٹا ہوا لیں ۔۔۔انشاءاللہ!!!
 
عمر سیف

محفلین
مصباح اس وقت ایک اور ریکارڈ بھی سنبھالے ہیں ۔۔
اب تک انہوں نے کوئی سنچری اسکور نہیں کی ون ڈے میچز میں۔
1zdned0.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
مصباح نے جسطرح آج کھیلا ہے، اگر موقع ملتا جو آج سنچری اسکور کر لیتا لیکن اوور ہی ختم ہو گئے۔
 
ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
کسی کپتان کی طرف سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ کا ہے جنھوں نے 1421 رنز 2006 میں بنائے۔۔
مصباح کے پاس ابھی 3 میچ باقی ہیں ۔۔ کیا وہ ریکارڈ توڑ سکیں گے ؟؟
یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مصباح کو اگلے تینوں میچوں میں ففٹی کرنی پڑے گی۔
 
Top