تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

ہم تو کوشش ہی کر سکتے ہیں کہ نیرنگ خیال اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال سکے باقی اگر وہ اپنی نادانی میں بہترین دوستوں کے ساتھ گزارے جا سکتے ہوئے لمحات کسی اوٹ پٹانگ سی مصروفیت کی نذر کر رہا ہے تو امید کرتے ہیں کہ اسے عقل آ جائے :p

یہ کوچہ آلکساں کیا ہوتا ہے مہدی نقوی حجاز بھائی؟ میری کم علمی سے میری اردو زبان سے محبت کا اندازہ نہ لگایا جائے :laughing:
میں ذرا ہنس کے فارق ہو جاؤں پہلے۔ جب تک جناب قیصرانی صاحب استفسار فرما دیں!!! :) :)
 
عینی شاہ

محفلین
مقدس بہن بہت نوازش۔
نائمہ بہن آپ نے پوچھا تھا شاعری میں وزن کے بارے میں تو میرا نہیں خیال کہ میں ایک موزوں بندہ ہوں اس سوال کے لیے :laughing:
وہ کیا ہے کہ میں خود متوازن شعر لکھنے کی کوشش کرتے کرتے اس کام کو ناممکن قرار دیتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر چکا ہوں۔ لیکن جتنی لکھ چکنے کی غلطی کر چکا تھا اس کی تصحیح کے لیے لاہور میں اپنے اساتذہ عباس تابش اور عابد حسین عابد کا بے حد شکر گزار ہوں۔ میرا خیال ہے آپ با وزن ہی لکھتی ہوں گی اور باقی آپ کی راہنمائی کے لیے اگر کوئی استاد میسر نہ ہوا تو مہربانی کر کے اس ویب سائٹ پر ہی جلد ڈھونڈ لیجیے تا کہ میں بھی مستفید ہو سکوں :laughing:
عینی بہن، شاعری کو میں دل سے بے ساختہ نکل کر الفاظ میں ڈھلتی ہوئی موسیقی قرار دیتا ہوں جو کہ زبردستی کا کام ہرگز نہیں ہے تو آج کل (اور میرے لژکپن کے دور میں) زیادہ تر کی نظر میں دردِمحبت پالنا ایک مشغلہ بھی سمجھا جاتا ہے اور شاید ضرورت بھی تو دل میں درد بھرا ہو یا بھر لیا جائے تو شاعری کی صورت میں غمگین سُر ہی نکلے گا نا :)
آپ تو بھئی بہت مشکل اردو لکھتے ہیں بولتے بھی ایسی ہوں گے :confused3::confused3::confused3::confused3::confused3::confused3:
 
سلمان حمید

محفلین
آپ تو بھئی بہت مشکل اردو لکھتے ہیں بولتے بھی ایسی ہوں گے :confused3::confused3::confused3::confused3::confused3::confused3:
میری اردو مشکل ہرگز نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ لکھنے میں سوچنے کا وقت مل جاتا ہے تو اپنی الٹی جیبوں میں سے گرنے سے بچ جانے والے الفاظ کو ایک جگہ جمع کرتا ہوں، فقرہ بناتا ہوں اور لکھ دیتا ہوں۔ بولنے میں تو یہ سہولت با لکل میسر نہیں ہوتی اس لیے مجھ سے باتیں کر کے جانے والا کبھی اس خیال سے واپس نہیں آیا کہ یار تیری باتیں سننے آیا ہوں بس :laughing:
نین بھائی کے دوست ہیں۔ اتنا کافی ہے نا؟
مجھ جیسے کم علم کا موازنہ نیرنگ خیال سے نہ کیا جائے ورنہ یہ نہ ہو کہ وہ مجھے دوست قرار دینا ہی چھوڑ دے :( ہاں یہ ضرور ہے کہ اس کی دوستی نے مجھےاردو ادب سے پیار کرنے اور کچھ سیکھنے کی طرف واپس بلا لیا ہے:)
 
سلمان حمید

محفلین
آپ تو بھئی بہت مشکل اردو لکھتے ہیں بولتے بھی ایسی ہوں گے :confused3::confused3::confused3::confused3::confused3::confused3:

آسان اردو سےمحبت کے ثبوت کے طور پہ اپنےکچھ اشعار عرض کرتا ہوں :p

روح کی تلاشی میں
جان کی خلاصی میں

زندگی گزاری ھے
ایک بدحواسی میں

چھپ گیا سمندر بھی
اک نگاہ پیاسی میں

عمر بھر کی باتیں ھیں
بات اک ذرا سی میں
 
قیصرانی

لائبریرین
آسان اردو سےمحبت کے ثبوت کے طور پہ اپنےکچھ اشعار عرض کرتا ہوں :p

روح کی تلاشی میں
جان کی خلاصی میں

زندگی گزاری ھے
ایک بدحواسی میں

چھپ گیا سمندر بھی
اک نگاہ پیاسی میں

عمر بھر کی باتیں ھیں
بات اک ذرا سی میں
اب اس پر کیا کہوں۔ ذرا بھی پسندیدگی کا اظہار ہوا تو آپ نے مزید سنا دینا ہے کلام۔ اگر پسند نہ کیا تو آپ مزید کلام پیش فرمائیں گے کہ شاید یہ پہلے سے بہتر ہو
پسِ نوشت: دوستانہ رنگ میں بات کی ہے
 
قیصرانی بھائی میں آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں لیکن ایک شاعر بیچارہ بھی کیا کرے۔ وہ شاعر ہی کیا جو شعر سنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دے :laughing:
جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ میں ایک بے ضرر شاعر ہوں تو امید ہے کاری ضربیں نہیں لگاوں گا :laughing:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک تو صاحب ہوں شاعر، اور صاحب دیوان، پھر دوستیِ نیرنگ (یہاں بالکل بھی دوستیِ خالہ خرسہ کی طرف اشارہ نہیں!!) کا مہر لیے لیے پھرتے ہوں، پھر شغل مزاج بھی ملزوم ہوں، تو بھلا کیوں کر استقبال کو نہ دوڑے چلے آتے!!!
خوش آمدید جناب!
نیرنگ خیال صاحب آماجی و آفاقی تدابیر لیے کوچہِ آلکساں سے برآمد ہو جائیے!!!!
اس کا مطلب کیا ہے مہدی بھائی۔۔۔۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی میں آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں لیکن ایک شاعر بیچارہ بھی کیا کرے۔ وہ شاعر ہی کیا جو شعر سنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دے :laughing:
جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ میں ایک بے ضرر شاعر ہوں تو امید ہے کاری ضربیں نہیں لگاوں گا :laughing:
آپ کے حکم پر میں نے شاعری کے زمرے کا لنک بھی دے دیا تھا :bighug:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
حضور یہ تو اس کوچے کی روایت ہے کہ اختصار پسندی سے کام لیا جائے۔ مجھے تو رکنیت بھی نہیں ملی ادھر کی ابھی تک
بھئی مساحت گروں کے لیے کوئی جگہ نہیں وہاں۔۔۔ آئندہ بھی امید نہ رکھی جائے۔۔۔ :D
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میری اردو مشکل ہرگز نہیں ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ لکھنے میں سوچنے کا وقت مل جاتا ہے تو اپنی الٹی جیبوں میں سے گرنے سے بچ جانے والے الفاظ کو ایک جگہ جمع کرتا ہوں، فقرہ بناتا ہوں اور لکھ دیتا ہوں۔ بولنے میں تو یہ سہولت با لکل میسر نہیں ہوتی اس لیے مجھ سے باتیں کر کے جانے والا کبھی اس خیال سے واپس نہیں آیا کہ یار تیری باتیں سننے آیا ہوں بس :laughing:

مجھ جیسے کم علم کا موازنہ نیرنگ خیال سے نہ کیا جائے ورنہ یہ نہ ہو کہ وہ مجھے دوست قرار دینا ہی چھوڑ دے :( ہاں یہ ضرور ہے کہ اس کی دوستی نے مجھےاردو ادب سے پیار کرنے اور کچھ سیکھنے کی طرف واپس بلا لیا ہے:)
یار یہ جیبوں کا کیا چکر ہے۔۔۔ وہاں بھی تم ہاتھ جیب میں ہی رکھتے تھے۔۔۔ شاید الفاظ گرنے سے بچانے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔:laughing:

محفل پر سب کو پتا ہے کہ نیرنگ بیچارہ کسی بھی کھیت کی مولی نہیں۔۔۔۔۔ :p
 
سلمان حمید

محفلین
آپ کے حکم پر میں نے شاعری کے زمرے کا لنک بھی دے دیا تھا :bighug:
جی بلکل اور اس لنک پر ایک دو دفعہ گھوم کے آ بھی چکا ہوں اور واپسی کھلی آنکھوں کے ساتھ ہوئی تھی کیونکہ وہاں تو میرے جیسا کوئی نا پختہ شاعر ہے اور نہ ہی کوئی شغل مزاج انسان :p وہاں تو بڑے بڑے شاعر اپنی مشکل مشکل غزلیں لے کر قطار اندر قطار ہیں اور وہاں پوسٹ کر کے بے عزت ہونے کا میرا فی الحال کوئی پروگرام نہیں :laughing:
 
Top