تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

سلمان حمید

محفلین
اگر کوئی صاحب یا صاحبہ میری راہنمائی کر دے کہ کسی کو ٹیگ کیسے کر سکتے ہیں اور کسی کی بات کا اقتباس کیسے لیا جا سکتا ہے تو میں شاید مناسب طریقے سے جواب دے سکوں گا ورنہ میرے جوابات اس تیزی سے بڑھتی ہوئی لڑی کے کسی پرانے صفحے پہ دفن ہوں جائیں گے :(
 
مقدس

لائبریرین

بھائی آپ کے دھاگے کا کیا حال کر دیا بلیوں نے :)

@اس کے بعد نام لکھ دیں، ود آؤٹ اسپیس
 
سلمان حمید

محفلین
مقدس بہن بہت نوازش۔
نائمہ بہن آپ نے پوچھا تھا شاعری میں وزن کے بارے میں تو میرا نہیں خیال کہ میں ایک موزوں بندہ ہوں اس سوال کے لیے :laughing:
وہ کیا ہے کہ میں خود متوازن شعر لکھنے کی کوشش کرتے کرتے اس کام کو ناممکن قرار دیتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر چکا ہوں۔ لیکن جتنی لکھ چکنے کی غلطی کر چکا تھا اس کی تصحیح کے لیے لاہور میں اپنے اساتذہ عباس تابش اور عابد حسین عابد کا بے حد شکر گزار ہوں۔ میرا خیال ہے آپ با وزن ہی لکھتی ہوں گی اور باقی آپ کی راہنمائی کے لیے اگر کوئی استاد میسر نہ ہوا تو مہربانی کر کے اس ویب سائٹ پر ہی جلد ڈھونڈ لیجیے تا کہ میں بھی مستفید ہو سکوں :laughing:
عینی بہن، شاعری کو میں دل سے بے ساختہ نکل کر الفاظ میں ڈھلتی ہوئی موسیقی قرار دیتا ہوں جو کہ زبردستی کا کام ہرگز نہیں ہے تو آج کل (اور میرے لژکپن کے دور میں) زیادہ تر کی نظر میں دردِمحبت پالنا ایک مشغلہ بھی سمجھا جاتا ہے اور شاید ضرورت بھی تو دل میں درد بھرا ہو یا بھر لیا جائے تو شاعری کی صورت میں غمگین سُر ہی نکلے گا نا :)
 
مقدس

لائبریرین
بھائی جس میسج کو کوٹ کرنا ہو تو لیفٹ باٹم سائیڈ پر جواب لکھا ہے۔ اس پر کلک کریں تو وہ کوٹ ہو جائے گا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی جس میسج کو کوٹ کرنا ہو تو لیفٹ باٹم سائیڈ پر جواب لکھا ہے۔ اس پر کلک کریں تو وہ کوٹ ہو جائے گا
میمی! سلمان حمید ایک بےتکلف دوست ہیں میرے۔۔۔۔ ہم ایک کمپنی میں ایک ساتھ ملازمت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں۔۔۔ بڑے شغل مزاج آدمی ہیں۔۔۔ لہذا ان کی کٹ لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔۔۔۔ :D
 
سلمان حمید

محفلین
میمی! سلمان حمید ایک بےتکلف دوست ہیں میرے۔۔۔ ۔ ہم ایک کمپنی میں ایک ساتھ ملازمت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں۔۔۔ بڑے شغل مزاج آدمی ہیں۔۔۔ لہذا ان کی کٹ لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔۔۔ ۔ :D
میرا نہیں خیال نیرنگ میاں کہ میرے کسی دھاگے پہ کسی بھی جواب میں طنز و مزاح کا کوئی ایسا پہلوکسی کو بھی نظر آیا ہو گا جو میری شغل مزاج شخصیت کا پتہ دے تو آپ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق ہماری اس ویب سائٹ پر معزز اور سنجیدہ بننے کی کوشش کو ناکام مت کریں :p
 
ایک تو صاحب ہوں شاعر، اور صاحب دیوان، پھر دوستیِ نیرنگ (یہاں بالکل بھی دوستیِ خالہ خرسہ کی طرف اشارہ نہیں!!) کا مہر لیے لیے پھرتے ہوں، پھر شغل مزاج بھی ملزوم ہوں، تو بھلا کیوں کر استقبال کو نہ دوڑے چلے آتے!!!
خوش آمدید جناب!
نیرنگ خیال صاحب آماجی و آفاقی تدابیر لیے کوچہِ آلکساں سے برآمد ہو جائیے!!!!
 
تھینک یو نینی بھیا
میں ایویں میں ہی سئیریس ہونے کی کوشش کر رہی تھی :rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
میرا نہیں خیال نیرنگ میاں کہ میرے کسی دھاگے پہ کسی بھی جواب میں طنز و مزاح کا کوئی ایسا پہلوکسی کو بھی نظر آیا ہو گا جو میری شغل مزاج شخصیت کا پتہ دے تو آپ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق ہماری اس ویب سائٹ پر معزز اور سنجیدہ بننے کی کوشش کو ناکام مت کریں :p
بھائی آپ کی کوشش آلریڈی ناکام ہو چکی ہے۔۔ نین بھیا کو دوست بنانے کے بعد :rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
بھائی آپ کی کوشش آلریڈی ناکام ہو چکی ہے۔۔ نین بھیا کو دوست بنانے کے بعد :rollingonthefloor:
دوست بنا کے پچھتانے سے پہلے میں دوست کو سدھار لینے کی ایک کوشش کر لینا مناسب سمجھتا ہوں تو امید ہے نین کہ اپنے سدھرنے کے دن نزدیک آتے نظر آرہے ہوں گے :laughing:
 
سلمان حمید

محفلین
ایک تو صاحب ہوں شاعر، اور صاحب دیوان، پھر دوستیِ نیرنگ (یہاں بالکل بھی دوستیِ خالہ خرسہ کی طرف اشارہ نہیں!!) کا مہر لیے لیے پھرتے ہوں، پھر شغل مزاج بھی ملزوم ہوں، تو بھلا کیوں کر استقبال کو نہ دوڑے چلے آتے!!!
خوش آمدید جناب!
نیرنگ خیال صاحب آماجی و آفاقی تدابیر لیے کوچہِ آلکساں سے برآمد ہو جائیے!!!!
@مہدی بھائی آپ کے خوبصورت استقبال کا شکریہ :)
 
سلمان حمید

محفلین
مقدس پھر تو یہ ایک مشکل کام نظر آتا ہے لیکن مشکلات میں پڑنا اور سرخرو ہو کر نکلنا ہی مردِ مومن کی نشانی ہے۔ میں جلد ہی کسی ایسے انسان کو تلاش کر کے نین کے پیچھے لگاتا ہوں :laughing:
 
Top