تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

سلمان حمید

محفلین
تمام بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ۔
نیرنگ خیال آپ کی تعریف کا شکریہ لیکن آپ کا مشاہدہ اگر درست سمجھا جائے تو اس مصنوعی اور افراتفری کے دور میں ہر وہ شخص فلسفی ہے جو چند لمحے ٹھہر کے کسی بھی تعلق کی ناپائیدگی کی وجوہات پر اپنے گہرے مشاہدے کو استعمال کرتے ہوئے دیانت داری سے روشنی ڈال دے :)

جاتے جاتے اپنا ایک شعر عرض کرتا چلوں۔

مجھے گمان ہے یہ شب مجھے نگل لے گی
میں سو گیا تو میری صبح کو جگا دینا۔
 
سلمان حمید

محفلین
یعنی کہ آپ بھی شاعر بھائی ہو:(

مقدس بہن اور قیصرانی بھائی! جی بد قسمتی سے میں بھی ان تمام گمنام افراد کی فہرست میں شامل ہوں جو لڑکپن کے بے حد قیمتی وقت کا بے دریغ استعمال کر کے صفحے کالے کرتے کرتے ایک دن خود کو شاعرسمجھنے اور کہلوانے لگتے ہیں۔
گو کہ شاعری سے تعلق عرصہ دراز سے ٹوٹ چکا یعنی کافی حد تک عقل آ چکی ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھار، جلد بازی میں شائع کر دی جانے والی کتاب کا اکلوتا قاری بن کر خود کو داد دے ہی لیتا ہوں۔
میرا مقصد کسی کو زبردستی اپنی شاعری سنانا ہرگز نہیں ہے تو یوں سمجھئے کہ میں ایک بے ضرر سا شاعر ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین

محفل پر کافی استاد شعراء ہیں۔ آپ کو کافی کچھ سیکھنے سکھانے کا موقع ملے گا :)
 
سلمان حمید

محفلین
جی بہت بہتر قیصرانی بھائی۔ اگر آپ کچھ نام یا کوئی شاعری کے لیے مخصوص لڑی کا رابطہ عنایت کر دیں تو نوازش ہو گی میرے ساتھ ساتھ ان پر بھی جو کسی بھی نا پختہ شاعر کے سامعین بن کر اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے :)
 
قیصرانی

لائبریرین

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مقدس بہن اور قیصرانی بھائی! جی بد قسمتی سے میں بھی ان تمام گمنام افراد کی فہرست میں شامل ہوں جو لڑکپن کے بے حد قیمتی وقت کا بے دریغ استعمال کر کے صفحے کالے کرتے کرتے ایک دن خود کو شاعرسمجھنے اور کہلوانے لگتے ہیں۔
گو کہ شاعری سے تعلق عرصہ دراز سے ٹوٹ چکا یعنی کافی حد تک عقل آ چکی ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھار، جلد بازی میں شائع کر دی جانے والی کتاب کا اکلوتا قاری بن کر خود کو داد دے ہی لیتا ہوں۔
میرا مقصد کسی کو زبردستی اپنی شاعری سنانا ہرگز نہیں ہے تو یوں سمجھئے کہ میں ایک بے ضرر سا شاعر ہوں :)
اگر آپ بے ضرر شاعر ہیں تو ھر میں تو بے بے بے بےبے بے بے ضرر ہوئی نا :(
ویسے اگر آپ کو علم ہو کہ شاعری میں وزن کیسے آتا ہے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔۔
 
عینی شاہ

محفلین
ابھی تو عینی شاہ بیٹا آ کر فرمائیں گی
بھائی رونی کھانی شاعری کیوں کرتے ہیں :D
پسِ نوشت: یہ دوستانہ رنگ میں لکھا گیا ہے :)
اور کیا یہ رونی کھانی شاعری بھی کوئی کرنے کی چیز ہے اب :eek:انسان کوئی چاہیے کہ وہ ایسی پوئٹری کرے جیسے پڑھ کا وہ سیڈ نہ ہو بس میں تو یہ کہتی ہوں ۔ہے نا منصور بھائی ؟:):):)
 
عینی شاہ

محفلین
اگر آپ بے ضرر شاعر ہیں تو ھر میں تو بے بے بے بےبے بے بے ضرر ہوئی نا :(
ویسے اگر آپ کو علم ہو کہ شاعری میں وزن کیسے آتا ہے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔۔
بتایا تو تھا تمہیں طریقہ وزن کا افف اللہ کتنی نکمی ہو تم نائمہ :atwitsend:
 
Top