کاشفی

محفلین
مہاجر ری پبلکن آرمی جناح پور کی طرح گھناؤنا شوشہ
190096_50668766.jpg

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مہاجر ری پبلکن آرمی جناح پور کی طرح کا ایک نہایت سنگین اور گھناونا شوشہ ہے۔ کیا یہ شوشہ محض الزام ہے یا اس کے ذریعے عوام کو یہ نئی لائن دی گئی ہے کہ آپ کی بچت اسی میں ہے کہ آپ مہاجر ری پبلکن آرمی بنائیں؟۔

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ایک اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ مہاجر ری پبلکن آرمی جناح پور کی طرح کا ایک نہایت سنگین اور گھناونا شوشہ ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے چھوڑے جانے والے اس شوشہ اور اس کے پیش نظر عوامل کی مکمل اور غیر جانبدارانہ طور پر تحقیقات کروائیں اور انہیں پاکستان کے عوام کے سامنے لائیں۔ اگر یہ الزام ثابت ہو جائے تو بھرپور کارروائی کی جائے ورنہ یہ شوشہ چھوڑنے والے وزارت داخلہ کے حکام پر ملک میں تعصب ونفرت پھیلانے، سازش کرنے اور ملک کے محب وطن عوام کو بدنام کرنے کا مقدمہ چلایا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا کے تمام پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں یا تو بادشاہت ہے یا جمہوریت کے نام پر سول آمریت نافذ ہے۔ پسماندہ ممالک میں حکمراں طبقہ اپنے مخالفین کو زیربار کرنے اور انہیں اپنی ہمنوائی پر مجبور کرنے کیلئے ریاستی اداروں کے غیر قانونی استعمال حتیٰ کہ جھوٹی کہانیوں کے ذریعہ ان پر ملک دشمنی اور غداری کے افسانوی الزامات لگانے تک سے گریز نہیں کرتا۔ بدقسمتی سے ایم کیو ایم کو بھی اسی طرح کی سازشوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام دانشوروں، قلمکاروں اور تاریخ دانوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا یہ شوشہ محض الزام ہے یا اس کے ذریعے عوام کو یہ نئی لائن دی گئی ہے کہ آپ کی بچت اسی میں ہے کہ آپ مہاجر ری پبلکن آرمی بنائیں؟ یا یہ جھوٹا الزام اور شوشا اس لئے چھوڑا گیا ہے کہ اس کی آڑ میں سندھ کے شہری عوام کو ریاستی طاقت کے ذریعہ کچلنے کا عمل کیا جائے ؟۔ انہوں نے کہا کہ جو دوسروں پر غداری کے جھوٹے الزامات لگاتے ہیں وہ دراصل خود ملک سے غداری کے مرتکب ہوتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلاکر بھرپور کارروائی کرنی چاہئے تا کہ نہ صرف مزید ملک دشمن پیدا کرنے کا سلسلہ بند کیا جا سکے بلکہ ناراض عناصر کو منا کر انہیں دوبارہ محب وطن بنایا جاسکے۔ الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے کے خلاف قومی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں میں آواز اٹھائی جائے اور آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت کرکے اس شوشہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے۔
 

کاشفی

محفلین
مہاجرری پبلکن آرمی جناح پور کی طرح کاگھناوٴنا شوشہ ہے ۔الطاف حسین
Pakistan-Politics-MQM-AltafHussainoverMRA_8-30-2013_116027_l.jpg
÷

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ مہاجرری پبلکن آرمی جناح پور کی طرح کاایک نہایت سنگین اورگھناوٴنا شوشہ ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے اپیل کی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے چھوڑے جانے والے اس شوشہ اور اس کے پس پشت عوامل کی مکمل غیرجانبدارانہ طور پر تحقیقات کروائیں اورانہیں پاکستان کے عوام کے سامنے لائیں۔ اگردیانتدارانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے نتیجہ میں یہ الزام ثابت ہوجائے تو بھرپورکارروائی کی جائے ورنہ یہ شوشہ چھوڑنے والے وزارت داخلہ کے حکام پرملک میں تعصب ونفرت پھیلانے ، سازش کرنے اور ملک کے محب وطن عوام کو سازش کے ذریعہ بدنام کرنے کا مقدمہ چلایاجائے۔انہوں نے یہ بات آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورمختلف تنظیمی شعبہ جات کے ایک اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے دنیا کے تمام پسماندہ وغیرترقی یافتہ ممالک میں یاتو بادشاہت ہے یا جمہوریت کے نام پر سول آمریت نافذ ہے ۔ پسماندہ ممالک میں حکمراں طبقہ اپنے مخالفین کو زیربار کرنے اور انہیں اپنی ہمنوائی پرمجبور کرنے کیلئے ریاستی اداروں کے غیرقانونی استعمال حتیٰ کہ جھوٹی کہانیوں کے ذریعہ ان پر ملک دشمنی اور غداری کے افسانوی الزامات لگانے تک سے گریز نہیں کرتا ۔ بدقسمتی سے ایم کیوایم کو بھی اسی طرح کی سازشوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ 19، جون1992ء کو سندھ میں جنرل آصف نواز نے فوجی آپریشن شروع کرنے سے قبل حکومت کے سامنے ڈاکووٴں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 72 افراد کی ایک فہرست پیش کی اور کہاکہ یہ آپریشن ان 72 بڑی مچھلیوں کے خلاف کیا جائے گا لیکن اصل مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے اس آپریشن کا رخ ایم کیوایم اورایک مخصوص طبقہ آبادی کے خلاف موڑدیا گیا۔ایم کیوایم پر جناح پور بنانے کی سازش کاسراسرجھوٹا اوربے بنیادالزام بھی لگادیا گیا ۔بریگیڈئیر آصف ہارون نے پنجاب سے صحافیوں کوکراچی بلاکر جناح پور کے جھوٹے اور جعلی نقشے دکھائے اور دعویٰ کیا کہ یہ ایم کیوایم کے دفاتر سے برآمد کئے گئے ہیں۔ اگلے روز قومی اخبارات خصوصاً پنجاب اورکے پی کے ،کے اخبارات میں اس الزام اور جناح پور کے جھوٹے نقشے بڑی بڑی شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کرائے گئے۔ گوکہ آپریشن کرنے والوں نے بعد میں اس الزام کی تردید کردی اور یہ اعتراف کیا کہ ایم کیوایم نے کبھی بھی جناح پور بنانے کی سازش نہیں کی لیکن ایم کیوایم کے مخالفین دودہائیوں سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود آج تک اس الزام کا ڈھول بجاتے ہیں۔ آج موجودہ وفاقی حکومت نے ایک بارپھر سندھ میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کی بات کی ہے ، میں پاکستان کے تمام دانشوروں ، قلمکاروں اور تاریخ دانوں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا یہ شوشہ محض الزام ہے یا اس کے ذریعے عوام کو یہ نئی لائن دی گئی ہے کہ آپ کی بچت اسی میں ہے کہ آپ مہاجرری پبلکن آرمی بنائیں؟ یا یہ جھوٹا الزام اور شوشا اسلئے چھوڑا گیا ہے کہ اس کی آڑ میں سندھ کے شہری عوام کو ریاستی طاقت کے ذریعہ کچلنے کا عمل کیاجائے ؟ الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کے ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کو ایک مرتبہ پھر واضح طور پر بتادینا چاہتا ہوں کہ ملک میں انصاف وجمہوریت کے قیام اور ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ہمارا غیرمشروط تعاون کل بھی حاضر تھا اور آج بھی ہے لیکن اگرکسی کے ذہن میں یہ خیال خام موجود ہے کہ وہ جھوٹے الزامات لگاکر ایم کیوایم کو کچل دے گا تواس خیال پر افسوس اورماتم ہی کیاجاسکتاہے۔انھوں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ اندرون سندھ ، خیرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے ایک ایک حصہ میں کارکنوں وہمدردوں سے رابطہ کرکے ان کے ذریعہ عوام کو اس بھیانک سازش سے آگاہ کریں۔ الطاف حسین نے اس عزم کا ایک بارپھر اعادہ کیا کہ ایک ایک کارکن اپنی جان کی قربانی تو دیدے گا لیکن باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکائے گا اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ہمت وحوصلے کے ساتھ باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ 22 اگست کوہونے والے ضمنی انتخابات میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی نشستیں اوپرنیچے ہوئیں لیکن ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں۔انھوں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ مہاجرری پبلکن آرمی کے شوشے کے خلاف قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹ کے ایوانوں میں آواز اٹھائی جائے اور آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت کرکے اس شوشہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے۔
 

کاشفی

محفلین
مہاجرری پبلکن آرمی کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
Pakistan-SC-KarachiCase-AdditionalAtorneyGeneral_8-30-2013_116047_l.jpg

اسلام آباد…وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی مہاجر ری پبلکن آرمی کی رپورٹ معمہ بن گئی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ تنظیم کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود نہیں، نام نہاد تنظیم کے بارے میں الفاظ حذف کرنے کے ساتھ معافی کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دے دی گئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاو ر کی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہاجرری پبلکن آرمی رپورٹ اٹارنی جنرل کی طرف سے جمع کرانے کاتاثردرست نہیں،رپورٹ وزارت داخلہ کرائسزمینجمنٹ سیل کی طرف سے اٹارنی جنرل آفس کو دی گئی،رپورٹ پر وزارت داخلہ کرائسز مینجمنٹ سیل ڈائرکٹر جنرل ونگ کمانڈرکے دستخط ہیں،کراچی بے امنی عمل درآمدکیس میں طارق لودھی کے دستخط سے وضاحت جمع کرائی گئی۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امن کیس عمل درآمد کیس وفاق کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مہاجر ری پبلکن آرمی کا ذکر کیاگیا تھا۔
 

کاشفی

محفلین
مہاجروں کے خلاف تعصب اور سازش ظاہر کرکے لوگ ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔۔اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں۔۔
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
حسب عادت سترہ سال بعد کوئی جرنیل ٹی وی پرآکر کہے گا کہ "مہاجر ریپبلکن آرمی" اسٹیبلشمنٹ کا ایک شوشہ تھا جس کا سہارا لے کر ایم کیو ایم کو مٹانا تھا ۔۔ وضاحت بھی آجائے گی اور ہونے والے جانی و مالی نقصان پر معافی بھی مانگ لی جائے گی مگر اس کے لیئے مجھے سترہ سال کا طویل عرصہ انتظار کرنا پڑے گا، جب تک یا تو میں بوڑھا ہوچکا ہوں گا یا پھر ۔۔۔۔۔ !!! ۔
 

کاشفی

محفلین
مہاجر ریپبلکن آرمی کا یہ شوشہ محض الزام ہے یا اس کے ذریعے عوام کو نئی لائن دی گئی کہ آپ کی بچت اسی میں ہے کہ آپ مہاجر ریپبلکن آرمی بنائیں؟
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
مہاجر ریپبلکن آرمی کے شوشے کی آڑ میں مہاجر دشمن عناصر مہاجروں کی نسل کشی کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔۔
مہاجروں کے خلاف Qasba Aligarh Massacre جیسے مظالم کو دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 

کاشفی

محفلین
گستاخی معاف! ڈی جی رینجرز اور وفاق کا عدالت میں بیان اتنا ہی سیدھا یا!
اُٹھو کہ روز محشر بھی ہوگا کوئی اور
جاگو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
عدالت میں ڈی جی رینجرز اور وفاق دونوں نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے بیان دے کر متحدہ کے خلاف کسی گھناونی سازش کے پکنے کا اشارہ دیا ہے۔ ڈی جی رینجرز کا بیان کہ کنٹینرز بابر غوری کے دور میں غائب ہوئے اور پھر باہر آکر اسکی تردید اصل میں ڈی جی رینجرز کے کردار کو کراچی کے امن کے قیام میں مشکوک بناتی ہے۔ اگر ڈی جی رینجرز نے اسکی تردید کرنی ہی تھی تو انھیں عدالت میں رینجرز کی طرف سے جو ریورٹ داخل کی گئی ہے اس سے اپنے بیان کو حذف کروانا چاہیے تھا۔
بلکل ایسے ہی وفاق کی ایجنسیوں نے نہایت عیاری سے مہاجر ریپبلیکن آرمی کا بیان داخل کرکے عدالت کو گمراہ کیا اور شائد ایک بڑی سازش کی بنیاد رکھی ہے۔ گوکہ چوہدری نثار نے بھی بڑے ڈرامائی انداز سے پہلے تو اس شوشہ کو سرے سے غلط کہا اور پھر اس شوشے کو تسلیم کرتے ہوئے یہ کہہ کر جان چھوڑائی ہے کہ ریپبلیکن آرمی والا معاملہ تو صحیح ہے مگر عدالت کو نہیں بتانا چاہیے تھا۔
متحدہ کے کراچی میں اس بات پر ضرور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہیے کیوں کہ ریپلیکن آرمی اور ڈی جی رینجرز کے بیان کو اگر اس کے منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا تو آئندہ 25 سالوں کے بعد بھی ہم اسی طرح مار کھاتے رہیں گے اور غلامی کی زنجیروں مین مزید جکڑتے چلے جائیں گے۔
مستقبل میں جب سب یہ بات بھول جائیں گے کہ ڈی جی رینجرز نے اپنے بیان کی تردید کی تھی اور وفاق نے ریپلیکن آرمی کے معاملے کو ایک طرح سے تسلیم کیا کہ غلط ریورٹ بھیجی گئی تھی۔
ہمارے دشمن جن میں جماعت غیر اسلامی براہ راست اور شجاع پاشا کے سروگیٹ بچے عمران خان جس کا تعلق جماعتیوں سے ہے، نواز لیگ، پیپلز پارٹی ہمیں عدالت کے اسی رپورٹ کو دکھا دکھا کر ذلیل کرے گی کہ متحدہ کے لوگوں نے ماضی میں اسلحہ کے انبار کراچی میں لگائے، انکا وزیر پورٹ سے حساس نوعیت کی چیزوں کو غائب کرواتا رہا اور انکی ایک پاکستان مخالف ملیٹنٹ ونگ بھی ہے جسے مہاجر ریپلیکن آرمی کہتے ہیں۔
پھر آپ اپنی وضاحتیں کرتے رہیے گا اور یہ منافق اسی عدالت کے بیان کو آپ کے منہ پر ملنے کے لیے استعمال کریں گے۔ خدارا جاگئیے زمانہ قیامت کی چال چل گیا۔
بشکریہ: ایم کیو ایم پاکستانی

 

ظفری

لائبریرین
مختصر :
کونسی ایسی پارٹی ہے خواہ وہ سیاسی ہو یا مذہبی ۔۔۔۔۔ کہ اس کا کوئی عسکری ونگ نہ ہو ۔
 

کاشفی

محفلین
مختصر:
مہاجروں کے خلاف مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشا چھوڑ کر حکومت مملکت کو مزید انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے۔۔
اور یہ کہ یہ کسی تنظیم کا عسکری ونگ نہیں ہے۔۔بلکہ اس کے ذریعے مہاجروں پر الزام اور بہتان لگایا گیا ہے۔
اور یہ کہ مہاجر ری پبلکن آرمی جناح پور کی طرح گھناؤنا شوشہ ہے۔
 

کاشفی

محفلین
مہاجروں کے خلاف مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشا چھوڑ کر حکومت مملکت کو مزید انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے۔۔
 

عؔلی خان

محفلین
کیا بھارت سے صرف اردو بولنے والو ں نے پاکستان کی طرف ہجرت کی تھی؟ ان لاکھوں پختون اور پنجابی مہاجروں کی قربانیوں کا کیا ہوا جنہوں نے پاکستان کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور اب تک کراچی میں ان نام نہاد مہاجروں کے ہا تھوں آئے روز قتل اور تباہ و برباد ہو رہے ہیں- ایم قیو ایم کے بد معاشوں اور بدقماشوں نے تمام مہاجروں کی قربانیوں کو ہائی جیک کرکے اس کو نہ صرف سیاسی اور لسانی طور پر کیش کرنے کا انتہائی غلیظ اور گھٹیا وطیرہ اپنا رکھا ہے بلکہ پورے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ایسی جماعت کی قیادت پر اور اس کو ماننے والوں پر تا قیامت بے شمار لعنت۔ اگر ایم قیو ایم والے اتنے ہی مہذب، تعلیم یافتہ اور قانون کی پاسداری کرنے والے ہیں تو اپنے شکاگو میں ٹیکسی چلانے والے "قائد" الطاف حسین کو پاکستان واپس لا کر عدالتوں کا ذرا سامنا کروائیں نا۔ سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی علیحدہ ہو جا ئے گا۔ حقیقت یہی ہے کہ ایم قیو ایم کی قیادت اور اس کے ماننے والے پاکستان کے غدار ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کرکے، اس کا نام بدنام کرکے دنیا بھر میں پکے ویزے اور پاسپورٹ حاصل کیے ہیں۔ ایسے غداروں کو یا تو ملک بدر کردینا چا ہیے یا بحیرہ عرب میں غرق کردینا چا ہیے۔
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
۔ ایسی جماعت کی قیادت پر اور اس کو ماننے والوں پر تا قیامت بے شمار لعنت۔
ایسی لعنت تو میں بھی اُن لوگوں پر بھیج سکتا ہوں اور اس طرح بھی کہہ سکتا ہوں کہ خدا کی لعنت مہاجروں کے خلاف بغض رکھنے والوں پر ، ان کی پرورش کرنے والوں پر اور ان کی ہر ہر نسل پر اللہ رب العزت کی لعنت۔ خدا مہاجروں کے خلاف بغض رکھنے والوں کو غارت کرے۔ انہیں تباہ و برباد کرے اور ان کو نیست و نابود کردے ان ہی کے لوگوں کے ذریعے۔۔اس طرح کہنے سے نفرت میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ساتھ آمین ثم آمین کہنے سے مزید تکلیف ہو گی تعصب پسند لوگوں کو۔۔
اس لیئے میں ایسا کہنے سے اجتناب کررہا ہوں۔۔ اللہ رب العزت سب کو ہدایت دے اور سب کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
 
ساری تکلیف یہ ہے کہ کسی طرح کراچی مہاجروں کے ہاتھ سے چھین لو اور جب تک ایم کیو ایم ہے۔ ایسا ہونا ممکن نہیں۔
آج پنجاب کے حوالے کراچی کردیا جائے۔ کل امن قائم ہوجائے گا۔۔:laugh:
 

عؔلی خان

محفلین
ایسی لعنت تو میں بھی اُن لوگوں پر بھیج سکتا ہوں اور اس طرح بھی کہہ سکتا ہوں کہ خدا کی لعنت مہاجروں کے خلاف بغض رکھنے والوں پر ، ان کی پرورش کرنے والوں پر اور ان کی ہر ہر نسل پر اللہ رب العزت کی لعنت۔ خدا مہاجروں کے خلاف بغض رکھنے والوں کو غارت کرے۔ انہیں تباہ و برباد کرے اور ان کو نیست و نابود کردے ان ہی کے لوگوں کے ذریعے۔۔اس طرح کہنے سے نفرت میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ساتھ آمین ثم آمین کہنے سے مزید تکلیف ہو گی تعصب پسند لوگوں کو۔۔
اس لیئے میں ایسا کہنے سے اجتناب کررہا ہوں۔۔ اللہ رب العزت سب کو ہدایت دے اور سب کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین

منافقوں اور اپنی قوم کے غداروں کی دعائیں اور بد دعائیں اللہ قبول ہی نہیں کرتا۔ آپ اپنا شوق پورا کرتے رہیں۔
 
Top