آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

نیلم

محفلین
زبیر مرزا
بہت ممنون ہوں اس حوصلہ افزائی کے لیے :)
اور کچھ سیکھنے والے سوال میں اپنا نام بڑے بڑے محفلین کے ساتھ دیکھ کے بہت اچھا لگا :)
بہت شکریہ اور جزاک اللہ
 

عتیق منہاس

محفلین
وعلیكم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
کسی سے بھی نہیں

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ان حضرا ت سے واقفیت ہی نہیں تو ڈر کیسا؟:p
ویسے چند نامعلوم افراد سے ڈر لگتا ہے

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کسی ایک کے لیئے۔۔۔۔ عتیق منہاس :angel:کے لیئے چائے بناؤں گا ۔۔۔کچن میں یہی ایک کام مہارت سے انجام دے سکتا ہوں

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
سبھی ایک سے بڑھ کے ایک ہیں۔۔۔چچا الف عین کا انتخاب زیادہ پسند کرتا ہوں

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محفل میں کبھی زیادہ وقت نہیں دے پایا۔۔۔ معذرت خواہ ہوں

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
تمام محفلین سے واقفیت نہیں کسی ایک کے حق میں بولنا دیگر احباب سے زیادتی ہوگی

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ستمبر 2012 سے شریک محفل ہوں۔۔۔ پسندیدہ کلام میں سے بہت کچھ چرانے میں مصروف عمل تھا کہ۔۔۔ "کمپوٹر" نے پکڑ لیا۔۔۔ "بھاگتے چور کی لنگوٹی سہی" مجھے اندراج کرنا پڑا :sneaky: اور پھر گزرتے وقت کےساتھ اندازہ ہوا کے یہ چوریاں بہت مفید ثابت ہو رہی ہے

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
بس اتنا ہی وقت صرف کرتا ہوں کہ پسندیدہ کلام میں "تازہ مال" پڑھتے ہی چرا لیتا ہوں ;)

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
بزم سخن-پسندیدہ کلام

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سبھی سے کچھ نا کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انتہائی نالائق ہوں کہ کبھی غور نہیں کیا نہ ہی اپنے محسنین کو یاد رکھنے کی زحمت کی۔
 
السلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ



سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محسن حجازی، ظفری بھائی، ایک غیر فعال رکن رضوان اور محب کو بھی ان میں شامل کر لیں۔
زبیر مرزا اور کاشف اکرم وارثی کی نوک جھونک بھی مزے کی ہوا کرتی تھی لیکن وارثی صاحب کو غالباً اب ان کی نصف بہتر کی طرف سے محفل میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔


جناب ء من پہلے تو بہت بہت معذرت چاہتا ہوں کہ کافی دنوں سے محفل سے غائب تھا ، اس کی دو وجوہات ۔
1- آفس اور سائیٹ کے کام کا لوڈ
2-بلاوا آیا تھا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ سے تو بس حاضری کے لیے پہنچ گیا ۔ جہاں تقریبا" 9 سال بعد پہلی مرتبہ اپنے ایک دوست ۔ بھای ۔روحانی استاد جناب عشرت اقبال وارثی سے ملاقات بھی ہو

آپ کی چاہت کا میں دل و جان سے ممنون و مشکور ہوں۔ آج زبیر بھائی نے بتلایا کہ آپ شدت سے یاد فرماے رہے ہیں تو فورا" سلام کے لیے پہنچ گیا۔
ماشاء اللہ بہت رونق لگی ہے محفل پر۔ اللہ اس رونق کو سدا قائم و دائم رکھے آمین یا رب
 
Top