آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

زبیر مرزا

محفلین

میں نے سوال کیے میں ہی جواب دوں ؟ سوالات کے ساتھ ساتھ جوابات میرے ذہن میں آتے گئے تھے
لیکن بات یہ ہے کہ میزبان سب سے آخرمیں کھانا کھاتے ہیں سب کو بُلا کے کھلا کے :)
کچھ امریکیوں ظفری جہانزیب محب علوی کو بھی آنا ہے ابھی اس دھاگے میں لہذا باادب باملاحظہ ہوشیار
 
حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم
وعلیکم السلام :)

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
محمد امین بھائی، زبیر مرزا بھائی، انیس الرحمٰن بھائی، مہدی نقوی حجاز، میر انیس بھائی، فہد (ابو شامل) بھائی، محمد احمد بھائی، مزمل بسمل بھائی، عمار بھائی، شعیب صفدر بھائی، فہیم بھائی۔۔ نیز، حسن (آدم کا بیٹا) بھائی، اشرف پرویز بھائی، تلمیذ صاحب اور روحانی بابا سے صوتی ملاقات ہو چکی ہے۔

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
نبیل بھائی اور شمشاد بھائی کی تصاویر نہیں دیکھیں، اور عام بات ہے کہ جن کو دیکھا نہ ہو اُن سے زیادہ 'خوف' محسوس ہوتا ہے۔ :)

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
مجھے کچھ بھی پکانا نہیں آتا۔ :)

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
محمد وارث صاحب، فرخ منظور صاحب، طارق شاہ صاحب، کاشفی بھائی (حالانکہ اب یہ ادبی دھاگوں کے بجائے سیاسی دھاگوں میں ہی نظر آتے ہیں۔)، مدیحہ گیلانی صاحبہ۔۔ مہدی صاحب جوش کے معتقد ہیں، اس لیے اُن کے ذوق کی تعریف نہ کرنا بھی ناانصافی ہو گی۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محمود غزنوی بھائی اور انیس الرحمن بھائی

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
محمد وارث صاحب کے شعری پیچیدگیوں کو سلجھانے والے دھاگے بڑے معلوماتی ہوتے ہیں۔ یعقوب آسی صاحب کے لغت اور شاعری سے متعلق مراسلے بھی ہمیشہ دلچسپی کے حامل اور معلوماتی ہوتے ہیں۔ ملائکہ صاحبہ بھی تاریخ کے بارے میں معلوماتی مراسلے پوسٹ کرتی ہیں۔ ان کے علاوہ محسن وقار علی نے بھی بے شمار معلوماتی چیزیں پوسٹ کی ہیں۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
پچھلے سال جولائی میں محمد امین بھائی کی وساطت سے محفل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
تین سے چار گھنٹے روزانہ استعمال کرتا ہوں، فی الحال وقتی طور پر استعمال کچھ کم کیا ہوا ہے۔ عموماً رات کو زیادہ داخل ہوتا ہوں۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
بزمِ سخن اور تصاویر

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سید ذیشان بھائی کے عمدہ خیالات نے بہت متاثر کیا اور اُن سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ زرقا مفتی صاحبہ اور ساجد صاحب سے ملکی سیاست کے بارے میں چیزیں سیکھی ہیں، باقی دوسرے تمام اہلِ محفل سے بھی وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ سیکھتا رہا ہوں۔
 
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
جواب: انتہا عبد الرحمن باسم سے بالمشافہ۔
مزمل شیخ بسمل سے بالجوال۔
کچھ اراکین سے بالمکالمہ۔
بیشتر اراکین سے بالمراسلہ۔
جملہ اراکین سے بالمطالعہ۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
جواب: تینوں میں سے کوئی بھی ناراض ہوجائے تو مجھے بہت ڈر لگے گا۔:):):)
کہ مسکراتا ہوا عقاب اگر پروگرامر بھی ہو تو اس تکون کی ناراضی (میرے دل کی دنیا میں) قیامت برپا کرسکتی ہے۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
جواب: دنیا میں تو مجھے کچھ پکانا نہیں آتا، اس لیے اگر کسی کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا تو اسی سے پکوا لوں گا۔:p
ان شاء اللہ جنت میں جس سے بھی ملاقات ہوئی اس کے لیے اس کی پسندیدہ چیز خود پکا کر کھلاؤں گا۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
جواب: میرے تمام اساتذہ کا۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
جواب:
۱۔ عینی شاہ
۲۔ محترم محمد یعقوب آسی صاحب
۳۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔(ہر ایک خود کو تصور کرلے۔:))
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
جواب:
محترم محمد یعقوب آسی صاحب(مفید ، معلوماتی اور بقدرِ غور مطلب خیز)
محترم سید شہزاد ناصر صاحب(معلوماتی اور حیرت انگیز)
محترم سعود ابن سعید صاحب(مفید اور دل چسپ)
محترم مزمل شیخ بسمل(عروض کے حوالے سے معلوماتی اور مذہب کے حوالے سے مفید)
محترمہ نیلم صاحبہ(مفید اور پراثر)
اور باقی سب لوگوں کے بھی۔(ماشاءاللہ لاقوۃ الا باللہ، اللہ تعالیٰ محفل اور محفلین کو نظر بد سے محفوظ رکھے، آمین!)
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
جواب: January 7, 2013 کو بھائی انتہا کی رہنمائی میں۔
8- آپ محفل میں عام طور پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جواب: پانچ منٹ سے لے کر چوبیس گھنٹے تک حتی المقدور اور غیرمتعین۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
جواب: اصلاح سخن ، کیوں کہ اس میں مجھے سیکھنے کو بہت ملتا ہے۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا؟
جواب:
محترم جناب الف عین صاحب سے اشعار کی روانی سیکھ رہا ہوں۔
محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب سے کلام کی گہرائی سیکھنے کو ملتی ہے۔
محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب سے بحر اور قافیہ میں درست رہنمائی پاتا ہوں۔
ان تین کے علاوہ بہت سے احباب سے بہت کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں۔:)
فجزاکم اللہ خیرا۔
میرے کسی بھی مراسلے سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو بہت معذرت خواہ ہوں!
 
السلام علیکم
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟

وعلیکم اسلام
عید ملن پر، جناب امین قریشی، میر انیس، انیس الرحمن، عمار بھائی، شعیب صفدر، ابو شامل، محمد احمد، فہیم، مہدی نقوی، حسان خان۔ (اگر کسی کا نام رہ گیا تو بہت معذرت)
اس کے علاوہ کچھ احباب سے فون پر بھی بات ہوتی ہے۔ جیسے: اسد قریشی صاحب، علامہ و استاد العلماء حضرت محمد اسامہ سَرسَری صاحب جن سے ہماری دلی انسیت ہے۔ اس کے علاوہ ایک اسامہ جمشید صاحب، اور محفلین کی ہر دلعزیز شخصیت فاتح بھائی سے اکثر بات ہوتی رہتی ہے، اور ایک بہت ہی معزز شخصیت اور ہمارے استادوں میں سے شاکرالقادری صاحب ہیں۔ اور کچھ پردہ نشین بھی ہیں۔ :bringiton::battingeyelashes::p

- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے

بھائی ان میں سے کوئی بھی محفلین نہیں۔ :mrgreen: پہلے خادم، دوسرے منتظم اعلی، اور تیسرے منتظم۔ :p
ویسے سچی بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی سے ڈر نہیں لگتا ہمیں۔ تینوں بہت خوب اور بہت اچھے ہیں :)

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کھانے میں ہمیں محض سینڈوچ بنانا آتا ہے۔ جو صرف ہم ہی کھا سکتے ہیں۔ :( ویسے سب ہی محفلین ہمیں عزیز ہیں۔ کسی ایک کا نام بتانا تو ممکن نہیں ہے۔

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
ہائے۔ اس سوال کو یونہی چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتا۔ لیکن تین ناموں تک خود کو محدود رکھنا بھی میرے نزدیک نا انصافی ہوگی
نیلم صاحبہ کا ذوق، ان کی زیرِ مطالعہ کتب بہت دیسی دیسی انداز کا ہوتا سب کچھ۔
طارق شاہ صاحب کے ذوق کی تعریف نہ کرنا بھی بخل ہوگا۔
حسان خان کا ذوق بھی اچھا ہے۔
باقی یہ کہ ”ذوق“ کی میرے نزدیک اپنی ہی تعریف ہے جس میں میں بہت کٹر آدمی ہوں۔ اس معاملے میں باذوق شخصیات میں محمد یعقوب آسی صاحب کا ذوق بہت اعلی سمجھتا ہوں۔
فاتح بھائی کی نظر بھی بہت اونچی ہے اس معاملے میں۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محمد خلیل الرحمٰن بھائی، محمداحمد بھائی (گو کہ بظاہر بہت سنجیدہ اور شرمیلے ہیں)، شعیب صفدر بھائی۔

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟

معلوماتی مراسلات میں محمد وارث بھائی ہمیشہ سے سرِ فہرست رہے ہیں میری نظر میں۔ گو کہ اب ہم بس انہیں یاد ہی کرتے رہتے ہیں۔ اللہ انہیں صحت و تندرست رکھیں۔
اس کے علاوہ استاد محترم یعقوب آسی صاحب ہیں۔ یوسف-2 بھائی ہیں۔ کافی معلوماتی اور مفید مراسلات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی چند احباب ہیں، مثلاً نیلم صاحبہ، سید عاطف علی صاحب اور دیگر۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
گوگل کے بتاپر پچھلے سال شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔ سرچ کرتے کرتے وارث بھائی کے ایک مراسلے تک پہنچ گیا تھا۔ :)

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب تک انٹرنیٹ کے احاطے میں رہوں اس وقت تک موبائل یا لیپ ٹاپ سے آن لائن رہتا ہوں۔ اسے دن میں اٹھارہ گھنٹے بھی کہا جاسکتا ہے۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
شعر و سخن کا سیکشن ترجیحات میں اول ہے۔

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سب ہی سے سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ بہت کچھ۔۔۔ خاص ناموں میں مقید رکھنا بہت مشکل کام ہے۔ پھر بھی ہمارے بڑے استاد جی الف عین ، شاکرالقادری صاحب ہیں، فاتح بھائی ہیں اور محمد یعقوب آسی صاحب بھی۔۔ اور بھی بہت سے حضرات ہیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میری طرف سے بھی اردو کے تمام چاہنے والوں کو اردو محفل کی آٹھویں سالگرہ مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اردو محفل سدا جگمگاتا رہے۔

تلمیذ

لائبریرین
میں ایسے انٹرویوز سے ذرا دورر ہی رہنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن @زبیرمرزا صاحب کا حکم نہیں ٹال سکتا، سو جوابات حاضر ہیں:
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
جناب شاکرالقادری سید زبیر نیرنگ خیال @ محمد بلال ساجد الف نظامی محمد سعد اشتیاق علی عاطف بٹ باباجی
فلک شیر دوست سے بالمشافہ اور حسان خان محمد وارث فرخ منظور سے فون پر
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
کسی سے بھی نہیں
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
میں اس فن میں ذرا نالائق ہوں، کسی ے بنوانا پڑے گا۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
فرخ منظور ، محمد وارث ، سید زبیر- (آپ نے تین کی حد کیوں لگائی ہے؟)
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
شمشاد ، نیرنگ خیال ، بھلکڑ محمدعلم اللہ اصلاحی
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
محمد یعقوب آسی @محمد شہزاد ناصر فارقلیط رحمانی حسان خان اور بھی بے شمار ہیں ماشااللہ ۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
کچھ یاد نہیں ، سات سال ہو گئے ہیں۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب بھی نیٹ کھولتا ہوں اردو محفل پہ آنا نہیں بھولتا۔ مجموعی طور پر اوسطا چھ سات گھنٹے تو رہتا ہوں۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
ادبی اور کتابوں کا سیکشن نیز پنجابی فورم
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
قیصرانی نیرنگ خیال دوست راشد اشرف روحانی بابا نایاب الف عین صاحب (اپنے یوزر نیم کی مناسبت سے مجھےسبھی سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے تین کی حد لگانا بہت مشکل ہے)
 
زبیر مرزا

محفلین
تلمیذ صاحب بہت شکریہ سر حکم بلکل نہیں تھا درخواست تھی کہ حکم دینے والے ہم کبھی بن ہی نہیں سکے :)
رہی بات انٹرویو کی تو شخصیت کو دریافت کرنے اور جاننے کا بہترین طریقہ لگتا ہے مجھے - میں تو زیادہ پرسنل اور فارمل سوالات بھی نہیں پوچھتا
محفلین سے رشتہ مزید گہرا ہوجاتاہے انہی باتوں کے ذریعے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل جاتا ہے اورآپ نے تو ہمیشہ مجھ پر شفقت فرمائی ہے
امجد میانداد آپ بھی جوابات عنایت فرمائیں جناب
 
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
سید زبیر , امجد علی راجا , سید شہزاد ناصر , اور ہماری اکلوتی بیگم صاحبہ :cute:

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ان سے تو نہیں

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
محفلین میں سے جس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا انشاءاللہ کوشش یہی ہو گی کہ کچھ اچھا پیش کر سکوں اور ظاہر ہے اچھا پھر خود کا پکایا نہیں ہو گا کیوں کہ مجھے 2 سے 3 بار ہی کچھ پکانے کا موقع ملا۔ لیکن میری دلی خواہش ہے کہ سید زبیر اور سید شہزاد ناصر صاحب سے دوبارہ ملوں اور کوئی خدمت کر سکوں۔

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
میں نے بہت کم شاعری میں دوسروں کے مراسلے پڑھے اس لیے محض اندازے نہیں لگانا چاہتا۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
سب سے زیادہ تو Fawad - صاحب کی پھر باقی نارمل لوگوں کی عسکری اورامجد علی راجا بھائی وغیرہ

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
حسان خان , نیلم اور عسکری

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
محفل میں اپنی کچھ سال پہلے کی پہلی شمولیت بھول چکا ہوں اور اس بار شاید 14 جنوری 2013 کو گوگل سرچ سے شاید اردو کی بورڈ لے آؤٹ کے ڈھونڈتے ڈھانڈتے

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
شاید جب میں 3-4 گھنٹے سوتا ہوں تب۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
کوئی نہیں

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
حسان خان سے ایک لفظ سیکھا تھا جو کہ شاید درزی کا کوئی متبادل لفظ تھا، اس کے علاوہ ایک لفظ عسکری سے اور کوئی ایک چیز محسن (غائب و تائب)سے سیکھی تھی اب یاد نہیں۔
باقی خلیل صاحب اور الف عین صاحب نے مجھے "بحر" کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن مجھے سمجھ نہیں آئے۔

البتہ میری یہ عادت ہے کہ اگر کوئی چیز پڑھتا ہوں تو اس سے متعلق کچھ نا کچھ خود بھی ضرور ڈھونڈ کر پڑھتا ہوں۔ اس طرح ایسے بہت سے لوگوں کے بہت سے مراسلے ہیں جن سے مجھے کچھ دلچسپی کا عنصر ملا اور میں نے اس بارے میں مزید چھان بین کر کے پڑھا اس سلسلے میں کئی مراسلے حسان خان , نیلم ، عسکری ، سید شہزاد ناصر اور علم میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا رہا، اس طرح اور بہت سے نام ہیں جن کے مراسلوں سے مجھے مزید تحریک ملی کچھ سیکھنے کو۔
 
الشفاء

لائبریرین

سید زبیر

محفلین
السلام علیکم ؛ حسب حکم جناب ،@زبیر مرزا جوابات حاضر ہیں​
آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
محترم@شاکرالقادری ، تلمیذ ،@سید شہزاد ناصر سعادت ، خرم شہزاد خرم ،@محمدسعد ، نیرنگ خیال، @خاورچودھری،@ساجد ،@عاطف بٹ ،@باباجی ،@محمد بلال (پاک اردو انسٹالر) ، غلام عباس ،@الف نظامی، خاورچودھری ۔ا@امجد میانداد،ا@امجد علی راجا ، فاتح ، @محمد اسامہ​
آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ان ناموں سے قطعی متفق نہیں ، یہ تو محنتی ، بے لوث قسم کے لوگ ہیں ، ان سے کسی نے کیا ڈرنا ، ڈریں وہ ۔۔۔۔ جن کا نام لینے سے میں بھی ڈرتا ہوں
اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
مہینے کی تاریخ پر منحصر ہے
محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
برادرم الف عین صاحب ، عزیزم فرخ منظور ،اور حسان خان (بوجہ پابندی سوال ، وگرنہ فہرست طویل ہے )
سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کن محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
انیس الرحمن ، @یوسف-2،@روحانی بابا،@محمود احمد غزنوی ،@فرحت کیانی ، مہ جبین،@فارقلیط رحمانی حسان خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
بلا اجازت ، بلا بلا ئے چلے آئے
آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
دفتری اوقات میں:battingeyelashes:
محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
محفل ادب ، حالات حاضرہ
کون سےمحفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
راشد اشرف ،@سید شہزاد ناصر ، حسان خان ،@تلمیذ ،@باباجی ،@عاطف بٹ ، حسیب نذیر گِل ،@فرحت کیانی ،@شمشاد، وارث ، عسکری ،@ایچ اے خان ،@یوسف-2 مہ جبین ،@نایاب ، عائشہ عزیز،@الشفاء۔۔۔۔۔۔ سب کے سب اپنے فن ، اپنے انداز گفتگو ، معلومات ، جذبہ حب الوطنی میں بے مثال ہیں

آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
زبیر مرزا ، جہانزیب اشرف، ابو شامل ، عمار ابن ضیاء ، فاتح ، محسن حجازی ، رضوان ، شعیب صفدر ، فہیم ، بدتمیز ، سعود ابن سعید ، خرم

آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
ایسا تو کوئی نہیں جو اتنا خوفناک ہو کہ باقاعدہ ڈر لگے۔

اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
چکن اور اگر کھانے کا موڈ ہو تو پھر کوئی بھی ہو۔

محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
فاتح
مدیحہ گیلانی
محمد احمد

سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
نیرنگ خیال
رانا
رضوان
ایک اور اضافی رکن کا نام شامل کر سکوں تو وہ عینی شاہ کا ہوگا۔

سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
کسی ایک کے بارے میں تو کہنا مشکل ہے کافی محفلین ہیں جن کے دھاگے مفید اور معلوماتی ہوتے ہیں۔

محمد وارث
فاتح
حسان خان
سید ذیشان
محمد احمد
سعود ابن سعید
یعقوب آسی
اعجاز عبید

آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
میں اردو ایڈیٹر ڈھونڈتے ہوئے خود ہی پہنچ گیا تھا اور اس وقت محفل کو شروع ہوئے چھ ماہ ہی ہوئے تھے
 
Top