آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھیا بہت مزے کی باتیں کرتے ہیں
مفید اور معلوماتی نینی بھیا کے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ گڑیا ہمارے دھاگوں میں آیا کرو بہت مفید اور معلوماتی ہوتے ہیں :)

:) :)
وہ تو میں نے پتا نہیں کس تناظر میں بیان جاری کیا تھا۔۔۔ شاید اکہتر کے تناظر میں۔۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ سوال جس قدر دلچسپ ہے، اس کے اب تک کے جوابات اور بھی زیادہ دلچسپ ہیں۔ ایک آدھ احباب کو چھوڑ کر باقی سبھی نے بڑے ہی جوش و خروش سے خود کچھ بنا کر کھلانے کی بات کی ہے اور پوری پوری محفلین کی بٹیالین کو کھلانے کی بات کی ہے۔ جب کہ آج تک کسی بھی ملاقات کے احوال میں یہ ذکر نہیں آیا کہ کسی نے خود کچھ بنا کر کھلایا ہو۔ سارے کے سارے قصے ریستورانوں وغیرہ کے ارد گرد بنے گئے ہیں۔ ویسے ہمیں ایک محفلین نے پہلی ملاقات پر اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھلایا تھا۔ :) :) :)

جناب ہمارے جوابات پڑھے ہوتے تو دیکھتے کہ ہم نے عاطف بٹ کو فرنچ ٹوسٹ بنا کر کھلایا ہے۔۔۔ :twisted:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
ماہا عطا،نیرنگ خیال،محمد احمد،عینی شاہ،تلمیذ(تین سے زائد نام ہو گئے ہوں تو معذرت میں جب لکھ چکا تب یاد آیا کہ تین ہی بتانا تھا اب میں ڈلٹ نہیں کر سکتا جو لکھ دیا سو لکھ دیا )

:aadab::bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟​
نیرنگ خیال، جب تک وہ حکایات لکھتے رہے۔ آج کل سنجیدگی ان پر سوار ہے اور ہم پر بوریت۔ نبیل بھائی بہت گہری چوٹ لگاتے ہیں، جب موڈ میں ہوں تو۔ تیسرا نام میں قیصرانی کا ہی لوں گا :)

قیصرانی بھائی اک ندرت خیال آپ کی طرف ادھار تھا۔۔۔ اس جگہ ہی اٹکا ہوا ہوں۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
غالباً اعجاز کی بات کر رہے ہو۔ اور نیرنگ خیال سے بھی تو تمہاری ملاقا ت ہو چکی ہے۔ :)

نبیل بھائی یہ افسر آدمی ہیں۔۔۔۔ ان سے صلہ رحمی کی توقع بیکار ہے۔۔۔۔ :evil:

نین بھیا کا نام اس لئے نہیں لکھا کہ شاید وہ کہیں برا نہ مان جائیں۔ انہوں نے ویسے میرا نام گول کر دیا تھا تو یہ بدلہ ہے :)

سہواً خطا ہوجائے تو درگزر فرما دیا کریں۔۔۔ کیوں ناچیز کو شرمندہ کرتے ہیں۔۔۔ :shock:
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ

آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
دو محفلین جو بہت عرصے سے غیر فعال ہیں اور سعود بھائی سے بالمشافہ ملاقات ہو چکی ہے۔
فون پر بہت سے اراکین محفل سے ملاقات ہو چکی ہے جن میں ظفری بھائی، فاروق سرور صاحب، ساجد بھائی، زین، فہیم، م م مغل، محمد امین، شاکر القادری صاحب، شاکر (دوست) بھائی، خرم شہزاد، یوسف-2 بھائی، پپو بھائی اور مزید کچھ اراکین اردو محفل جن کے نام لکھنے مناسب نہیں سمجھتا۔

آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
دنیا میں صرف اپنے آپ سے ڈر لگتا ہے۔

اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مہمان کون ہے۔ ویسے میں ایک اچھا کُک ہوں۔ بہت کچھ بنا لیتا ہوں اور اچھا بنا لیتا ہوں۔

محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
کئی ایک اراکین ہیں۔ مدھو آپا ہیں، فرحت ہیں، کاشفی ہیں، وارث بھائی ہیں، محمد احمد اور بھی کئی ایک ہیں۔ حتیٰ کہ مجھ جیسے کور ذوق کو بھی کہیں سے کوئی اچھی شاعری مل جائے تو میں بھی پوسٹ کر دیا کرتا ہوں۔


سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محسن حجازی، ظفری بھائی، ایک غیر فعال رکن رضوان اور محب کو بھی ان میں شامل کر لیں۔
زبیر مرزا اور کاشف اکرم وارثی کی نوک جھونک بھی مزے کی ہوا کرتی تھی لیکن وارثی صاحب کو غالباً اب ان کی نصف بہتر کی طرف سے محفل میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔

سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
صابر بھائی ڈھونڈ ڈھونڈ کر نئی نئی معلوماتی خبریں لایا کرتے تھے۔ آجکل وہ بھی سُست ہو گئے ہیں۔

آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
یہ تو یاد نہیں لیکن دسمبر ۲۰۰۵ میں کچھ ڈھونڈتے ہوئے یہاں آ نکلا تھا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن، ادھر ہی ہوں۔

آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
وقت معین نہیں ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے، محفل میں ہی رہتا ہوں۔ دفتر ہو یا گھر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔
دفتر میں زیادہ تر سائٹیں فائر وال کے پیچھے ہیں۔ اردو محفل بھی تھی لیکن کیا ہے کہ آئی ٹی والوں کو بریانی وغیرہ کھلا کر اس سائیٹ کو کھلوایا ہوا ہے۔

محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
بحثیت عہدیدار، مجھے تقریباً سب ہی زمروں میں گھومنا پھرنا پڑتا ہے۔ لیکن زیادہ تر مراسلے کھیل ہی کھیل والے زمرے میں پوسٹ کرتا ہوں۔ پوسٹ کم لیکن پڑھنے زیادہ پڑتے ہیں۔

کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
تین کی قید تو صحیح نہیں۔ سیکھنے کے لیے بھی کسی نئے یا پرانے، چھوٹے یا بڑے رکن کی قید صحیح نہیں۔
زندگی میں ہر کوئی کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔
اگر آپ نے کسی رکن کا نام لیکر پوچھا ہوتا تو الگ بات تھی۔​
 

آبی ٹوکول

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
کسی سے نہیں:sad:

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
کسی سے نہیں :cool:


3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کسی کے لیے بھی نہیں کیونکہ مجھے تمام محفلین سے پیار ہے ۔۔۔:p اور مجھے کھانا بنانا نہیں آتا ;)
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
شاعری سے اتنا شغف نہیں ہے :rolleyes:
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محسن حجازی بھائی اور ظفری بھائی بس دو ہی نام ذہن میں ہیں اس وقت ۔۔:atwitsend:

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
سب ہی اپنے اپنے شعبے میں جاندار چیزیں شئر کرتے ہیں:notworthy:

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
کسی کے کہنے پر نہیں۔۔۔ بہت عرصہ تک محفل کا خاموش قاری رہا وجہ اردو کے تمام فورمز میں سے محفل کا علمی جاہ وجلال اور دبدبہ تھی سو ہمت نہ پڑتی تھی جوائن کرنے کی پھر ایک دن ہمت پکڑ کر خود محفل ہی کی علمی شان و شوکت کی وجہ سے محفل کو جوائن کر ہی لیا ۔ ۔ ۔:nailbiting:

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
کوئی خاص وقت نہیں جب بھی وقت ملے اور موڈ ہو تب ;)

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
اسلام اور سیاست وغیرہ

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
کوئی سے تین نام تو بہت مشکل ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ بہت سے محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا چاہے ان سے بحث کہ دوران تلخ کلامی ہوئی ہو یا ہمنوائی کا شرف ۔۔۔۔ والسلام
 

گل بانو

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ


کسی سے نہیں:sad:


کسی سے نہیں :cool:



کسی کے لیے بھی نہیں کیونکہ مجھے تمام محفلین سے پیار ہے ۔۔۔ :p اور مجھے کھانا بنانا نہیں آتا ;)

شاعری سے اتنا شغف نہیں ہے :rolleyes:

محسن حجازی بھائی اور ظفری بھائی بس دو ہی نام ذہن میں ہیں اس وقت ۔۔:atwitsend:


سب ہی اپنے اپنے شعبے میں جاندار چیزیں شئر کرتے ہیں:notworthy:


کسی کے کہنے پر نہیں۔۔۔ بہت عرصہ تک محفل کا خاموش قاری رہا وجہ اردو کے تمام فورمز میں سے محفل کا علمی جاہ وجلال اور دبدبہ تھی سو ہمت نہ پڑتی تھی جوائن کرنے کی پھر ایک دن ہمت پکڑ کر خود محفل ہی کی علمی شان و شوکت کی وجہ سے محفل کو جوائن کر ہی لیا ۔ ۔ ۔:nailbiting:


کوئی خاص وقت نہیں جب بھی وقت ملے اور موڈ ہو تب ;)


اسلام اور سیاست وغیرہ


کوئی سے تین نام تو بہت مشکل ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ بہت سے محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا چاہے ان سے بحث کہ دوران تلخ کلامی ہوئی ہو یا ہمنوائی کا شرف ۔۔۔ ۔ والسلام
جب محفل کو بہ خوشی جوائن کر ہی لیا تو یہ '' نیل بائٹ '' ٹینشن کاہے کی ؟ :-o
 
Top