آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

شکریہ خدا جانتا ہے کہ کب تک کھانی ہے دوا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:)God knows


اللہ اللہ ایسا نہ بھی کہو گڑیا بہت جلد انشائ اللہ نجات ملے گی اس سے ۔ٹینشن نئی لینے کا بولے تو کیا (یہ ایک فلم کا ڈائلاگ ہے میں ایسا نہیں بولتا)اب ہنس بھی دو جلدی سے۔
 
السلام علیکم
واعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ (مجھے ایک مرتبہ فارقلیط رحمانی بھائی جان نے ڈانٹا تھا تب سے میں مکمل سلام کرنے کی کوشش کرتا ہوں ابھی بھی جواب لکھتے ہوئے یاد آ گیا ۔۔۔ڈانٹ سے گیا بچ آہا )

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
جوب:بالمشافہ اپنے پیارے چاچو الف عین اور ابن سعید بھائی جان اور اشرف علی بستوی سے
ٹیلی فونک ملاقات فارقلیط رحمانی بھائی جان، شوکت پرویز بھائی جان اور اپنا عبدالحسیب سے

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
جواب:بھلا اس میں ڈرنے والی بات کہاں سے آ گئی ؟بھئی اتنے اچھے لوگ ہیں ،ملنسار ،خوش خلق ،ہمدرد ،کوپریٹیو،پیارے پیارے ،سچے سچے ،اچھے اچھے ۔انکل !مجھے تو لگتا ہے آپ ڈرانے کی بات کر کے ہمارے اتنے اچھے بھائی جانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیںاس لئے میں منتظم اعلی سے گزارش کرتا ہوں کہ انکل کے خلاف جلد از جلد انکوائری بٹھائی جائے جو یہ تحقیق کرے کہ اس کے پیچھے کس کی سازش ہے اور کیا مقصد ہے ان عظیم ہستیوں کو بدنام کرنے کے پیچھے ۔دیکھ لیجئے ! بھائی جان ۔۔۔۔(ابن سعید،شمشاد،نبیل) میں نے کتنی حمایت کی ہے آپ لوگوں کی ۔جلدی سے مٹھائی کھلائیے اور شاباشی دیجئے ۔

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
جواب:بھئی ہمیں کچھ بنانا ونانا نہیں آتا ۔آج کل کما وما بھی نہیں رہے ۔سو ہم انھیں سے کھا لیں گے ۔کوئی ملے تو سہی ۔

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
جواب:بہت سارے ہیں کس کس کا نام لوں سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
ماہا عطا،نیرنگ خیال،محمد احمد،عینی شاہ،تلمیذ(تین سے زائد نام ہو گئے ہوں تو معذرت میں جب لکھ چکا تب یاد آیا کہ تین ہی بتانا تھا اب میں ڈلٹ نہیں کر سکتا جو لکھ دیا سو لکھ دیا )

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
جواب: بہت سارے ہیں ۔کس کس کا نام لوں ! اس کے لئے تو پھر سے مجھے پورے محفل کا جائزہ لینا پڑے گا ۔یہ کیا ضد کرنے لگ جاتے ہیں کتنی مرتبہ کیا ۔میرا حافظہ ذرا کمزور بعد میں بتاتا ہوں نا ۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
جواب:اوہو آپ بھی نا سب آج ہی پوچھ لیجئے ۔نیند آ رہی۔۔۔۔باقی کل جواب دوں تو کام نہیں چلے گا ۔۔۔۔اوہو لیجئے بابا مجھے یہ یاد نہیں کہ وہ سن کون سا تھا غالبا دو ہزار آٹھ یا نو رہا ہوگا ۔ایک مرتبہ ممبر بنا تھا لیکن ایک دن بھی شاید دوبارہ نہیں آیا سمجھ ہی نہیں آیا تھا تو کیا خاک آتا دوبارہ ۔۔۔۔۔خیر اب کی 14 دسمبر 2012 کو غالبا نیٹ گردی کرتے کرتے پہنچا تھا ۔وہ دن ہے اور آج کا دن ایک دن بھی اس سے جدا نہیں ہوا ۔کئی مرتبہ پیچھا چھڑانے کی کوشش کی لیکن مجال ہے محفل سے جان چھوٹے ۔اس کے بغیر تو جیسے قرار ہی نہیں ملتا ۔

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جواب:یا اللہ ابھی اور سوال باقی ہے ۔لگتا ہے آپ نا انکل !آج مجھے سونے نہیں دیجئے گا۔بتا تو دیا کوئی حد نہیں ہے کتنا ارری ٹیٹ کرتے ہیں آپ کس وقت کیا عموما رات میں ہی تو سکون ملتا ہے تھوڑا ۔وہ بھی آج آپ کھا گئے۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
جواب:کوئی ایک ہو تو بتاوں بہت ہیں انکل ! بہت لیکن سچ بتاوں مجھے اصلاح سخن اور ادب والا ہی سیکشن سب سے اچھا لگتا ہے ۔آپ نے یہ کیوں نہیں پوچھا سب سے بورنگ تو بتاتا سیاست اور مذہب ۔

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
جواب:پھر موڈ خراب ۔آپ نے پھر تین کی قید کی ۔یہ غلط بات ہے میں نہیں دوں گا اس کا جواب ۔کہہ دیا نا ایک مرتبہ اب زیادہ ضد مت کیجئے ۔ہو نہیں سکتا انہوںںں میں چلا ۔
خدا حافظ
 
ہاں اب ٹھیک ہے جتنا محنت لکھنے میں نہیں لگا تھا اتنا ٹھیک کرنے میں لگا :)

اللہ خیر کرے۔ ہم نے آپ کی رپورٹ کے بعد اس کو درست کر دیا تھا۔ آپ نے ہماری تبدیلیوں کو پھر سے منسوخ کر دیا۔ خیر اگر اب آپ مطمئن ہیں فارمیٹنگ سے تو بہتر ہے۔ :) :) :)
 
اگر آپ نے کسی کے پیغام کا اقتباس لے لیا ہے تو ان کو الگ سے مینشن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ اقتباس کی اطلاع مل جاتی ہے۔ یوں بے معنی نشانات والے پیغامات بے مصرف ہوتے ہیں لہٰذا ان سے احتراض برتیں۔ :) :) :)


ضرور آئندہ اس کا خیال رکھیں گے بھائی جان ۔
 
اگر آپ نے کسی کے پیغام کا اقتباس لے لیا ہے تو ان کو الگ سے مینشن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ اقتباس کی اطلاع مل جاتی ہے۔ یوں بے معنی نشانات والے پیغامات بے مصرف ہوتے ہیں لہٰذا ان سے احتراض برتیں۔ :) :) :)


بھائی جان احتراز ہوتا ہے شاید۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
نہیں ناں میں پگڑی باندھتی ہوں
پگڑی باندھ کر میں بہت پیاری لگتی ہوں :rollingonthefloor:
کس کس موقعے پہ باندھی :p
چلو بھئی اب پگڑی تو ہم نے باندھ دی اب کچھ سکھاؤ بھی :) :)
اور اس بات کا جواب محفل کی بارہ دری میں دے دینا یہاں اتنی چیٹ نہیں کرتے ٹھیک :)
 
Top